OthersPosted at: Jun 20 2024 2:59PM سورما پاڑھی اوڈیشہ اسمبلی کی اسپیکر منتخب
بھونیشور، 20 جون (یو این آئی) اوڈیشہ کے رانا پور سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ایم ایل اے سورما پاڑھی کو جمعرات کو ریاستی اسمبلی کا بلا مقابلہ اسپیکر منتخب کر لیا گیا محترمہ پاڑھی بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کی پرمیلا ملک کے بعد اوڈیشہ اسمبلی کی اسپیکر بننے والی دوسری خاتون ہیں محترمہ پاڑھی، ہوم سائنس گریجویٹ اور لاء گریجویٹ اور دو بار ایم ایل اے رہ چکی ہیں، پہلی بار 2004 کے انتخابات میں رانا پور اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے منتخب ہوئیں اور 18 مئی 2004 سے 9 مارچ 2009 تک اس وقت کی بی جے ڈی-بی جے پی مخلوط حکومت میں کو آپریٹیو کی وزیر مملکت رہیں۔ وہ 1988 میں بی جے پی میں شامل ہوئیں اور 1998 سے 2000 تک ریاستی بی جے پی مہیلا مورچہ کی صدر رہیں۔ اس کے بعد وہ 2002 سے دو سال تک بی جے پی مہیلا مورچہ کی قومی صدر بنیں۔
محترمہ پاڑھی نے بدھ کو اس عہدے کے لیے اپنا نامزدگی داخل کیا۔ ان کے بلامقابلہ انتخاب کی راہ ہموار ہوئی کیونکہ کسی دوسری سیاسی جماعت نے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا۔
یو این آئی۔ این یو۔