Monday, May 19 2025 | Time 21:08 Hrs(IST)
National

آپریشن سندور میں پانچ دہشت گرد ہلاک

آپریشن سندور میں پانچ دہشت گرد ہلاک

نئی دہلی، 10 مئی (یو این آئی) پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں 6 مئی کی رات ہندوستانی مسلح افواج کی طرف سے شروع کیے گئے آپریشن سندور میں پانچ دہشت گرد لیڈروں کے ساتھ سینکڑوں دیگر دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ آپریشن سندورمیں مولانا مسعود اظہر کے اہل خانہ سمیت سفاک دہشت گرد مارے گئے ہیں جو ہندستان میں کئی بڑے دہشت گردانہ حملوں میں مطلوب تھے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کا مدثر کھادیاں خاص عرف مدثر عرف ابو جندل بھی شامل ہے۔ یہ مرکز طیبہ، مریدکے کا انچارج تھا اور پاکستانی حکومت میں اس کا اچھا اثر تھا۔ اس کی نماز جنازہ پر پاک فوج کی جانب سے گارڈ آف آنر دیا گیا۔ اسے پاکستان آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس کی نماز جنازہ ایک سرکاری اسکول میں ادا کی گئی جسے عالمی دہشت گرد گروپ قرار دیئے گئے جماعت الدعوۃ کے حافظ عبدالرؤف نے ادا کیا ۔ پاک فوج کے موجودہ سروس لیفٹیننٹ جنرل اور پنجاب پولیس کے آئی جی نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
اس کارروائی میں جیش محمد کا بدنام زمانہ دہشت گرد حافظ محمد جمیل بھی مارا گیا ہے۔ وہ مولانا مسعود اظہر کا سب سے بڑا برادر نسبتی اور مرکز سبحان اللہ، بہاولپور کا انچارج تھا۔ یہ نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانے اور جیش محمد کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے میں سرگرم عمل تھا۔
مارے گئے تیسرے بڑے دہشت گرد کا نام جیش محمد کا محمد یوسف اظہر عرف استاد جی عرف محمد سلیم عرف گھوسی صاحب ہے۔ یہ بھی مولانا مسعود اظہر کا برادر نسبتی تھا اور جیش محمد کے لیے ہتھیاروں کی تربیت کی دیکھ بھال کرتا تھا۔ یہ جموں و کشمیر میں کئی دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تھا۔ یہ دہشت گرد قندھار طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں بھی مطلوب تھا۔
ان حملوں میں مارا گیا چوتھا دہشت گرد لشکر طیبہ کا خالد عرف ابو عکاشہ تھا جو جموں و کشمیر میں کئی دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تھا۔ یہ افغانستان سے اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث تھا۔ اس کی نماز جنازہ فیصل آباد میں ادا کی گئی۔ جس میں پاک فوج کے اعلیٰ حکام اور فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنر نے شرکت کی۔
پانچواں دہشت گرد جیش محمد کا محمد حسن خان تھا۔ وہ مفتی اصغر خان کشمیری کا بیٹا تھا جو پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے) میں جیش کا آپریشنل کمانڈر تھا۔ اس نے جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملوں کو منظم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1630

خاص خبریں
جی ای ایم  سےسرخ فیتہ شاہی ختم، بچت بھی یقینی : مودی

جی ای ایم سےسرخ فیتہ شاہی ختم، بچت بھی یقینی : مودی

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس، جی ای ایم سے سرخ فیتہ شاہی ختم کرکے محروم لوگوں کے لیے دروازے کھول رہا ہے، اس طرح انہیں پیسہ بچانے میں بھی مدد مل رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ جسٹس یشونت ورما کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی عرضی پر سماعت کے لیے راضی

سپریم کورٹ جسٹس یشونت ورما کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی عرضی پر سماعت کے لیے راضی

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو الہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس یشونت ورما کے خلاف مبینہ نقد رقم کی وصولی کے تنازعہ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فوری سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

...مزید دیکھیں
شاہ نے نیا او سی آئی پورٹل لانچ کیا

شاہ نے نیا او سی آئی پورٹل لانچ کیا

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ ہندوستان اوورسیز سٹیزن آف انڈیا کارڈ رکھنے والے اصل شہریوں کو عالمی معیار کی امیگریشن سہولیات فراہم کرنے کی مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
آرمی چیف نے لونگے والا کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا

آرمی چیف نے لونگے والا کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے آپریشن سندور کے جواب میں جیسلمیر سے کچھ تک پھیلے صحرا میں دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے فوج، فضائیہ اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں اور افسران کی تعریف کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

...مزید دیکھیں
مودی وزیر خارجہ کے بیان کا جواب دیں: کانگریس

مودی وزیر خارجہ کے بیان کا جواب دیں: کانگریس

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) کانگریس نے آپریشن سندور سے متعلق معلومات پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے بیان کو 'سفارتی ناکامی' قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے دوسری بار دہشت گرد حافظ سعید کو بچایا ہے، اس لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو اس پر جواب دینا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے ڈی آئی سی سی آئی کو عبوری راحت دی

سپریم کورٹ نے ڈی آئی سی سی آئی کو عبوری راحت دی

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو مدراس ہائی کورٹ میں زیر التوا مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں دلت انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ڈی آئی سی سی آئی) کو عبوری راحت دی۔

...مزید دیکھیں
ممبئی-گوا ہائی وے پر خوفناک حادثہ، کار دریا میں جا گری، پانچ افراد جاں بحق ,ڈرائیور شدید زخمی

ممبئی-گوا ہائی وے پر خوفناک حادثہ، کار دریا میں جا گری، پانچ افراد جاں بحق ,ڈرائیور شدید زخمی

ممبئی ، 19 مئی (یو این آئی) مہاراشٹر کے رتناگیری ضلع میں ممبئی-گوا ہائی وے پر کھیڈ کے قریب پیش آئے ایک دلخراش حادثے میں پانچ افراد کی موت واقع ہو گئی، جبکہ گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔

...مزید دیکھیں

کرو یا مرو کے میچ میں لکھنؤ کی ٹیم پہلے بلے بازی کرے گی

19 May 2025 | 7:49 PM

لکھنؤ، 19 مئی (یو این آئی) سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) نے پیر کو یہاں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025کے 62 ویں میچ میں میزبان لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

17 May 2025 | 4:01 PM

نئی دہلی، 17 مئی (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔

...مزید دیکھیں