InternationalPosted at: Mar 17 2025 12:05PM پیرو میں مسلح حملہ میں گلوکار کی موت
لیما، 17 مارچ (یو این آئی) معروف پیرو گلوکار پال فلورس جو کمبیا آرکسٹرا "آرمونیہ- 10" کے رکن تھے، انتقال کر گئے۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا جب حملہ آوروں نے لیما میں بینڈ کی ٹور بس پر حملہ کیا۔ یہ معلومات مقامی روزنامہ 'ال کمرشیو'کی رپورٹ میں دی گئی۔
اطلاعات کے مطابق یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 2:35 پر دارالحکومت کے ال اگسٹینو ضلع کے ایک ایونیو پر اس وقت ہوا جب بینڈ ال پالومر اسٹیڈیم میں پرفارم کرنے کے بعد کاسا ریئل ڈی سانتا کلارا نائٹ کلب کی طرف جا رہا تھا۔
39 سالہ فلورس کو مقامی ہسپتال لے جانے سے پہلے دو گولیاں لگیں، جہاں وہ دم توڑ گیا۔ اس کے بینڈ کے ساتھی محفوظ ہیں۔
ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ حملہ آور بھتہ خور گروہ کے رکن تھے جو پہلے آرکسٹرا کے ارکان کو دھمکیاں دے چکے تھے۔
کریمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے پولیس افسران معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
یواین آئی، م ش