Wednesday, Aug 19 2026 | Time 13:49 Hrs(IST)
National

باغی اراکینِ پارلیمنٹ کو کل جماعتی میٹنگ میں الگ مدعوکئے جانے کے خلاف اپوزیشن کا علامتی واک آؤٹ

باغی اراکینِ پارلیمنٹ کو کل جماعتی میٹنگ میں الگ مدعوکئے جانے کے خلاف  اپوزیشن کا علامتی واک آؤٹ

نئی دہلی، 19 جولائی (یواین آئی) پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل مرکزی حکومت کی جانب سے اتوار کو بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ سے اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران نے کچھ دیر کے لیے علامتی واک آؤٹ کیا اپوزیشن لیڈران نے کہا کہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے سامنے معاملہ زیر التوا ہونے کے باوجود ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے 20 باغی اراکینِ پارلیمنٹ کے گروپ این سی پی آئی کو میٹنگ میں مدعو کیے جانے کی مخالفت میں میٹنگ سے واک آؤٹ کیا گیا۔ بعد میں تمام اپوزیشن لیڈران میٹنگ میں واپس آ گئے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے سوشل میڈیا 'ایکس' پر لکھا، "تمام اپوزیشن جماعتوں نے چند منٹوں کے لیے کل جماعتی میٹنگ سے واک آؤٹ کیا۔ یہ مودی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج تھا جس میں لوک سبھا اسپیکر کے پاس حتمی فیصلہ زیر التوا ہونے کے باوجود ترنمول کے 20 'باغی' اراکینِ پارلیمنٹ کے لیے بنے این سی پی آئی کو میٹنگ میں بلایا گیا۔"
شیو سینا (یو بی ٹی) کے رکنِ پارلیمنٹ اروند ساونت نے کہا کہ باغی اراکینِ پارلیمنٹ کو دی جانے والی اس شناخت کا کوئی قانون نہیں ہے۔ اپوزیشن نے اس کی مخالفت کی اور اسی وجہ سے میٹنگ سے واک آؤٹ کیا۔ عام آدمی پارٹی کے این ڈی گپتا نے کہا کہ ان کی پارٹی کے 10 راجیہ سبھا اراکین میں سے 7 کو 'ہائی جیک' کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ان کی عرضی پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے اسے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان اراکینِ پارلیمنٹ کو الگ اور آزاد نشستیں الاٹ کرنا غلط ہے۔
انہوں نے اسے "جمہوریت کا قتل" قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ایوان کی انتظامیہ کا رویہ جمہوری روایات کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اسی معاملے پر اپنا احتجاج درج کرانے کے لیے کل جماعتی میٹنگ سے علامتی واک آؤٹ کیا۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
پھانسی کی سزا کو چیلنج کرنے والی عرضی کو سپریم کورٹ نے کیا خارج

پھانسی کی سزا کو چیلنج کرنے والی عرضی کو سپریم کورٹ نے کیا خارج

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے موت کی سزا پر عمل درآمد کے لیے پھانسی کے طریقے کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر غور کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے خارج کر دیا ہے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا ہے کہ مستقبل میں اس مسئلے پرازسرنو غوروخوض کا راستہ کھلا رہے گا۔

...مزید دیکھیں
سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کا جمہوری حقوق پر منظم حملہ: کھرگے

سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کا جمہوری حقوق پر منظم حملہ: کھرگے

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت نے ہر ہندوستانی کے بولنے، سوال کرنے اور اختلافِ رائے ظاہر کرنے کے جمہوری حق پر منظم حملہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرنے کی کارروائی اتنی ہی قابلِ مذمت ہے جتنا کہ نوجوانوں پر کیا گیا لاٹھی چارج اور پیلٹ گن کا استعمال کرنا ۔

...مزید دیکھیں
جھارکھنڈ کے طلبہ کی بھوک ہڑتال کا ختم ہونا اچھا، لیکن ان کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں: راہل

جھارکھنڈ کے طلبہ کی بھوک ہڑتال کا ختم ہونا اچھا، لیکن ان کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں: راہل

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے جھارکھنڈ کے طلبہ اور ریاستی حکومت کے درمیان اتفاقِ رائے بننے اور طلبہ کی بھوک ہڑتال ختم ہونے پر مسرت کا اظہار کیا، لیکن کہا کہ طلبہ کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں مسٹر گاندھی نے منگل کے روز سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور جھارکھنڈ حکومت نے بات چیت کا راستہ چنا اور حل نکالا۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے تین ریاستوں کے انچارجوں کے ناموں کا اعلان کیا، ونود تاوڑے کو اتر پردیش کی ذمہ داری ملی

بی جے پی نے تین ریاستوں کے انچارجوں کے ناموں کا اعلان کیا، ونود تاوڑے کو اتر پردیش کی ذمہ داری ملی

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتر پردیش، پنجاب اور گجرات میں نئے ریاستی انچارج مقرر کیے ہیں، جن میں ونود تاوڑے کو اتر پردیش، ستیش پونیا کو پنجاب اور ترون چُگ کو گجرات کی ذمہ داری ملی ہے پارٹی کے قومی صدر نِتن نبین نے منگل کے روز اتر پردیش، پنجاب اور گجرات کے لیے نئے ریاستی انچارجوں اور شریک انچارج کی تقرری کی ہے۔

...مزید دیکھیں
ذات پرمبنی مردم شماری  پر مودی حکومت نے پھر ماری پلٹی: کانگریس

ذات پرمبنی مردم شماری پر مودی حکومت نے پھر ماری پلٹی: کانگریس

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس نے ذات پر مبنی مردم شماری کے تعلق سے مودی حکومت پر ایک بار پھر یو ٹرن لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ذات پر مبنی مردم شماری کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے منگل کے روز سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ 21 ستمبر 2021 کو مودی حکومت نے سپریم کورٹ میں داخل کردہ حلف نامے میں ذات پر مبنی مردم شماری کے مطالبے کو واضح طور پر مسترد کر دیا تھا۔

...مزید دیکھیں
حضرت پیرزادہ رئیس میاں چشتیؒ کا چہلم شریف عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

حضرت پیرزادہ رئیس میاں چشتیؒ کا چہلم شریف عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

صوفی روایات، بین المذاہب ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے عزم کو آگے بڑھانے کا عہد
حضرت پیرزادہ رئیس میاں چشتیؒ کے لیے "سدبھاؤنا ایوارڈ" دینے کا مطالبہ
فتح پور سیکری (آگرہ) ،18 اگست (یو این آئی) عالمی شہرت یافتہ صوفی بزرگ حضرت شیخ سلیم چشتیؒ کی درگاہ کے سابق سجادہ نشین حضرت پیرزادہ عیاض الدین چشتی رئیس میاں ؒکا چہلم شریف عقیدت، احترام اور روحانی ماحول میں منایا گیا۔

...مزید دیکھیں
جمعیۃ علماء ہندکا سیلاب متاثرین کے لیے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے مختص، جمعیۃ علماء مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ بلا تفریق مذہب و ملت کھڑی ہے: مولانا ارشد مدنی

جمعیۃ علماء ہندکا سیلاب متاثرین کے لیے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے مختص، جمعیۃ علماء مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ بلا تفریق مذہب و ملت کھڑی ہے: مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی/آسام، 18 اگست (یو این آئی) بالائی آسام میں تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے ہزاروں افراد اور خاندانوں کی فوری امداد اور مستقل بازآبادکاری کے لیے جمعیۃ علماء ہند اور جمعیۃ علماء آسام کی جانب سے بڑے پیمانے پر امدادی و بازآبادکاری مہم جاری ہے۔

...مزید دیکھیں