Sunday, Apr 27 2025 | Time 19:35 Hrs(IST)
Sports

گیا میں 27 مارچ سے 34 ویں قومی سب جونیئر کبڈی چیمپئن شپ

پٹنہ، 16 مارچ (یو این آئی) امیچور کبڈی فیڈریشن آف انڈیا کے زیراہتمام اور بہار اسٹیٹ کبڈی ایسوسی ایشن اور گیا ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کی میزبانی میں 27 سے 30 مارچ تک گیا کے جی ڈی گوینکا پبلک اسکول کیمپس میں 34ویں قومی سب جونیئر (بوائز اینڈ گرلز) کبڈی چمپئن شپ منعقد ہوگی۔

بہار اسٹیٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے چیئرمین کمار وجے سنگھ نے بتایا کہ اس مقابلے کے کامیاب انعقاد کے لیے ایک آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے آرگنائزنگ صدر جی ڈی گوینکا پبلک اسکول کے چیئرمین رویندر سنگھ راٹھور ہوں گے جبکہ آرگنائزنگ سیکریٹری آنند شنکر تیواری اور کوآرڈینیٹر جتیندر کمار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس مقابلے میں ملک بھر سے انڈین اسپورٹس اتھارٹی سمیت کل 58 ٹیمیں دونوں زمروں میں حصہ لیں گی۔