SportsPosted at: Mar 17 2025 11:17PM پٹیل نے 'سوارنم گجرات ایم ایل اے کرکٹ لیگ 2.0' کا افتتاح کیاگاندھی نگر، 17 مارچ (یو این آئی) گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے پیر کو گاندھی نگر میں 'سوارنم گجرات ایم ایل اے کرکٹ لیگ 2.0' کا افتتاح کیا۔ مسٹر پٹیل نے آج گاندھی نگر کے کوبا علاقے میں اسمبلی اسپیکر شنکر بھائی چودھری، ریاستی کابینہ کے ارکان اور ایم ایل اے کی موجودگی میں سکہ اچھال کر 'سوارنم گجرات ایم ایل اے کرکٹ لیگ 2.0' کا افتتاح کیا۔ 17 سے 20 مارچ تک ہونے والے اس 'سورنم گجرات ایم ایل اے کرکٹ لیگ 2.0' مقابلے میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔