SportsPosted at: Mar 24 2025 7:40PM ڈی ایس اے انسٹیٹیوشنل فٹبال لیگ بدھ سے شروع
نئی دہلی، 24 مارچ (یواین آئی) سرکاری، نیم سرکاری، بینک اور انشورنس کمپنیوں کے درمیان بدھ سے شروع ہونے والی ڈی ایس اے انسٹیٹیوشنل فٹبال لیگ میں اس بار 13 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
دہلی ساکر ایسوسی ایشن کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لیگ کا پہلا میچ 26 مارچ کو ایسٹ ونود نگر میدان میں بھارتیہ کھاد نگم (ایف سی آئی) ہیڈکوارٹر اور دہلی آڈٹ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اس ٹورنامنٹ میں بھارتیہ کھاد نگم ہیڈکوارٹر، دہلی آڈٹ، ڈی ٹی سی، ڈی ڈی اے، ای ایس آئی سی، آل انڈیا میڈیکل انسٹیٹیوٹ (ایمس)، ریزرو بینک، کھاد نگم نارتھ، نارتھ ریلوے، آواسن اور شہری امور کی وزارت، بینک آف انڈیا، کسٹم اور سنٹرل ایکسائز، اور جی این ٹی سی کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔