NationalPosted at: Mar 17 2025 5:41PM حکومت پٹرول اور ڈیزل سستے داموں خرید رہی ہے اور زیادہ قیمتوں پر بیچ رہی ہے: کھڑگے
نئی دہلی، 17 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت 42 مہینوں میں سب سے کم ہے لیکن ملک میں ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں کم نہیں ہو رہی ہیں اور حکومت کم قیمت پر ایندھن خرید کر عوام کو لوٹ رہی ہے مسٹر کھڑگے نے پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ "خام تیل کی قیمت مسلسل گر رہی ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جا رہی ہے، مودی حکومت بغیر کسی خوف کے عوام کو لوٹ رہی ہے۔ طویل یکطرفہ پوڈ کاسٹ کے ذریعے مسٹر مودی عوام کو صرف اپنی ’من کی بات‘ بتاتے ہیں۔ ہمیں تیل کے کھیل میں شامل کرکے، وہ ہمیں مہنگائی کے آنسو رلاتے ہیں۔"
انہوں نے کہاکہ "مئی 2014 سے خام تیل کی قیمتوں میں 34 فیصد کمی آئی ہے۔ 10 سالوں میں 36 لاکھ کروڑ روپے ٹیکس جمع کرنے کا کھیل!" پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کب کم ہوں گی، بی جے پی کب تک عوام سے تاوان وصول کرتی رہے گی۔
یواین آئی۔ظ ا