Wednesday, May 21 2025 | Time 08:10 Hrs(IST)
National

این آئی اے نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی جانچ شروع کی

این آئی اے نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی جانچ شروع کی

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزارت داخلہ کے حکم پر قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے پہلگام دہشت گرد حملہ کیس کو باضابطہ طور پر اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے اور ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اس حملے میں گزشتہ منگل کو 26 معصوم سیاحوں کو بے دردی سے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا این آئی اے کے ایک ترجمان نے اتوار کو کہا کہ بدھ سے دہشت گردانہ حملے کے مقام پر کیمپ لگائے ہوئے این آئی اے کی ٹیموں نے شواہد کی تلاش کو تیز کر دیا ہے۔ انسداد دہشت گردی ایجنسی کی ٹیمیں، ایک انسپکٹر جنرل آف پولیس، ایک ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اور ایک سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی نگرانی میں، ان عینی شاہدین سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں جنہوں نے پرامن اور دلکش وادی بیسرن میں خوفناک حملے کو اپنی آنکھوں کے سامنے ہوتے دیکھا۔ کشمیر میں بدترین دہشت گردانہ حملوں میں سے ایک کو انجام دینے والے واقعات کو ایک ساتھ جوڑنے کے لئے عینی شاہدین سے باریک بینی سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ این آئی اے کی ٹیمیں دہشت گردوں کے طریقہ کار کے سراغ کے لیے داخلی اور خارجی راستوں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہیں۔ فارنسک اور دیگر ماہرین کی مدد سے ٹیمیں پورے علاقے کی گہرائی سے چھان بین کر رہی ہیں تاکہ دہشت گردی کی سازش کا پردہ فاش کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا سکیں جس کی وجہ سے ملک کو جھجنھوڑ دینے والے اس ہولناک حملے نے انجام دیا گیا۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
ہند- پاک معاہدے میں کوئی مداخلت یا ثالثی نہیں: سلمان خورشید

ہند- پاک معاہدے میں کوئی مداخلت یا ثالثی نہیں: سلمان خورشید

نئی دہلی، 20 مئی (یو این آئی) سابق وزیر خارجہ اور کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید نے منگل کو کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ اتفاق دونوں ممالک کے درمیان براہ راست بات چیت کا نتیجہ ہے، جس میں کسی نے کوئی مداخلت یا ثالثی نہیں کی۔

...مزید دیکھیں
خواتین کے تحفظ کے لیے تعلقہ سطح تک پروٹیکشن افسران کا تقرر کریں: سپریم کورٹ

خواتین کے تحفظ کے لیے تعلقہ سطح تک پروٹیکشن افسران کا تقرر کریں: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 20 مئی (یو این آئی) خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سپریم کورٹ نے منگل کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع اور تعلقہ کی سطح پر خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکمے کے اہلکاروں کی شناخت کریں اور انہیں پرویٹیکشن افسر کے طور پر نامزد کریں۔

...مزید دیکھیں
مودی کی صدارت میں وزارت سیاحت کی اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ

مودی کی صدارت میں وزارت سیاحت کی اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ

نئی دہلی، 20 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منگل کو مرکزی وزارت سیاحت کی ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
ایک صحت مند دنیا کی تعمیر کے لیے ہمیں کمزوروں کی صحت پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے: مودی

ایک صحت مند دنیا کی تعمیر کے لیے ہمیں کمزوروں کی صحت پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے: مودی

نئی دہلی، 20 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جنیوا میں منگل کو ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک صحت مند دنیا کی تعمیر اس بات پر منحصر ہے کہ ہم سب سے زیادہ کمزور لوگوں کی صحت کا کس حد تک خیال رکھتے ہیں اس سال کے تھیم ’’صحت کے لیے ایک دنیا‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر مودی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ عالمی صحت کے لیے ہندوستان کے وژن کے مطابق ہے۔

...مزید دیکھیں
راجستھان رائلز نے چنئی سپر کنگز کو چھ وکٹوں سے  دی شکست

راجستھان رائلز نے چنئی سپر کنگز کو چھ وکٹوں سے دی شکست

نئی دہلی، 20 مئی (یو این آئی) یدھویر سنگھ چرک اور آکاش مدھوال (تین تین وکٹ) کے بعد ویبھو سوریہ ونشی (57) اور کپتان سنجو سیمسن (41) کی اننگز کی بدولت راجستھان رائلز نے منگل کو انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی) 2025 کے 63ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کو 17 گیندیں باقی رہتے چھ وکٹوں سے شکست دی۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ وقف ایکٹ کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر سماعت کی

سپریم کورٹ وقف ایکٹ کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر سماعت کی

نئی دہلی، 20 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ کی آئینی بنچ نے منگل کو وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کی آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت کی سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل اور ابھیشیک منو سنگھوی کی قیادت میں عرضی گزار چیف جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح کی سربراہی والی بنچ کے سامنے پیش ہوئے اور نئی دفعات کے نفاذ پر عبوری روک لگانے کی درخواست کی دونوں وکلاء نے دلیل دی کہ قانون اپنی موجودہ شکل میں بنیادی مذہبی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

...مزید دیکھیں
خارجہ سکریٹری  نے پارلیمانی گروپوں کو دی بریفنگ

خارجہ سکریٹری نے پارلیمانی گروپوں کو دی بریفنگ

نئی دہلی، 20 مئی (یو این آئی) خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے پہلگام دہشت گردانہ حملے اور آپریشن سندور کے بعد ہندوستان کا موقف پیش کرنے کے لیے مختلف ممالک کے دورے پر جانے والے سات کل جماعتی پارلیمانی گروپوں میں سے تین کو منگل کو مکمل بریفنگ فراہم کی ۔

...مزید دیکھیں
راجستھان رائلز نے چنئی سپر کنگز کو چھ وکٹوں سے  دی شکست

راجستھان رائلز نے چنئی سپر کنگز کو چھ وکٹوں سے دی شکست

21 May 2025 | 12:00 AM

نئی دہلی، 20 مئی (یو این آئی) یدھویر سنگھ چرک اور آکاش مدھوال (تین تین وکٹ) کے بعد ویبھو سوریہ ونشی (57) اور کپتان سنجو سیمسن (41) کی اننگز کی بدولت راجستھان رائلز نے منگل کو انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی) 2025 کے 63ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کو 17 گیندیں باقی رہتے چھ وکٹوں سے شکست دی۔

پنجاب میں واگہہ- اٹاری بارڈر پر عوام کے لیے بیٹنگ ریٹریٹ تقریب دوبارہ شروع

20 May 2025 | 10:11 PM

امرتسر، 20 مئی (یو این آئی) پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستان کی طرف سے آپریشن سندور کے بعد اسے روک دیئے جانے کے تقریباً دو ہفتے بعد منگل کو امرتسر میں اٹاری-واگہہ سرحد اور پنجاب کے فیروز پور میں حسینی والا اور صادقی سرحدوں پر ریٹریٹ کی تقریب دوبارہ شروع ہوئی۔