OthersPosted at: Jun 14 2025 6:55PM احمد آباد طیارہ حادثہ میں 270 لاشیں برآمد
احمد آباد، 14 جون (یو این آئی) گجرات کے احمد آباد میں جمعرات کو پیش آئے ہولناک طیارہ حادثے کی جائے حادثہ سے 270 لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور ان کی شناخت کی جا رہی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ میں ایک لاش کی شناخت کی تصدیق کے بعد سول اسپتال انتظامیہ نے اسے لواحقین کے حوالے کر دیا۔
احمد آباد پولیس کے ایک اہلکار نے 'یواین آئی' کو بتایا کہ جائے حادثہ پر تلاشی کے دوران اب تک 270 لاشیں ملی ہیں اور ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سانحہ میں جمعرات کو دوپہر 1.39 بجے احمد آباد سے لندن کے لیے ٹیک آف کرنے کے فوراً بعد ہی ایئر انڈیا کا ڈریم لائنر طیارہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں عملے کے 12 ارکان سمیت 242 افراد سوار تھے۔ ان میں سے صرف ایک مسافر زندہ بچ گیا۔ ایئر انڈیا نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں طیارے میں سوار 241 افراد ہلاک ہو گئے۔ جب طیارہ ہاسٹل پر گرا تو اس حادثے میں ہاسٹل میں موجود کئی افراد اور آس پاس کے لوگ بھی مارے گئے۔
یواین آئی۔ ظ ا