Sports13 Dec 2025 | 6:01 PMریو ڈی جنیرو، 13 دسمبر (یواین آئی) ساؤ پالو کے مڈفیلڈر آسکر نے دل کی بیماری کی تشخیص کے بعد پیشہ ورانہ فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 5:30 PMدھرماشالہ، 13 دسمبر (یواین آئی) ہندوستان اور جنوبی افریقہ اتوار کو یہاں ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں تیسرے انٹرنیشنل ٹی-20 مقابلے میں پانچ میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 5:07 PMنئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہفتہ کو 16 دسمبر کو ہونے والی نیلامی سے قبل آئی پی ایل فرنچائزیز کو دیپک ہڈا کے مشکوک گیند بازی ایکشن کے بارے میں مطلع کیا ہے۔ گھریلو کرکٹ میں راجستھان کی نمائندگی کرنے والے 30 سالہ آل راؤنڈر ہڈا گزشتہ آئی پی ایل سیزن کی طرح اب بھی مشکوک فہرست میں شامل ہیں۔ .
see more.. 13 Dec 2025 | 4:58 PMنئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان کے ابھرتے ہوئے 17 سالہ موٹر اسپورٹس کھلاڑی سائشیوا شنکرن نے فارمولا ون میں ملک کی نمائندگی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے بین الاقوامی ریسنگ سرکٹس میں مزید تجربہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔یو این آئی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں سائشیوا نے اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بات کی اور کہا کہ وہ انڈین ایف 4 چیمپئن شپ میں جیت کی امید رکھتے ہیں۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 4:52 PMزیورخ، 13 دسمبر (یواین آئی) – اگلے سال فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹکٹ فروخت کے تیسرے مرحلے کے آغاز کے صرف 24 گھنٹوں میں دنیا بھر سے 50 لاکھ ٹکٹوں کے لیے درخواستیں موصول ہو گئی ہیں۔ فیفا نے ہفتے کے روز بتایا کہ 200 سے زائد ممالک اور علاقوں کے فٹبال شائقین نے فیفاؑ ڈاٹ کام/ٹکٹس کے ذریعے 50 لاکھ ٹکٹوں کی درخواستیں دی ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ 11 جون سے 19 جولائی تک کینیڈا، امریکہ اور میکسیکو میں 48 ٹیموں کے ساتھ منعقد ہوگا، جو شائقین کے جوش و خروش کو ظاہر کرتا ہے۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 3:55 PMدبئی، 13 دسمبر (یو این آئی) سیتمیکا سینیویرتنے (پانچ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد دِمانتا مہاویتانا (ناٹ آؤٹ 39) اور کَویجا گاماگے (24) کی عمدہ بلے بازی کی بدولت سری لنکا نے انڈر۔19 ایشیا کپ کے گروپ بی میچ میں نیپال کو 211 گیندیں باقی رہتے ہوئے آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 3:42 PMکولکتہ، 13 دسمبر (یو این آئی) ارجنٹینا کے لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی نے ہفتہ کو مغربی بنگال کی راجدھانی کولکتہ کے داخلی راستے وی آئی پی روڈ پر نصب اپنی 70 فٹ بلند لوہے کے مجسمہ کی ورچوئل طور پر نقاب کشائی کی۔ یہ دنیا میں کسی بھی فٹبالر کا سب سے اونچا مجسمہ بتایا جا رہا ہے۔ .
see more.. 13 Dec 2025 | 3:34 PMکولکتہ، 13 دسمبر (یو این آئی) ارجنٹینا کے فٹبال آئیکن لیونل مسی کی 14 سال بعد فٹبال کے دیوانوں کے شہر کولکتہ واپسی پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ .
see more.. 13 Dec 2025 | 3:27 PMبنگلورو، 13 دسمبر (یو این آئی) کرناٹک حکومت نے ایم چنّاسوامی اسٹیڈیم میں میچ منعقد کرانے کی اجازت دے دی ہے اور اس کی اطلاع بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو بھی دے دی گئی ہے۔ یہ اجازت وینکٹیش پرساد کے کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) کے صدر بننے کے ایک ہفتے بعد دی گئی ہے۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 2:08 PMگوہاٹی، 13 دسمبر (یو این آئی) آسام کرکٹ ایسوسی ایشن (اے سی اے) نے سیّد مشتاق علی ٹرافی (ایس ایم اے ٹی) 2025 کے دوران مبینہ طور پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت چار کھلاڑیوں امت سنہا، ایشان احمد، امن ترپاٹھی اور ابھیشیک ٹھاکر کو معطل کر دیا ہے۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 1:53 PMنئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ (یو ایف سی) میں مقابلہ جیتنے والی پوجا تومر پہلی ہندوستانی مکسڈ مارشل آرٹسٹ (ایم ایم اے) نے 2026 کے ایچی ناگویا ایشیائی کھیلوں میں اس کھیل کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اس کھیل کو سرکاری حمایت اور پہچان ملے گی۔ .
see more.. 12 Dec 2025 | 11:35 PMکابل،12 دسمبر (یو این آئی ) اولپمک مقابلوں میں افغانستان کی خواتین کھلاڑیوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے آئی او سی کی رکن سمیرا اصغری میدان عمل میں آگئیں۔ .
see more.. 12 Dec 2025 | 10:39 PMبیونس آئرس، 12 دسمبر(یو این آئی ) ارجنٹینا میں جاری پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو دوسرے میچ میں میزبان ارجنٹینا نے 2-3 سے شکست دے دی۔
پہلے مرحلے کے دوسرے سنسنی خیز میچ میں پاکستان کی جانب سے 36ویں منٹ میں کپتان عماد بٹ اور 45ویں منٹ میں رانا ولید نے گول اسکور کیے۔ارجنٹینا کی جانب سے ٹوماس، نکولس اور مائیکا نے ایک ایک گول اسکور کیے اور اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی۔واضح رہے کہ پرو ہاکی لیگ کے پہلے میچ میں بھی پاکستان کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یو این آئی ۔م اع.
see more.. 12 Dec 2025 | 10:25 PMاکسز بازار،12دسمبر(یو این آئی )پاکستان ویمن انڈر 19 ٹیم نے بنگلہ دیش ویمن انڈر 19 ٹیم کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-2 سے اپنے نام کر لی۔ .
see more.. 12 Dec 2025 | 10:11 PMجدہ،12 دسمبر (یو این آئی )سعودی عرب میں جدہ کورنیش سرکٹ 13 اور 14 فروری کو ’جدہ ای پری‘ الیکٹرک ریس کی میزبانی کرے گا، جو اے بی بی ایف آئی اے فارمولا ای ورلڈ چیمپیئن شپ کے 12ویں سیزن کا حصہ ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ایونٹ وزارت کھیل کی نگرانی میں منعقد ہوتا ہے اور اس کا انتظام سعودی آٹوموبائل اور موٹرسائیکل فیڈریشن کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ .
see more..