Sports21 May 2026 | 12:20 AMکولکتہ، 20 مئی (یو این آئی) کیمرون گرین، سوربھ دوبے اور کارتک تیاگی (دو دو وکٹ) کی بہترین گیند بازی کے بعد منیش پانڈے اور رومن پاویل کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بدھ کے روز بارش سے متاثرہ مقابلے میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 65 ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو چار وکٹوں سے شکست دی۔ .
see more.. 21 May 2026 | 12:19 AMکولکتہ، 20 مئی (یو این آئی) کیمرون گرین، سوربھ دوبے اور کارتک تیاگی (دو دو وکٹ) کی بہترین گیند بازی کے بعد منیش پانڈے اور رومن پاویل کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بدھ کے روز بارش سے متاثرہ مقابلے میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 65 ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو چار وکٹوں سے شکست دی۔ .
see more.. 21 May 2026 | 12:17 AMکولکتہ نے ممبئی کو چار وکٹوں سے شکست دی
یواین آئی۔ م س.
see more.. 20 May 2026 | 10:36 PMکولکتہ، 20 مئی (یو این آئی): کیمرون گرین، سوربھ دوبے اور کارتک تیاگی (دو دو وکٹ) کی بہترین گیند بازی کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بدھ کے روز بارش سے متاثرہ مقابلے میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 65 ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو آٹھ وکٹ پر 147 رن کے اسکور پر روک دیا۔.
see more.. 20 May 2026 | 9:57 PMلندن،20 مئی (یو این آئی )محمد عامر اب بطور برطانوی شہری آئی پی ایل میں بھی کھیلنے کے اہل بن گئے ہیں پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر برطانوی شہری بن گئے،برٹش حکومت کی جانب سے انہیں پاسپورٹ جاری کردیا گیا۔محمد عامر نے چند برس پہلے پاسپورٹ کے لیے اپلائی کیاتھا، تمام قانونی کارروائی اور ٹائم پریڈ مکمل ہونے کے بعد اب ان کو پاسپورٹ مل گیاہے، محمد عامر نے چھتیس ٹیسٹ، اکسٹھ ون ڈے اور باسٹھ ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائدنگی کی۔عامر کی اہلیہ نرجس خان برطانوی شہری ہیں، محمد عامر اب بطور برطانوی شہری آئی پی ایل میں بھی کھیلنے کے اہل بن گئے ہیں۔محمد عامر نےگزشتہ سال انٹرنیشنل کرکٹ سے دوسری بار ریٹائ.
see more.. 20 May 2026 | 9:51 PMنئی دہلی، 20 مئی (یواین آئی ) آرچری ایسوسی ایشن آف انڈیا (اے اے آئی ) کے جنرل سکریٹری اور دہلی بی جے پی کے صدر ویریندر سچدیوا کو ورلڈ آرچری فیڈریشن نے بڑی ذمہ داری سونپتے ہوئے 'کامن ویلتھ گیمز کمیٹی' کا رکن نامزد کیا ہے۔اس باوقار عہدے پر فائز ہونے کے بعد ویریندر سچدیوا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'X' (سابقہ ٹویٹر) پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور ملک میں کھیلوں خصوصاً تیر اندازی کے فروغ کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کو سراہا۔
یواین آئی ۔م ا ع
۔.
see more.. 20 May 2026 | 9:43 PMگورکھپور، 20 مئی(یو این آئی )میزبان اتر پردیش (یو پی ) کے کھلاڑیوں نے 46ویں جونیئر نیشنل روئنگ چیمپیئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوائز کواڈروپل اسکلز کے فائنل میں کوالیفائی کر لیا ہے۔ بدھ کو کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلوں کے بعد تمام کیٹیگریز کے فائنلسٹ کا فیصلہ ہو گیا ہے۔اس چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے جمعرات (21 مئی) کو کھیلے جائیں گے، اور اختتامی تقریب کے خصوصی مہمان اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ہوں گے۔.
see more.. 20 May 2026 | 9:37 PMبنگلورو، 20 مئی (یواین آئی ) ہندوستانی ٹینس کھلاڑی کمند ششی کمار نے ایس ایم کرشنا میموریل اوپن (بنگلورو 2026 اے ٹی پی چیلنجر) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کے ٹایئو یامنکا کو سخت مقابلے کے بعد 6-4، 7-6(1) سے شکست دے دی۔یہ مقابلہ آسان نہیں تھا اور نہ ہی مکمل طور پر یکطرفہ، تاہم ششی کمار نے اہم لمحات میں بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے فتح حاصل کی۔ پہلے سیٹ میں انہوں نے بھرپور کنٹرول کے ساتھ کھیلتے ہوئے حریف پر دباؤ برقرار رکھا اور سیٹ اپنے نام کیا۔.
see more.. 20 May 2026 | 9:29 PMچنڈی گڑھ20 مئی (یواین آئی )چنڈی گڑھ میں کھیلوں کے ایک بڑے میلے کا اسٹیج سجنے کو تیار ہے۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ سینی آئندہ 25 مئی کو پنجاب یونیورسٹی کے جمنیزیم ہال میں منعقد ہونے والے "چنڈی گڑھ کھیلو گیمز 2026" کا باقاعدہ اور شاندار افتتاح کریں گے۔ اس سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) چنڈی گڑھ کے ریاستی صدر جتیندر پال ملہوترا نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے انہیں باضابطہ طور پر دعوت نامہ پیش کیا اور ٹورنامنٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔.
see more.. 20 May 2026 | 9:25 PMبھوپال، 20 مئی (یواین آئی ) ہندوستان کی انڈر 18 مردوں کی ہاکی ٹیم نے بدھ کو اودھَو داس مہتا (بھائی جی) سینٹرل ایس اے آئی سینٹر میں آسٹریلیا کے خلاف چار میچوں کی سیریز 3-3 سے ڈرا پر ختم کر دی۔چار میچوں کی اس سیریز میں دو مقابلے ڈرا رہے جبکہ دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی۔.
see more.. 20 May 2026 | 9:19 PMدوسری جانب انمول کھرب کو ڈنمارک کی لائن ہوجمارک کیرسفیلڈ کے خلاف سخت مقابلے میں 21-13، 16-21، 19-21 سے شکست ہوئی۔ تانیا ہیمنتھ کو چائنیز تائپے کی ہوانگ چنگ پنگ نے 21-19، 21-7 سے ہرایا۔تنوی شرما کو تھائی لینڈ کی پیچامون اوپٹنپتھ کے خلاف 21-10، 21-19 سے شکست ہوئی، جبکہ ایشارانی بروآ بھی ڈنمارک کی پانچویں سیڈ لائن کرسٹوفرسن سے 17-21، 21-14، 18-21 سے ہار گئیں۔دیویکا سہاگ کا مقابلہ بعد میں جمہوریہ کوریا کی پارک گا یون سے ہوگا۔.
see more.. 20 May 2026 | 9:18 PMکوالالمپور، 20 مئی (یو این آئی )ملیشیا ماسٹرز 2026 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستانی کھلاڑیوں لکشیہ سین اورایچ ایس پرنئے کی مہم بدھ کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کے ساتھ ختم ہوگئی۔ دونوں کھلاڑیوں کو کوالالمپور کے ایکسیاتا ایرینا میں کھیلے گئے اپنے اپنے مقابلوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔.
see more.. 20 May 2026 | 7:41 PMاحمد آباد، 20 مئی (یواین آئی )انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کا 66واں میچ جمعرات کو گجرات ٹائٹنز اورچنئی سپر کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔گجرات ٹائٹنز پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے اور اب ان کی کوشش ہوگی کہ یہ آخری لیگ میچ جیت کر 18 پوائنٹس تک پہنچیں تاکہ پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ-2 میں جگہ بنائی جا سکے۔ دوسری جانب چنئی سپر کنگز کے لیے یہ مقابلہ انتہائی اہم ہے اور یہ میچ ان کے لیے "کرو یا مرو" کی حیثیت رکھتا ہے۔ اگر سی ایس کے یہ میچ جیت لیتی ہے تو پلے آف کی امیدیں برقرار رہیں گی، تاہم انہیں دیگر ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔.
see more.. 20 May 2026 | 7:32 PMکولکاتا، 20 مئی (یواین آئی )انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 65ویں میچ میں کے کے آر نے ممبئی انڈینس کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔.
see more.. 20 May 2026 | 7:05 PMکولکاتہ نائٹ رائڈرس نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے فیصلہ کیا۔یواین آئی۔م اع.
see more..