Sunday, Apr 27 2025 | Time 18:49 Hrs(IST)
Sports

کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے لیے بہار کھو کھو ٹیم کا سلیکشن ٹرائل 23 مارچ کو پٹنہ میں ہوگا

پٹنہ، 17 مارچ (یو این آئی) کھیلو انڈیا یوتھ گیمز-2025 میں حصہ لینے کے لیے بہار کے لڑکوں اور لڑکیوں کی کھو کھو ٹیم کی تشکیل کے لیے بہار اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی کی نگرانی میں کھو-کھو ایسوسی ایشن آف بہار کے زیراہتمام 23 مارچ کو مقامی پاٹلی پترا اسپورٹس کمپلیکس میں سلیکشن ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا۔

کھو-کھو ایسوسی ایشن آف بہار کے جنرل سکریٹری نیرج کمار پپو نے پیر کو بتایا کہ ٹرائلز صبح 8 بجے سے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلیکشن ٹرائل میں صرف وہی کھلاڑی حصہ لیں گے جن کی تاریخ پیدائش یکم جنوری 2007 کے بعد کی ہے۔