SportsPosted at: Mar 23 2025 5:56PM سن رائزرز حیدرآباد نے راجستھان رائلز کو 287 رن کا ہدف دیاحیدرآباد، 23 مارچ (یواین آئی) ایشان کشن (ناٹ آؤٹ 106) کی طوفانی سنچری اور ٹریوس ہیڈ (67) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت، اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے دوسرے مقابلے میں سن رائزرز حیدرآباد نے راجستھان رائلز کو جیت کے لیے 287 رنز کا بڑا ہدف دیا۔ آج یہاں راجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری سنرائزرز حیدرآباد کی اوپننگ جوڑی، ابھیشیک شرما اور ٹریوس ہیڈ نے پہلے وکٹ کے لیے جارحانہ انداز میں 45 رنز جوڑے۔