Sunday, Sep 6 2026 | Time 05:09 Hrs(IST)
Regional

خواتین کی حفاظت پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے : اوم برلا

خواتین کی حفاظت پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے : اوم برلا

کوٹہ، 17 اگست (یو این آئی) لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ آج ملک کی بیٹیاں تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی، سیکورٹی، کھیل اور انتظامیہ سمیت ہر میدان میں آگے بڑھ رہی ہیں ہمیں ایک مہذب معاشرہ بنانے کی ضرورت ہے جہاں بیٹیاں محفوظ ہوں، اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں اور اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں ملک کی بیٹیاں ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو پورا کرنے میں اہم رول ادا کریں گی۔
کوٹہ سٹی پولیس اور بلیو ڈاٹ ڈائیلاگ تنظیم کے زیر اہتمام 'مہیلا تحفظ سنکلپ ابھیان' کے تحت 'سرکشا سمواد 2.0' میں خواتین اور طالبات کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، مسٹر برلا نے کہا کہ خواتین کی حفاظت نہ صرف پولیس یا حکومت کی ذمہ داری ہے، بلکہ پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ پولیس اور معاشرے کے درمیان بہتر رابطے اور خواتین کی فعال شمولیت سے جرائم کو مؤثر طریقے سے روکنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوٹہ کو محفوظ اور منشیات سے پاک شہر بنانا ہمارا عزم ہے۔ پروگرام کے دوران لوک سبھا اسپیکر نے خواتین کی حفاظت کی مہم پر ایک دستاویزی فلم اور سائبر اور خواتین کی حفاظت سے متعلق ایک ہینڈ بک بھی جاری کی۔
مسٹر برلا نے کہا کہ خواتین اور طالبات کو پولیس کے ساتھ مسلسل رابطہ قائم رکھنا چاہئے۔ آگاہی میں اضافہ اور بروقت رپورٹنگ سے جرائم کے خلاف موثر کارروائی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو سائبر کرائمز کے بارے میں بھی آگاہ اور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوٹا ملک کا ایک بڑا تعلیمی مرکز ہے، جہاں مختلف ریاستوں سے طلباء تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔ اس لیے شہر میں محفوظ اور خاندانی ماحول کو برقرار رکھنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوٹا میں تعلیم حاصل کرنے والی ملک کے مختلف حصوں کی لڑکیوں کو محفوظ ماحول اور معیاری تعلیم دستیاب ہونا پورے شہر کے لیے فخر کی بات ہے۔
لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ دور دراز علاقوں کی بیٹیوں کو بھی معیاری تعلیم اور مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے مساوی مواقع ملیں، کوٹہ بنڈی کی ہر پنچایت میں ڈیجیٹل لائبریریاں قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ان میں قومی اور بین الاقوامی سطح کا مطالعاتی مواد دستیاب ہوگا۔ آن لائن کوچنگ اور ڈیجیٹل تعلیم کے ذریعے دیہی علاقوں کے طلباء بھی بہتر تیاری کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل خواندگی کے لیے نانی اور دادا کے لیے ڈیجیٹل اسکول قائم کرنے اور پرائمری سطح سے ہی اسکولوں میں بچوں کو ڈیجیٹل تعلیم فراہم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ مقصد یہ ہے کہ وسائل کی کمی کی وجہ سے کسی بیٹی کی تعلیم اور ہنر پیچھے نہ رہ جائے۔
لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ رکشا بندھن کا تہوار نہ صرف بہنوں اور بیٹیوں کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے بلکہ ایک محفوظ اور مہذب معاشرے کی تعمیر کا عہد بھی کرتا ہے۔ خواتین سے منشیات سے پاک ہندوستان کی تشکیل میں تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ صرف سماجی اتحاد کے ذریعے ہی ایک محفوظ، مہذب اور بااختیار ماحول بنایا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر خواتین اور طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

نئی دہلی، 5 ستمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے اساتذہ پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کی صرف تعلیمی کارکردگی تک محدود نہ رہیں بلکہ ان کے رویے اور روزمرہ زندگی پر بھی توجہ دیں۔

...مزید دیکھیں
بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

نئی دہلی، 05 ستمبر (یو این آئی) اقوام متحدہ نے 27 نومبر کو ' بچوں کی شادی، کم عمری اور زبردستی کی شادی کے خاتمے کا بین الاقوامی دن' کے طور پر قرار دیا ہےاس تاریخی فیصلے کے ساتھ ہی بچوں کی شادی کے خلاف عالمی سطح پر جاری لڑائی میں ہندوستان سے اٹھی آواز کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر بڑی قبولیت ملی ہے۔

...مزید دیکھیں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور 'انڈیا اتحاد': بی جے پی

نئی دہلی، 05 ستمبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے خواتین کو بااختیاربنانے اور طلباء کے معاملے پر کانگریس اور 'انڈیا اتحاد' پر دکھاوے کی سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ جھارکھنڈ کے پیپر لیک معاملے نے طلباء کے مفادات کے تعلق سے ان کے دعووں کی حقیقت کی پول کھول دی ہے۔

...مزید دیکھیں

کانگریس نے ’عوامی منشور-2026‘ جاری کیا

الور، 5 ستمبر (یو این آئی) راجستھان کے الور میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے کانگریس نے وارڈ نمبر 59 میں پارٹی امیدوار کے انتخابی دفتر پر ’عوامی منشور-2026‘ جاری کیا۔

...مزید دیکھیں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 5 ستمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز یومِ اساتذہ کے موقع پر معاشرے کے لیے اساتذہ کے اہم تعاون کا ذکر کیا اور سابق صدرجمہوریہ نیز ماہرِ تعلیم ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
غالب انسٹی ٹیوٹ کا ریسرچ اسکالر سمینار نئے لکھنے والوں کے لیے تربیت کا بہترین موقع: ڈاکٹر سفینہ

غالب انسٹی ٹیوٹ کا ریسرچ اسکالر سمینار نئے لکھنے والوں کے لیے تربیت کا بہترین موقع: ڈاکٹر سفینہ

غالب انسٹی ٹیوٹ اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی ریسرچ اسکالر سمینار جاری

نئی دہلی، 5 ستمبر (یو این آئی) غالب انسٹی ٹیوٹ اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی ریسرچ اسکالر سمینارجس کاافتتاحی اجلاس 4ستمبر کی شام کوہواتھا، 5ستمبر کو سمینار کے چار اجلاس منعقد ہوئے۔

...مزید دیکھیں
سہارنپور کلکٹریٹ میں واقع  قدیم مسجد کا انہدام انتہائی افسوسناک،قانون اگر سب کے لیے ایک ہے تو اس کے نفاذ میں دوہرا معیار کیوں: مولانا ارشد مدنی

سہارنپور کلکٹریٹ میں واقع قدیم مسجد کا انہدام انتہائی افسوسناک،قانون اگر سب کے لیے ایک ہے تو اس کے نفاذ میں دوہرا معیار کیوں: مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی، 5 ستمبر (یو این آئی)جمعیۃ علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے سہارنپور کلکٹریٹ میں واقع ایک قدیم مسجد کو علی الصباح تقریباً پانچ بجے منہدم کیے جانے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے نے ایک مرتبہ پھر ملک کے سامنے یہ بنیادی سوال کھڑا کردیا ہے کہ کیا آئین اور قانون کا نفاذ واقعی ہر شہری اور ہر مذہب کے لیے یکساں ہے؟ اگر آئین سب کو برابری کاحق، مذہبی آزادی اور قانون کا مساوی تحفظ دیتا ہے تو اس کے عملی نفاذ میں یہ دوہرا معیار کیوں دکھائی دیتا ہے؟
جاری ایک بیان کے مطابق مولانا مدنی نے کہا کہ سہارنپور کا واقعہ صرف ایک مسجد کا نہیں ہے، بلکہ یہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، مذہبی آزادی، شہری مساوات اور ریاست کے غیر جانب دارانہ کردار سے جڑا ہوا ایک نہایت حساس مسئلہ ہے۔

...مزید دیکھیں

ہندوستانی خواتین ٹیم نے پاکستان کو سات وکٹوں سے روند دیا

05 Sep 2026 | 10:51 PM

دبئی، 5 ستمبر (یواین آئی) پریما راوت اور شری چَرنی نے تین، تین وکٹیں جبکہ دپتی شرما نے دو وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ناٹ آؤٹ 12 رن بنا کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کی بدولت ہندوستانی خواتین ٹیم نے ہفتے کے روز ویمنز ایشیا کپ کے گروپ اے کے مقابلے میں پاکستان کو 68 گیندیں باقی رہتے سات وکٹوں سے زبردست شکست دے دی۔.

کرتی کھربندا کی پراسرار انسٹاگرام اسٹوری سے تجسس بڑھا

05 Sep 2026 | 12:25 PM

ممبئی، 05 ستمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کرتی کھربندا کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوریز نے ان کے مداحوں میں تجسس بڑھا دیا ہے۔ کرتی کھربندا نے مسلسل کچھ ایسی تصاویر شیئر کی ہیں، جن سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ جلد ہی کوئی خاص اعلان کر سکتی ہیں۔.