Sunday, Jun 15 2025 | Time 05:25 Hrs(IST)
National

عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون کی آئینی حیثیت پر 4 دسمبر کو سپریم کورٹ میں سماعت

عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون کی آئینی حیثیت پر 4 دسمبر کو سپریم کورٹ میں سماعت

ملک کے امن اتحاد اور انصاف کی برقراری کے لیئے اس قانون کا باقی رہنا ضروری: مولانا ارشد مدنی
نئی دہلی، 30 نومبر(یواین آئی) سنبھل سانحہ اور اجمیر درگاہ پر ہندوؤں کے دعوے کے پس منظر میں جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون کے تعلق سے داخل پٹیشن پر 4 دسمبر یعنی بدھ کے روز سپریم کورٹ آف انڈیا سماعت کریگی۔ یہ اطلاع جمعیۃ کی پریس کے لیے جاری ایک ریلیز میں دی گئی چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ کی سربراہی والی دو رکنی بینچ اس مقدمہ کی سماعت کریگی جس پر پورے ملک کی نگاہیں ٹکی ہوئی ہے۔سنبھل سانحہ کے بعد جمعیۃ علماء ہند نے اس اہم مقدمہ پر فوری سماعت کئے جانے کی گذارش کی تھی جسے چیف جسٹس آف انڈیا نے منظور کرتے ہوئے 4 دسمبر کو مقدمہ کی سماعت کئے جانے کا حکم جاری کیا ۔عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون کی برقراری اور اس کے مؤثر نفاذ کو لیکر سپریم کورٹ آف انڈیا میں صدرجمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر داخل پٹیشن پر سینئر ایڈوکیٹ راجو رام چندرن اور ورندا گروور بحث کریں گے۔
جمعیۃ کے وکلاء عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون کو چیلنج کرنے والی عرضداشتوں پر بھی عدالت میں اپنے دلائل پیش کریں گے۔اس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہندکے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ یہ کتنی افسوس ناک بات ہے کہ ہماری عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات کو لیکر آئے دن نئے نئے تنازعات فرقہ پرستوں کی طرف سے کھڑے کئے جارہے ہیں ، مایوس کن پہلو تو یہ ہے کہ اس طرح کے معاملوں میں نچلی عدالتیں ایسے فیصلے دے رہی ہیں جس سے ملک میں انتشار ڈر اور خوف کا ماحول پیدا ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں کی آڑ میں فرقہ پرست عناصر ہی نہیں قانون کے محافظ بھی مسلمانوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کررہے ہیں یہاں تک کے انہیں اپنا موقف پیش کرنے کا موقع بھی نہیں دیا جارہاہے ، سنبھل کا سانحہ کوئی معمولی سانحہ نہیں ہے بلکہ یہ ظلم اور جبر کا ایک ایسا مظاہرہ ہے جو ملک کے آئین و قانون ، انصاف اور سیکولرزم کو آگ لگاتے ہوئے قانون کی دھجیاں اڑارہاہے ۔ مولانا مدنی نے کہا کہ نچلی عدالتوں کے فیصلوں سے فرقہ پرست عناصر کے حوصلے کچھ اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ اب انہوں نے اجمیر میں واقع سیکڑوں سال پرانی خواجہ غریب نواز کی درگا ہ پر بھی ایک ہندو مندر ہونے کا دعوی کردیا ہے ، حیرت انگیز بات تو یہ ہے کہ مقامی عدالت نے اس درخواست کو سماعت کے لائق قرار دے دیا ہے اس سے ان فرقہ پرستوں کے خطرناک عزائم کو سمجھا جاسکتاہے۔
مولانا مدنی نے کہا کہ ان حالات میں سپریم کورٹ ہی انصاف اورسیکولردستورکی بقاکا آخری سہارا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم یہ بات اس بنیاد پر کہ رہے ہیں کہ کئی ایسے اہم معاملوں میں جب ہم ہر طرف سے مایوس ہوچکے تھے تو سپریم کورٹ سے ہی ہمیں انصاف ملا ہے اس لیئے ہم پر امید ہیں کہ 1991 کے قانون کے تعلق سے بھی ہمارے ساتھ انصاف ہوگا۔سپریم کورٹ آف انڈیا میں2020 میں پلیس آف ورشپ قانون1991 کو کالعدم قرار دینے کی مانگ کرنے والی دو پٹیشن داخل کی گئی تھی جس میں ایک پٹیشن کو عدالت نے سماعت کے لئے قبول کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے ، یہ پٹیشن بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے اشونی کمار اپادھیائے (ایڈوکیٹ ) نامی شخص نے داخل کی تھی جس کا نمبر سول رٹ پٹیشن 1246/2020ہے ۔ سادھوؤں کی ایک تنظیم کی جانب سے بھی اس قانون کو ختم کرنے کی درخواست داخل کی گئی ہے جس کا نمبر سول رٹ پٹیشن 559/2020 ہے۔ ان دنوں پٹیشن کی مخالفت کرنے کے لئے جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے مداخلت کی عرضداشت داخل کی گئی ہے۔ جمعیۃ علماء ہند نے سپریم کورٹ آف انڈیا میں ایک علیحدہ پٹیشن بھی داخل کرکے عدالت سے گذارش کی ہے کہ وہ پلیس آف ورشپ ایکٹ کی حقیقی حفاظت کرے اور اس کے مؤثر نفاذ کے لئے فوری اقدامات کرے تاکہ مسلم عبادت گاہوں کے خلاف جاری بے لگام قانونی چارہ جوئی پر لگام لک سکے۔جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے داخل پٹیشن کا نمبرسول رٹ پٹیشن 782/2022 ہے جس پر عدالت نے 9؍ ستمبر 2022 کو مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا تھا۔ اس قانون کی حفاظت کے لیئے جمعیۃ علماء واحد تنظیم ہے جس نے خصوصی پٹیشن داخل کی ہے اور اس قانون کو ختم کرنے والی پٹیشن پر ہونے والی پہلی ہی سماعت ہے جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ راجیو دھون پیش ہوئے تھے۔ پہلی سماعت 10/07/2022کو ہوئی تھی۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
مودی 15-18 جون کے درمیان تین ملکوں کے دورے پر رہیں گے

مودی 15-18 جون کے درمیان تین ملکوں کے دورے پر رہیں گے

نئی دہلی، 14 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی 15 اور 18 جون کے درمیان کینیڈا، قبرص اور کروشیا کا دورہ کریں گے اور کینیڈا میں جی-7 چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

...مزید دیکھیں
احمد آباد طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

احمد آباد طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

نئی دہلی 14 جون (یو این آئی) حکومت نے جمعرات کو احمد آباد سے لندن جانے والے ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے کی جامع تحقیقات کے لیے مرکزی داخلہ سکریٹری کی سربراہی میں ایک 11 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

...مزید دیکھیں
احمد آباد طیارہ حادثہ میں 270 لاشیں برآمد

احمد آباد طیارہ حادثہ میں 270 لاشیں برآمد

احمد آباد، 14 جون (یو این آئی) گجرات کے احمد آباد میں جمعرات کو پیش آئے ہولناک طیارہ حادثے کی جائے حادثہ سے 270 لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور ان کی شناخت کی جا رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
ایئر انڈیا متاثرین کے لواحقین کو 25 لاکھ روپے کی امداد فراہم کرے گا

ایئر انڈیا متاثرین کے لواحقین کو 25 لاکھ روپے کی امداد فراہم کرے گا

نئی دہلی، 14 جون (یو این آئی) ایئر انڈیا نے احمد آباد طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 25 لاکھ روپے یا 21 ہزار پاؤنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
چوتھی حج پرواز سے 51 بغیر محرم خواتین حاجی دہلی پہنچیں ،دہلی ایئرپورٹ پر  کوثر جہاں کا استقبال

چوتھی حج پرواز سے 51 بغیر محرم خواتین حاجی دہلی پہنچیں ،دہلی ایئرپورٹ پر کوثر جہاں کا استقبال

نئی دہلی، 14 جون (یو این آئی) دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 12 جون سے شروع ہونے والی حجاج کرام کی واپسی کے تیسرے دن، مورخہ 14 جون کو سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر 3084 کے ذریعے واپس آنے والے 439 حجاج کرام کے قافلے میں 51 ایسی خواتین شامل تھیں جو اس سال بغیر محرم کے مقدس حج پر گئی تھیں۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت کے 11 سالوں میں مرکز میں عام آدمی کو رکھتے ہوئے اقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی: سیتا رمن

مودی حکومت کے 11 سالوں میں مرکز میں عام آدمی کو رکھتے ہوئے اقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی: سیتا رمن

نئی دہلی 14 جون (یواین آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے 11 سالوں میں عام آدمی کو مرکز میں رکھتے ہوئے اقتصادی ترقی کے ساتھ عوامی فلاحی اسکیموں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس اپوزیشن میں بیٹھنے کے قابل بھی نہیں: پرہلاد جوشی

کانگریس اپوزیشن میں بیٹھنے کے قابل بھی نہیں: پرہلاد جوشی

کلبورگی، 14 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے ہفتہ کو کانگریس صدر ملکارجن کھرگے پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سب سے پرانی پارٹی عوام کا اعتماد کھو چکی ہے اور اس کے لیڈر اپوزیشن میں بیٹھنے کے قابل بھی نہیں ہیں۔

...مزید دیکھیں

باپ گھر کا ایک مضبوط ستون

14 Jun 2025 | 8:46 AM

فادرس ڈے کے موقع پر ..ممبئی، 14 جون (یواین آئی) بالی وڈ کے فلم سازوں نے بھلے ہی اپنی فلموں میں باپ کے کردار کو متاثر کن طریقے سے کم ہی پیش کیا ہو لیکن جب جب باپ کا کردار پردہ سیمیں پر نظر آیا ہے تو ناظرین نے اسے بے حد پسندکیا ہے ۔