NationalPosted at: Jul 8 2026 6:36PM این آئی اے نے جہادی نظریے کو آن لائن فروغ دینے کے معاملے میں ملک بھر میں چھاپے مارے
نئی دہلی، 08 جولائی (یو این آئی) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کو آن لائن انتہا پسند نظریات پھیلا کر لوگوں کوانتہا پسند بنانے کے معاملے میں ملک بھر میں چھاپے مارےاین آئی اے کی ٹیم نے اس معاملے میں جاری تحقیقات کے تحت آندھرا پردیش، تلنگانہ، کرناٹک، مہاراشٹر، اتر پردیش، مغربی بنگال، بہار، راجستھان، گجرات اور دہلی میں کل 20 مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے۔
آج کی تلاشی کے دوران متعدد ڈیجیٹل آلات ضبط کیے گئے۔
انتہا پسندانہ سازش کے بارے میں مزید سراغ حاصل کرنے کے لیے ان کی فرانزک جانچ کی جائے گی۔