SportsPosted at: Mar 21 2025 8:17PM ہندوستان 22 سے 28 مارچ 2025 تک وسطی ایشیائی نوجوانوں کے وفد کی میزبانی کرے گانئی دہلی، 21 مارچ (یواین آئی) نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت ، حکومت ہند ، انٹرنیشنل یوتھ ایکسچینج پروگرام (آئی وائی ای پی) کے تحت 22 سے 28 مارچ 2025 تک ہندوستان میں تیسرے وسطی ایشیائی نوجوانوں کے وفد کی میزبانی کرنے والی ہے ۔ اس پہل کا مقصد نوجوانوں کے تعاون ، ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا اور ہندوستان اور وسط ایشیائی ممالک-قزاقستان ، کرغزستان ، تاجکستان ، ترکمانستان اور ازبکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کو مستحکم کرنا ہے ۔یہ پروگرام جنوری 2022 میں منعقدہ انڈیا-سینٹرل ایشیا سمٹ کے دوران طے شدہ وژن سے مطابقت رکھتا ہے، جہاں ہندوستان کے عزت مآب وزیر اعظم نے خطے کے نوجوان رہنماؤں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے کے لیے نوجوانوں کے تبادلے کی سالانہ پہل کی تجویز پیش کی تھی ۔