SportsPosted at: Mar 24 2025 3:54PM نریندر مودی اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنز اور پنجاب کنگز آمنے سامنےگجرات، 24 مارچ (یواین آئی) بلے بازوں کے لیے سازگار اور زیادہ اسکور والی احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کی پچ پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے پانچویں میچ میں گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) اور پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) کے درمیان شائقین کوایک چیلنجنگ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔اگر دونوں ٹیموں کے درمیان پچھلے مقابلوں کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو یہ ہمیشہ دلچسپ رہا ہے۔ 2022 سے 2024 تک گجرات ٹائٹنز اور پنجاب کنگز کے درمیان پانچ میچوں میں سے چار مقابلے آخری اوور تک گئے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ کس قدر سخت ہوتا ہے۔