Saturday, Apr 19 2025 | Time 02:00 Hrs(IST)
Sports

جوکووچ نے اُگو کارابیلی کو شکست دے کر میامی اوپن کے آخری 16 میں جگہ بنائی

جوکووچ نے  اُگو کارابیلی کو شکست دے کر میامی اوپن کے آخری 16 میں جگہ بنائی

فلوریڈا، 24 مارچ (یو این آئی)سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے ارجنٹینا کے کیمیلو اُگو کارابیلی کو شکست دے کر میامی اوپن کے آخری 16 میں جگہ بنا لی۔

چوتھی سیڈ یافتہ سربیائی کھلاڑی جوکووچ نے ارجنٹینا کے کارابیلی کو 6-1, 7-6 (7-1) سے ہرایا۔
جوکووچ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا سیٹ صرف 34 منٹ میں جیت لیا اور دوسرے سیٹ میں جلد ہی بریک لے لیا۔