Sunday, Jun 14 2026 | Time 03:58 Hrs(IST)
National

ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے متر ادف :شاہی امام سید احمد بخاری

ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کے  قتل  کے متر ادف :شاہی امام سید احمد بخاری

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) ملک کے موجودہ حالات اور پہلگام میں سیاحوں پر حالیہ دہشت گردانہ حملے 28 افراد کی ہلاکت سے سے انتہائی دلبرداشتہ دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے آج قرآن کریم کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کو قتل کرنے کے مترادف ہے جبکہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے برابر ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اسلام میں انسان کے خون کی کیا حرمت ہے؟ اور کسی بے گناہ کی جان کا لیا جانا غضب الہی کو دعوت دینا ہے۔ دین اسلام میں کسی کو قتل پر اکسانے والے پر لعنت بھیجی گئی ہے اور اسے گناہ عظیم قرار دیا گیا ہے۔
شاہی امام نے کہا کہ آج پوری دنیا میں تشدد قتل و غارت گری ظلم اور جبر کا دور دورہ ہے۔ تین دن پہلے پہلگام میں جو حیوانیت کا ننگا ناچ ہوا ہے اس نے ہندوستانی ضمیر اور ہماری اخلاقیات کی روایت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس واقعہ سے ہم سب کے جذبات میں تلاطم ہے، مذہبی شناخت کو بنیاد بنا کر بے گناہوں کا قتل کیا جانا نا قابل معافی جرم ہے۔ پہلگام میں جو دردناک اور انسانیت سوز ہلاکتیں دہشت گردوں کے ہاتھوں ہوئی ہیں اور بے گناہ انسان انسانی حیوانیت کے نام پر لقمہ اجل بنے ہیں، اس سے زیادہ غیر انسانی فعل اور کیا ہو سکتا ہے؟ دہشت گردی کی وکالت یا حمایت کسی بھی بنیاد پر نہیں کی جاسکتی۔
مولانا احمد بخاری نے کہا کہ دہشت گردوں نے خود کو مسلمان بتاتے ہوئے جس غیر اسلامی طرز عمل کا مظاہرہ کیا ہے، وہ کون سا اسلام ہے؟ جو انہوں نے پڑھا ہے یا انکو پڑھایا گیا ہے۔ مذہبی شناخت جاننے کیلئے لوگوں کو مبینہ طور پر ننگا کیا گیا اور یہ تصدیق ہونے پر کہ وہ ہندو ہیں، ایسے بے گناہ اور نہتے لوگوں کو گولی کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا گیا۔ یہ نہ تو دین اسلام کی تعلیم ہے ، نہ تاریخ اور نہ ہی تہذیب ہے۔ اگر یہ سلسلہ یوں ہی چل پڑا تو کہاں جا کر رکے گا نہیں کہا جا سکتا۔ ہندوستان اور اس کی روایتی تہذیب کسی قیمت پر اسکی اجازت نہیں دیتی۔
شاہی امام نے کہا کہ یہ وقت ہندو ، مسلمان کرنے کا نہیں ہے بلکہ ملک کی آبرو، خود مختاری اور عزت نفس کیلئے ایک مضبوط چٹان کی طرح کھڑے رہنے کا وقت ہے۔ ملک کی سالمیت اور بالا دستی پر جب بھی ضرب آئے گی تو امن پسند ہندوستانی شہری ملک کی سلامتی کیلئے ہمیشہ آگے رہے گا۔ کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ انسان اور انسانیت آخر کس طرف جانا چاہتی ہے ابھی چند سال پہلے پوری انسانی برادری کو وڈ جیسی مہلک بیماری کی لعنت سےگزری، کروڑوں معصوم جانیں لقمہ اجل بن گئیں۔ لوگوں کو کہیں کفن دفن نصیب ہوئے کہیں نہیں ہوئے ، لاشیں اٹھانے والا کہیں تھا کہیں نہیں تھا۔ اس کیفیت سے انسانیت گزری ۔ اس کے باوجود اس خدائی عذاب سے پوری دنیا سبق حاصل نہیں کر پائی اور آج بھی دنیا میں فریقین کو رضا کارانہ طور پر اور کہیں تجارتی بنیادوں پر اسلحہ کی فراہمی
کا بازار پورے شباب پر ہے ، جو جانی اتلاف کا ذریعہ بن رہے ہیں ۔
مسٹر احمد بخاری نے کہا کہ آج پھر جنگ و جدال کا چوطرفہ ماحول ہے وہی انسانیت سوزی ہے، انسان انسان کو مار کر اس میں اپنی کامیابی تلاش کر رہا ہے۔ آج دنیا کے کئی ملک کسی نہ کسی طرح جنگ و تشدد کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ بد قسمتی تو یہ ہے کہ ہمارے ملک میں بھی مذہبی منافرت ، فرقہ واریت اور اکائیوں کے درمیان اعتماد اور بھروسہ موضوع بحث ہے۔ آخر یہ دنیا کدھر جارہی ہے اور ہم اسے کہاں لیجانا چاہتے ہیں؟ پوری انسانی تاریخ میں جنگ و دہشت گردی سے آج تک کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا ہے۔
شاہی امام نے کہا کہ ہمارے ملک کی کچھ بنیادی خصوصیات ہیں جن میں مساوات اور پر امن بقائے باہم اس کی وہ افضل خوبیاں ہیں ، جو دنیا میں ہمیں ممتاز و منفرد بناتی ہیں ، ہماری ہزار ہا سال پرانی تاریخ اور تہذیب ہمارا وہ قومی سرمایہ جس کی وجہ سے ہر دور میں پر امن بقائے باہم کے حوالے سے ہمارے فلسفہ حیات کو مقدم مانا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی مولانا احمد بخاری نے ملک کے تمام مسلمانوں کی طرف سے سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور ہلاک شدگان کی روح کی شانتی کے لئے دعا کی ۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں

مرمو نے آئی ایم اے میں نو خواتین سمیت 515 کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا

دہرادون، 13 جون (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ہفتہ کو اتراکھنڈ کے دہرادون میں انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے) میں پاسنگ آؤٹ پریڈ (پی او پی) کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔

...مزید دیکھیں

فضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) فضایئہ کا ایک مال بردار طیارہ اے این 32 ہفتہ کو آسام کے جورهاٹ فضائیہ اسٹیشن پر حادثے کا شکار ہو گیا جس میں سوارفضائیہ کے پانچ اہلکار شہید ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

جے پور پولو گراؤنڈ کی بے دخلی کے معاملے میں انڈین پولو ایسوسی ایشن کو نہیں ملی عبوری راحت

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے وزیر اعظم کے دفتر کے پاس واقع جے پور پولو گراؤنڈ سے بے دخلی کے معاملے میں حکومت کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔

...مزید دیکھیں

وزیر اعظم مودی نے نوجوانوں کی قیادت میں تبدیلی پر روشنی ڈالی، کہا کہ ہندوستان کا نوجوان ٹیلنٹ اختراع، ٹیکنالوجی اور کھیلوں میں کامیابی کو آگے بڑھا رہا ہے

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ہندوستان کے نوجوانوں کو گزشتہ 12 برسوں کے دوران ملک میں ہونے والی تبدیلیوں کے پیچھے محرک قوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اہم اقدامات کے ذریعے بنائے گئے ایک مضبوط ایکو سسٹم نے نوجوان ہندوستانیوں کو اعتماد کے ساتھ اپنے عزائم کو پورا کرنے اور اختراع، انٹرپرینیورشپ، ٹیکنالوجی اور کھیلوں میں رہنما بن کر ابھرنے کے لیے بااختیار بنایا ہے۔

...مزید دیکھیں

عالمی ایندھن کی قیمتوں میں اچھال کے باوجود دہلی والوں کو راحت دے رہی حکومت : سود

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) دہلی کے وزیر توانائی آشیش سود نے ہفتہ کو کہا کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور مغربی ایشیا میں جاری بحران کے درمیان دہلی حکومت نے بجلی صارفین کو راحت دینے کا دعویٰ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

بی جے پی کے اشارے پر کام کر رہے الیکشن کمیشن کے خلاف ملک بھر میں چلائیں گے مہم : کانگریس

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پوری طرح سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بھاجپا) کے دباؤ میں کام کر رہا ہے اور کانگریس اس مسئلے کے خلاف ملک گیر مہم چلا کر لوگوں کو بیدار کرے گی۔

...مزید دیکھیں

لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ آرمی چیف مقرر، 30 جون سے سنبھالیں گے چارج

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو اگلا آرمی چیف مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

'گورنر' کے شائقین کے لیے خاص آفر، ایک ٹکٹ خریدیں اور دوسری مفت پائیں

13 Jun 2026 | 3:56 PM

ممبئی، 13 جون، (یو این آئی) فلم 'گورنر' کو ناظرین کی جانب سے مل رہے مثبت ردعمل کے درمیان فلم کے پروڈیوسرز نے سنیما کے شوقین افراد کے لیے خصوصی آفر کا اعلان کیا ہے۔ اداکار منوج باجپئی کی اداکاری والی اس فلم کے لیے اب ناظرین ایک ٹکٹ خرید کر دوسری ٹکٹ مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ پروڈیوسر وپل امرت لال شاہ کی اس فلم نے سنیما گھروں میں ریلیز کے بعد پہلے دن 1.10 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ یہ فلم 1991 کے معاشی بحران کے پس منظر پر مبنی ہے اور اس انجانے ہیرو کی کہانی پیش کرتی ہے جس نے ملک کو معاشی چیلنجوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔.