InternationalPosted at: Mar 16 2025 7:15PM ممبئی دہشت گردانہ حملے کے ماسٹر مائنڈحافظ سعید کے ساتھی کا گولی مار کر قتل

اسلام آباد، 16 مارچ (یو این آئی) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں آج کالعدم دہشت گرد گروپ لشکر طیبہ کے چیف کمانڈر اور 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کے قریبی ساتھی ابو قتال اور اس کے سیکورٹی گارڈ کو نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا یہ اطلاع میڈیا رپورٹس میں دی گئی۔ دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ابو قتال، جس کا اصل نام ضیاء الرحمان تھا، منگلا جہلم روڈ پر اس وقت بندوق سے حملے ہوا جب وہ اپنی کالی جیپ میں سفر کر رہا تھا۔ ابو قتال اور اس کا سیکورٹی گارڈ دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور انہوں نے جیپ پر فائرنگ کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے فوراً بعد ایک مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم فی الحال اس گرفتاری کی کوئی باقاعدہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جہلم کے ضلعی پولیس افسر طارق عزیز سندھو تبصرہ کے لیے دستیاب نہیں تھے۔
ابو قتال کا نام 2023 کے راجوری حملے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے ذریعہ تیار کی گئی چارج شیٹ میں بھی شامل ہے۔
یواین آئی۔ م س