SportsPosted at: Mar 24 2025 1:07PM سابق کرکٹرز نے دھونی کی اسٹمپنگ کی تعریف کیچنئی، 24 مارچ (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 میں چنئی سپر کنگز کے لیے کھیل رہے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی چست اسٹمپنگ کی کئی سابق کرکٹرز نے تعریف کی ہے۔ دھونی بھلے ہی 43 سال کے ہوں لیکن وکٹ کے پیچھے ان کی کارکردگی اب بھی دیکھنے کے لائق ہے۔ دھونی نے اتوار کو آئی پی ایل 2025 میں ممبئی انڈینز (ایم آئی) کے خلاف میچ میں نور احمد کی گیند پر جس طرح سوریہ کمار یادو کی اسٹمپنگ کی وہ قابل ستائش تھی اور اس کے لئے سی ایس کے کے ٹیم میٹ میتھیو ہیڈن ایک بار پھر ان کے مرید ہوگئے۔