Sports
25 Apr 2025 | 11:42 PMچنئی، 25 اپریل (یو این آئی) ہرشل پٹیل (چار وکٹ)، کپتان پیٹ کمنز اور جے دیو انادکٹ (دو وکٹ) کی شاندار گیندبازی کے بعد ایشان کشن (44) اور کامندو مینڈس (32) رنوں کی اننگز کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے جمعہ کو انڈین پریمیم لیگ (آئی پی ال) کے 43ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی 155 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری سن رائزرس حیدرآباد کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ پہلے ہی اوور میں خلیل احمد نے ابھیشیک شرما (0) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا ۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے ایشان کشن نے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ چھٹے اوور میں انشول کمبوج نے ٹریوس ہیڈ (19) کو آؤٹ کرتے ہوئے چنئی کو دوسری کامیابی دلائی۔ حیدرآباد کا تیسرا وکٹ نویں اوور میں ہینرک کلاسن (سات) کی صورت میں گرا۔ نور احمد نے 12ویں اوور میں انیکیت ورما (19) کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد 14ویں اوور میں نور احمد نے ایشان کشن کو آؤٹ کر کے حیدرآباد کو بڑا جھٹکا دیا۔ ایشان کشن نے 34 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے (44) رنز بنائے۔ سن رائزرس حیدرآباد نے 18.
see more..