Wednesday, Apr 15 2026 | Time 21:29 Hrs(IST)
National

مودی اڈیشہ کے جنگلات اور زمین اپنے دوستوں کے حوالے کر رہے ہیں: کانگریس

مودی اڈیشہ کے جنگلات اور زمین اپنے دوستوں کے حوالے کر  رہے ہیں: کانگریس

نئی دہلی، 11 جولائی (یو اين آئی) کانگریس کے قومی صدر ملک ارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی صرف اپنے چند صنعتکار دوستوں کے فائدے کے لیے کام کرتے ہیں، اس لیے انھوں نے اڈانی جیسے اپنے چند صنعتکار دوستوں کو اڈیشہ کی زمین اور جنگلات سونپ دیے ہیں مسٹر کھڑگے نے سوشل میڈیا ' ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "میں اڈیشہ کے عظیم ہیرو 'اتکلمنی' گوپ بندھو داس جی، بیرسٹر مدھوسدن داس جی اور ریاست کے تمام عظیم مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ پارا دیپ پورٹ، راوڑکیلا اسٹیل پلانٹ، ہیرا کنڈ ڈیم، این ٹی پی سی، نالکو، چیلکا نیول اکیڈمی، پنچیشور ریل کوچ فیکٹری، کوراپیٹ میں ایچ اے ایل پلانٹ، آرڈیننس فیکٹری یہ سب کانگریس حکومتوں کے دوران قائم کی گئی تھیں۔
انہوں نے کہا، "کانگریس کے دور حکومت میں بھونیشور میں ایمس، این آئی ایس ای آر، فزکس انسٹی ٹیوٹ اور بہت سارے دیگر تعلیمی ادارے قائم کیے گئے تھے۔ کالا ہانڈی، بولانگیر اور کوراپیٹ کو اضلاع میں تبدیل کرنے کے منصوبے بنائے گئے تھے لیکن آج کیا ہو رہا ہے۔ مودی جی اڈیشہ کے لوگوں کی محنت کی کمائی تمام سرکاری کمپنیاں اپنے اپنے دوستوں، ارب پتیوں، کھرب پتیوں کے حوالے کر رہے ہیں۔ ہوائی اڈے، جنگلات، زمین، سب کچھ مودی جی کے چند دوستوں کو دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ اڈیشہ قدرتی وسائل کے لحاظ سے ہندوستان کی سب سے امیر ریاست ہے، مگر یہاں کے قبائلی طبقے دنیا میں سب سے زیادہ غربت میں کیوں زندگی گزار رہے ہیں؟ مارچ 2000 کے بعد یہاں کانگریس کی حکومت نہیں بنی ہے۔
مسٹر کھڑگے نے الزام لگایا، "تمام آئینی ادارے مودی جی کے کنٹرول میں ہیں۔ یہ تمام ادارے ہندوستان کی آئین کے تحت کام نہیں، بی جے پی کے اشارے پر کام کرتے ہیں ۔ جو کچھ بھی مودی-شاہ کہتے ہیں، یہ ادارے اور ایجنسیاں وہی کرتی ہیں۔ اسی طرح اب عوام کے ووٹ کے حق پر براہ راست حملہ کیا جا رہا ہے۔ پہلے مہاراشٹر اور اب بہار۔ انتخابات سے پہلے، غریبوں کے ووٹ کا حق چھینا جا رہا ہے، مظلوموں اور پسماندگان کا حق چھینا جارہا تھا، لیکن سپریم کورٹ نے اس معاملے میں مداخلت کی اور اس نے آدھار کارڈ، ووٹر آئی ڈی اور راشن کارڈ کو دستاویزات کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے کہا ہے، جو راحت بخش تجویز ہے۔
اڈیشہ کے لیے بی جے پی کی شراکت کو صفر قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بی جے پی پہلے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کرتی ہے، پھر اڈانی-امبانی جیسے لوگ ان کے پیچھے آجا تے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ کون سی زمین اچھی ہے، کہاں کان کنی کرنی ہے۔ لیکن اب ایسا ہرگز نہيں چلے، ہمیں مل کر ان لوگوں کو سبق سکھانا ہے۔ کانگریس نے 2006 میں جو فارسٹ ایکٹ لایا تھا، آج مودی حکومت اسے کمزور کر رہی ہے۔ یہ ایکٹ غریبوں اور قبائلیوں کے تحفظ کے لیے لایا گیا تھا۔ آپ کو اس کی حفاظت کرنی ہے، اس لیے آپ کو لڑنا ہوگا، کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا۔
مسٹر راہل گاندھی نے کہا، "اڈانی اڈیشہ میں حکومت چلاتے ہیں، اڈانی نریندر مودی کو بھی چلاتے ہیں۔ اڈیشہ ہو یا چھتیس گڑھ، ہر جگہ صرف ایک ہی نام نظر آتا ہے - اڈانی.. اڈانی.. اڈانی... یعنی اڈانی اڈیشہ کی حکومت چلاتے ہیں، نریندر مودی کو چلاتے ہیں۔ جب اڈیشہ میں جگن ناتھ رتھ یاترا ہوتی ہے، لاکھوں لوگ رتھ کے پیچھے چلتے ہیں اور پھر اڈانی کا ڈرامہ رتھ کے پیچھے ہوتا ہے۔ یہ اڈیشہ کی حکومت نہیں ہے - یہ اڈانی جیسے 5-6 ارب پتیوں کی حکومت ہے۔
یو این آئی۔ م ش۔

خاص خبریں
سمراٹ چودھری نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف  لیا

سمراٹ چودھری نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

پٹنہ، 15 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے قانون ساز پارٹی کے لیڈرسمراٹ چودھری نے آج بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا مسٹر چودھری بہار کے ایسے 24 ویں شخص ہیں، جنہیں ریاست کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہونے کا موقع ملا ہے۔

...مزید دیکھیں
پون کھیڑا کو سپریم کورٹ سے جھٹکا: آسام کیس میں عبوری ضمانت پر روک لگا دی گئی

پون کھیڑا کو سپریم کورٹ سے جھٹکا: آسام کیس میں عبوری ضمانت پر روک لگا دی گئی

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کے روز کانگریس لیڈر پون کھیڑا کو ٹرانزٹ قبل از گرفتاری ضمانت دینے کے تلنگانہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگا دی۔

...مزید دیکھیں
جے ڈی وینس کا پاکستان کی ثالثی میں مذاکرات میں زبردست پیش رفت کا اعتراف

جے ڈی وینس کا پاکستان کی ثالثی میں مذاکرات میں زبردست پیش رفت کا اعتراف

جارجیا، 15 اپریل (یو این آیہ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے جارجیا یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ امریکی وفد نے پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں زبردست پیش رفت کی ہے اور اسی پیش رفت کی وجہ ہی سے جنگ بندی ابھی تک برقرار ہے جے ڈی وینس نے کہا ٹرمپ ایران کے ساتھ کوئی چھوٹی موٹی نہیں بلکہ بڑی ڈیل چاہتے ہیں، مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی تھی لیکن جوہری ہتھیاروں پر ڈیڈ لاک ہوا، ٹرمپ نے کہا ایران نارمل ملک کی طرح رویہ رکھے تو ہم بھی اس کے ساتھ معاشی طور پر ایک عام ملک کی طرح سلوک کریں گے۔

...مزید دیکھیں
تیجسوی یادو کی سمراٹ چودھری کو وزیر اعلی بننے پرالبیلے انداز میں مبارکباد

تیجسوی یادو کی سمراٹ چودھری کو وزیر اعلی بننے پرالبیلے انداز میں مبارکباد

پٹنہ، 15 اپریل (یو این آئی) بہار میں اپوزیشن کے لیڈر اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے قومی کارگزار صدر تیجسوی یادو نے بدھ کو سمراٹ چودھری کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد البیلے انداز میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر چودھری نے 2025 کے انتخابات میں عوام کی پسند سے وزیر اعلیٰ بننے والے نتیش کمار کو اقتدار سے ہٹا کر اپنی برسوں پرانی قسم پوری کر لی ہے اس کے لیے انہیں ڈھیروں مبارکباد اور نیک خواہشات!
مسٹر یادو کا طنز اس واقعے کی طرف تھا جب تین سال پہلے بی جے پی اور جے ڈی یو کی علیحدگی کے دنوں میں مسٹر چودھری نے پگڑی باندھ کر کہا تھا کہ اب وہ اسے نتیش کمار کو وزارتِ اعلیٰ کے عہدے سے ہٹا کر ہی اتاریں گے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیل اور لبنان کے درمیان تین دہائیوں بعد براہِ راست مذاکرات

اسرائیل اور لبنان کے درمیان تین دہائیوں بعد براہِ راست مذاکرات

واشنگٹن، 15 اپریل (یو این آئی) لبنان اور اسرائیل نے تین دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد اپنی پہلی سفارتی بات چیت کی ہے  بی بی سی کی بدھ کی رپورٹ کے مطابق، یہ ملاقات اسرائیل اور ایران کے حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ کے درمیان جاری لڑائی کو ختم کرنے کے مقصد سے کی گئی ہے مذاکرات کی اہم تفصیلات کے مطابق اس بات چیت کی ثالثی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کی، جنہوں نے اسے حزب اللہ کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کا ایک تاریخی موقع قرار دیا۔

...مزید دیکھیں
ایران کا جوہری بم حاصل کرنا قطعی طور پر ناقابلِ قبول : ٹرمپ

ایران کا جوہری بم حاصل کرنا قطعی طور پر ناقابلِ قبول : ٹرمپ

واشنگٹن، 15 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پوپ لیو کے خلاف سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دینا چاہیے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کوئی پوپ لیو کو بتائے کہ ایران نے گزشتہ 2 ماہ میں کم از کم 42 ہزار نہتے اور معصوم مظاہرین کو قتل کیا ہے اور ایران کا جوہری بم حاصل کرنا قطعی طور پر ناقابلِ قبول ہے۔

...مزید دیکھیں
گریٹر نوئیڈا میں شیو نادر یونیورسٹی کے ملازمین کا احتجاج، تنخواہ میں اضافہ اور اوور ٹائم کی دگنی ادائیگی کا مطالبہ

گریٹر نوئیڈا میں شیو نادر یونیورسٹی کے ملازمین کا احتجاج، تنخواہ میں اضافہ اور اوور ٹائم کی دگنی ادائیگی کا مطالبہ

گریٹر نوئیڈا، 15 اپریل (یواین آئی) اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں واقع گریٹر نوئیڈا کے شیو نادر یونیورسٹی کے ملازمین نے بدھ کے روز یونیورسٹی کیمپس کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرہ کرنے والے ملازمین نے تنخواہ میں اضافے اور اوور ٹائم کے بدلے دگنی ادائیگی کا مطالبہ کیا ملازمین کا الزام ہے کہ طویل عرصے سے ان کے مطالبات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں

آشا بھونسلے: طویل کریئر، ہزاروں نغمے، خاندانی ورثہ اور مسلم سوشل فلموں میں مستند خدمات

15 Apr 2026 | 4:59 PM

ممبئی،15اپریل ( یواین آئی) برصغیر کی نامور پلے بیک سنگر آشا بھونسلے کا شمار عالمی سطح پر اُن ممتاز گلوکاراؤں میں ہوتا ہے ،جنہوں نے نصف صدی سے زائد طویل کریئر میں ہزاروں نغمے گا کر ایک منفرد اور باوقار مقام حاصل کیا۔ مختلف مستند اندازوں کے مطابق انہوں نے بارہ ہزار سے زائد گانے ریکارڈ کیے، جب کہ بعض غیر رسمی دعوؤں میں یہ تعداد بیس ہزار سے بھی زیادہ بیان کی جاتی ہے۔ 1940 کی دہائی کے اواخر میں اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والی آشا بھونسلے آج بھی موسیقی کی دنیا میں ایک معتبر اور زندہ روایت کی حیثیت رکھتی ہیں۔ .

گڑھوال یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری جائز، ہائی کورٹ نے چیلنج مسترد کر دیا

15 Apr 2026 | 9:16 PM

نینی تال،15 اپریل ( یو این آئی)اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے ہیموتی نندن بہوگنا گڑھوال یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر پرکرن سنگھ کی تقرری کے خلاف دائر مفادِ عامہ کی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ وائس چانسلر کی تقرری تمام قواعد و ضوابط اور متعلقہ ایکٹ کے عین مطابق ہے۔یونیورسٹی کے ریٹائرڈ ملازم نوین پرکاش نوٹیال کی جانب سے دائر کی گئی اس عرضی میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پروفیسر پرکرن سنگھ کی تقرری یونیورسٹی گرانٹس کمیشن ریگولیشنز 2018 اور سینٹرل یونیورسٹیز ایکٹ 2009 کی خلاف ورزی ہے۔.