OthersPosted at: Mar 17 2026 7:25PM نیتا ایم امبانی کلنگا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز کے باوقار انسان دوست ایوارڈ سے سرفراز
بھوونیشور ( اڈیشہ) 17 مارچ (یو این آئی) ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن محترمہ نیتا ایم امبانی کو بھونیشور، اڈیشہ میں کلنگا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز کی طرف سے باوقار انسان دوستی ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا انہیں یہ اعزاز سری لنکا سے نوبل انعام یافتہ پروفیسر موہن مناسنگھے اور کلینگا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز( KISS)، کے آئی آئی ٹی اور کے آئی ایم ایس کے بانی ڈاکٹر اچیوتا سمانتا نے ان کے شاندار انسانی اقدامات اور سماجی ترقی میں خاص طور پر تعلیم، کھیلوں، صحت کی دیکھ بھال، دیہی تبدیلی اور خواتین کی ثقافت، خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے نمایاں خدمات کے اعتراف میں پیش کیا۔
اس تقریب میں 40,000 قبائلی طلباء نے شرکت کی، جنہوں نے اپنے روایتی رقص اور پیشکش کے ساتھ محترمہ امبانی کا پرتپاک استقبال کیا۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف