Sunday, Apr 27 2025 | Time 19:05 Hrs(IST)
Sports

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان خواتین کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ

ڈنیڈن (نیوزی لینڈ) 18 مارچ (یو این آئی) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان منگل کو ہونے والا تیسرا خواتین ٹی-20 میچ شدید بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا۔
اس کے ساتھ ہی دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

سری لنکا کی خواتین ٹیم نے آج یہاں یونیورسٹی اوول میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔