SportsPosted at: Mar 17 2025 3:02PM کھیلو انڈیا پیرا گیمز 2025 نوجوانوں کے لیے آگے بڑھنے کا بہترین موقع ہے: نودیپ سنگھنئی دہلی، 17 مارچ (یو این آئی) جیولین پھینکنے والے نودیپ سنگھ، جنہوں نے 2024 کے پیرالمپکس گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا، کا ماننا ہے کہ کھیلو انڈیا پیرا گیمز پیرا ایتھلیٹس کی مسلسل ترقی کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے اور یہ ملک میں ان کھیلوں کو فروغ دینے میں حکومت کی گہری دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔ ایس اے آئی میڈیا سے بات کرتے ہوئےنودیپ نے کہاکہ "کے آئی پی جی2025 سینئر کھلاڑیوں کے لیے ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ ہم ہر وقت ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔