NationalPosted at: Mar 13 2025 4:02PM 'پدم ویو ' پیپر لیک کا بحران بن گیا ہے: راہل

نئی دہلی، 13 مارچ (یو این آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیپر لیک کے سلسلے میں آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں پیپر لیک ہو رہے ہیں اور یہ طلباء کے مستقبل کے لئے 'پدم ویو' پیپرلیک کا بحران بن گیا ہے مسٹر گاندھی نے کہا ’’چھ ریاستوں میں 85 لاکھ بچوں کا مستقبل خطرے میں ہے- پیپر لیک ہمارے نوجوانوں کے لیے سب سے خطرناک جال بن گیا ہے۔ پیپر لیک محنتی طلبا اور ان کے خاندانوں کو غیر یقینی اور تناؤ میں ڈال دیتے ہیں اور ان کی محنت کا پھل چھین لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ آنے والی نسل کو غلط پیغام دیتا ہے کہ بے ایمانی محنت سے بہتر ہو سکتی ہے، جو کہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا 'ابھی ایک سال بھی نہیں ہوا ہے کہ این ای ای ٹی پیپر لیک نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ہمارے احتجاج کے بعد مودی حکومت ایک نئے قانون کے پیچھے چھپ گئی اور اسے ایک حل بتایا، لیکن حالیہ کئی لیکس نے اسے بھی ناکام ثابت کر دیا ہے۔ یہ سنگین مسئلہ ایک منظم ناکامی ہے۔ یہ تب ہی ختم ہو سکتا ہے جب تمام سیاسی جماعتیں اور حکومتیں اپنے اختلافات بھلا کر مل کر ٹھوس اقدامات کریں۔ ان امتحانات کے وقار کو برقرار رکھنا ہمارے بچوں کا حق ہے اور اس کی ہر قیمت پر حفاظت کی جانی چاہیے۔‘‘
یو این آئی ۔ ع خ