Saturday, May 16 2026 | Time 16:46 Hrs(IST)
Regional

نوئیڈا: آئی ایم ایس ڈی آئی اے میں 'اوپن ڈے 2026' کا شاندار انعقاد، طلبہ نے سیکھے ڈیزائننگ کے جدید گُر

نوئیڈا: آئی ایم ایس ڈی آئی اے  میں 'اوپن ڈے 2026' کا شاندار انعقاد، طلبہ نے سیکھے ڈیزائننگ کے جدید گُر

نوئیڈا ،18 اپریل(یو این آئی ) معروف تعلیمی ادارے آئی ایم ایس ڈیزائن اینڈ انوویشن اکیڈمی (آ ئی ایم ایس ، ڈی آئی اے) کی جانب سے 'اوپن ڈے 2026' کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا اس تقریب میں ڈیزائننگ کی دنیا میں کریئر بنانے کے خواہش مند طلبہ، اساتذہ اور والدین کی ایک بڑی تعداد نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی پروگرام کے دوران شرکاء کے لیے فیشن، جیولری، انٹیریئر، کمیونی کیشن، لگژری پروڈکٹ ڈیزائن اور فاؤنڈیشن جیسے شعبوں میں لائیو ورکشاپس منعقد کی گئیں۔ ان ورکشاپس میں طلبہ نے نہ صرف تخلیقی عمل کو قریب سے دیکھا بلکہ خود بھی عملی طور پر حصہ لے کر ڈیزائننگ کی باریکیوں کو سمجھا۔
اکیڈمی کے وائس پریذیڈنٹ چراغ گپتا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا "ہمارا مقصد صرف کتابی علم فراہم کرنا نہیں، بلکہ طلبہ کو مستقبل کے چیلنجز اور ابھرتے ہوئے مواقع کے لیے تیار کرنا ہے۔ ہم نئی تعلیمی پالیسی کے تحت 'اسکل بیسڈ لرننگ' اور 'کریئیٹو ایجوکیشن ماڈل' پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔"
انہوں نے مزید بتایا کہ ادارہ اسکولوں کے ساتھ شراکت داری کر رہا ہے تاکہ ابتدائی سطح سے ہی بچوں میں 'ڈیزائن تھنکنگ' اور اختراعی سوچ پیدا کی جا سکے۔
اکیڈمی کے ڈین پروفیسر (ڈاکٹر) ایم کے وی نائر نے بتایا کہ پروگرام کا مرکز 'پینل ڈسکشن' رہا۔ ڈیزائننگ پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس ، فری لانسنگ، ملازمت اور کاروبار کے درمیان انتخاب موضوع بحث رہا۔
ماہرین کا ماننا تھا کہ ڈیزائن انڈسٹری تیزی سے بدل رہی ہے اور نوجوانوں کے لیے اس میں ترقی کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ طلبہ کو صنعت کی ضرورت کے مطابق جدید لیبس اور ماہرانہ رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ محض نظریاتی علم تک محدود نہ رہیں بلکہ 'پروجیکٹ بیسڈ لرننگ' کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارت حاصل کر سکیں۔
یو این آئی۔ م الف

خاص خبریں

وزیر اعظم نریندر مودی کے یو اے ای کے دورے کے بعد نیدرلینڈز میں ہندوستانی برادری کی طرف سے شاندار استقبال

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو (ہندوستانی وقت کے مطابق) نیدرلینڈز پہنچے جہاں ہندوستانی برادری نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں

مودی نے سکم کے یومِ تاسیس پر مبارکباد دی، ریاست کی ترقی کے لیے مرکز کے تعاون کا یقین دلایا

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندرمودی نے ہفتہ کے روز سکم کے یومِ تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

...مزید دیکھیں

وزیراعظم مودی ایمسٹرڈیم پہنچے، ہند۔ نیدرلینڈز کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ایمسٹرڈیم پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کا تصادم دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے: وانگ ای

بیجنگ، 16 مئی (اسپوتنک/یو این آئی): چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان ٹکراؤ دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے ایک بڑی آفت ثابت ہو سکتا ہے۔

...مزید دیکھیں

کیرالہ کابینہ اور محکموں کی تقسیم کو حتمی شکل دینے کے لیے یو ڈی ایف کی آج اہم میٹنگ

ترواننت پورم، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) نے پیر کو ہونے والی حلف برداری تقریب سے پہلے نئی کیرالہ کابینہ کی تشکیل کو حتمی شکل دینے کے لیے ہفتہ کو فیصلہ کن بات چیت شروع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

شاہبیری مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے لگی آگ، 8 دکانیں متاثر، کئی دکانوں کو بچایا گیا

گریٹر نوئیڈا، 16 مئی (یو این آئی) اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے بسراخ تھانہ علاقے میں واقع شاہبیری مارکیٹ میں جمعہ کے روز اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی دکانوں تک پھیل گئی۔

...مزید دیکھیں

نااہل ہیں وزیر تعلیم، استعفیٰ دیں دھرمیندر پردھان : کھرگے

16 May 2026 | 3:07 PM

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے منعقدہ نیٹ امتحان کے پیپر لیک ہونے اور اس وجہ سے طلبہ کی خودکشی کی خبروں کے تعلق سے مودی حکومت پر حملہ کیا اور کہا کہ یہ سب وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کی نااہلی کا نتیجہ ہے، اس لیے انہیں فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے۔.

کمبوج کے خراب دن پر رائیڈو کا تبصرہ: 'یہ ایک گولڈن ڈک حاصل کرنے جیسا ہے'

16 May 2026 | 4:03 PM

نئی دہلی، 16 مئی، (یواین آئی) چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے گیند باز انشل کمبوج کے لیے آئی پی ایل 2026 اب تک یادگار رہا تھا، لیکن جمعہ کو لکھنؤ میں انہیں مچل مارش اور نکولس پورن کی طوفانی بلے بازی کا سامنا کرنا پڑا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے خلاف میچ میں کمبوج نے 2.4 اوورز میں 63 رن لٹائے اور انہیں کوئی وکٹ نہیں ملی۔.

پنکج ادھاس تین آخری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

16 May 2026 | 7:42 AM

اس فلم کی کامیابی کے بعد پنکج کو کئی فلموں میں گانے کا موقع ملا۔ ان فلموں میں گنگا جمنا سرسوتی، بہار آنے تک،تھانیدار، ساجن، دل آشنا ہے، پھر تیری کہانی یاد آئی، یہ دل لگی، مہرا، میں کھلاڑی تو اناڑی، مجدھار، گھات اور یہ ہے جلوہ اہم ہیں۔ .