SportsPosted at: Mar 24 2025 7:57PM پی جی ڈی اے وی کالج 25 سال بعد دہلی یونیورسٹی انٹر کالج فٹبال چیمپئن بنانئی دہلی، 24 مارچ (یو این آئی) پی جی ڈی اے وی کالج نے 25 سال کے طویل وقفے کے بعد دہلی یونیورسٹی انٹر کالج مینز فٹبال چیمپئن شپ جیت لی ہے۔فائنل میچ میں پی جی ڈی اے وی کالج نے دفاعی چیمپئن ہندو کالج کو ٹائی بریکر پر 4-3 سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے آرین کارکی، پرشانت بھنڈاری، یش بھاردواج اور انوراگ راوت نے گول کئے۔