Monday, Sep 14 2026 | Time 05:41 Hrs(IST)
National

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک ملتوی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک ملتوی

نئی دہلی، 13 فروری (یواین آئی) پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ جمعہ کو مکمل ہو گیا اور دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک کے لیے ملتوی کر دی گئی بجٹ اجلاس کا آغاز 28 جنوری کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس میں صدر دروپدی مرمو کے خطاب سے ہوا تھا اس کے بعد 29 جنوری کو اقتصادی سروے پیش کیا گیا اور یکم فروری کو لوک سبھا میں بجٹ پیش کیا گیا، جس کی نقل اسی دن راجیہ سبھا میں بھی رکھی گئی۔ پہلے مرحلے میں دونوں ایوانوں کی 13-13 نشستیں ہوئیں۔
لوک سبھا میں اس دوران اپوزیشن کی جانب سے کافی ہنگامہ ہوا، جس کی وجہ سے ایوان کا کام متاثر ہوا اور صدر کے خطبۂ افتتاحیہ پر شکریہ کی تحریک پر نہ کے برابر بحث ہوئی اور وزیراعظم کے جواب کے بغیر ہی اسے منظور کر لیا گیا۔
راجیہ سبھا میں صدر کے خطبہ پر شکریہ کی تحریک پر طویل بحث کے بعد اسے منظور کیا گیا، جس پر وزیراعظم نریندر مودی نے جواب دیا۔ ان کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا۔ دونوں ایوانوں میں بجٹ پر عام بحث ہوئی، جس کا جواب وزیرِ خزانہ نرملا سیتا رمن نے دیا۔ اس مرحلے میں صنعتی تعلقات ضابطہ (ترمیمی) بل، 2026 کو بھی منظوری دی گئی۔
دوسرے مرحلے کی کارروائی 9 مارچ کو شروع ہوگی، جس میں وزارتوں کے بجٹ مختص پر بحث ہوگی اور مالی بل، گرانٹ کی مانگیں اور متعلقہ مختص بل کی منظوری کے ساتھ بجٹ پاس کرنے کا عمل مکمل ہوگا۔ دونوں مرحلوں کے درمیان وقفے کے دوران پارلیمانی مستقل کمیٹیاں وزارتوں کے بجٹ پر غور کریں گی۔
بجٹ اجلاس 2 اپریل تک جاری رہے گا۔ دوسرے مرحلے میں کل 17 نشستیں مقرر ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں

وزیراعظم مودی کا برکس پیغام: تنازع کے بجائے تعاون، جغرافیائی سیاسی رقابت کے بجائے انسانیت

نئی دہلی، 13 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو برکس سے اپیل کی کہ وہ بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی، معاشی غیر یقینی اور اسٹریٹجک رقابتوں سے دوچار دنیا کا مقابلہ زیادہ تعاون، جامع ترقی اور انسانیت کے لیے نئے عزم کے ساتھ کرے۔

...مزید دیکھیں

وزیر اعظم مودی کی برکس سفارت کاری: مصر، قازقستان، فلپائن اور انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات پر توجہ

نئی دہلی، 13 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو یہاں 18ویں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر بھارت کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی لاتے ہوئے مصر، قازقستان، فلپائن اور انڈونیشیا کے رہنماؤں کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

...مزید دیکھیں

برکس کی باہمی تجارت 1.2 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی، مزید اقتصادی انضمام کی ضرورت: پوتن

نئی دہلی، 13 ستمبر (یو این آئی) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اتوار کو کہا کہ برکس کے رکن ممالک کے درمیان باہمی تجارت 1.2 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

برکس نے خلیجی کشیدگی کم کرنے کا راستہ کھولا، مگر ثالثی سے گریز

جینت رائے چودھری
نئی دہلی، 13 ستمبر (یو این آئی) نئی دہلی میں برکس سربراہی اجلاس اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، اسی دوران اتوار کو آبنائے ہرمز میں ایک بحری جہاز کو کسی شے سے نشانہ بنائے جانے کی تشویشناک خبر سامنے آئی۔

...مزید دیکھیں

ہندوستان اور ویتنام نے بحری اور دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا

نئی دہلی، 13 ستمبر (یواین آئی) ہندوستان اور ویتنام نے بحری اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

مودی اور یوگنڈا کی نائب صدر الُوپو نے دو طرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا

نئی دہلی، 13 ستمبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو یہاں 18ویں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر یوگنڈا کی نائب صدر جیسیکا روز ایپیلی الُوپو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں

ہندوستان 15 ستمبر سے جنوبی ایشیا کے پہلے عالمی سرکلر اکانومی فورم کی میزبانی کرے گا

نئی دہلی، 13 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان 15 سے 18 ستمبر تک گاندھی نگر میں عالمی سرکلر اکانومی فورم (ڈبلیو سی ای ایف) 2026 کی میزبانی کرے گا، جس میں 65 سے زائد ممالک کے 2,000 سے زیادہ مندوبین شرکت کریں گے۔

...مزید دیکھیں

شفالی اور اسمرتی کی نصف سنچریاں، ہندوستان آٹھویں بار بنا چیمپئن

13 Sep 2026 | 11:47 PM

دبئی، 13 ستمبر (یو این آئی) اوپنر بلے بازوں شفالی ورما (68) اور اسمرتی مندھانا (59) کی شاندار نصف سنچریوں، ان کے درمیان 129 رن کی افتتاحی شراکت داری اور شری چرنی (20 رن پر 4 وکٹ) کی جارح گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے سری لنکا کو اتوار کو 72 رن سے شکست دے کر آٹھویں بار خاتون ایشیا کپ کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔.

بی جے پی نے ہماچل حکومت کی لاٹری اسکیم کی مخالفت کی، فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

13 Sep 2026 | 9:57 PM

شملہ، 13 ستمبر (یو این آئی) ہماچل پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے چیف ترجمان اور رکن اسمبلی راکیش جموال نے اتوار کو ریاستی حکومت کی جانب سے لاٹری دوبارہ شروع کرنے کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔ مسٹر جموال نے کہا کہ ٹینڈر جمع کرانے کی ابتدائی آخری تاریخ 14 ستمبر مقرر کی گئی تھی، جسے اب کم مسابقت کی وجہ سے بڑھا کر 28 ستمبر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا آخری تاریخ بڑھانے سے مجوزہ لاٹری نظام سے متعلق خدشات دور ہوں گے اور حکومت سے یہ فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی۔ مسٹر جموال کے مطابق حکومت لاٹری کو اضافی آمدنی کے ذریعہ کے طور پر دیکھ رہی ہے، جس کا.