SportsPosted at: Mar 23 2025 8:55PM پیرالمپئن شیتل دیوی نے تیر اندازی میں پائل ناگ کو ہرا کر جیتا طلائی تمغہنئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) دفاعی چمپئن شیتل دیوی نے اتوار کو جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلو انڈیا پیرا گیمز میں پچھڑنے کے بعد واپسی کرتے ہوئے اپنا دوسرا گولڈ میڈل جیتا۔جموں و کشمیر کی شیتل نے کمپاؤنڈ تیر اندازی اوپن فائنل میں اوڈیشہ کی دویانگ تیر انداز پائل ناگ کے خلاف 109-103 سے کامیابی حاصل کی۔قومی دارالحکومت میں تیز دھوپ کی وجہ سے کھلاڑیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس سے تیر اندازوں کی مسابقتی جذبہ کم نہیں ہوا۔