NationalPosted at: Mar 13 2025 7:43PM وزیر اعظم نے سبھی کو ہولی کی مبارکباد دی
نئی دہلی، 13 مارچ (یو این آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سبھی کو ہولی کی مبارکباد دی مسٹر مودی نے کہا کہ خدا کرے کہ یہ تہوار سبھی کی زندگیاں نئے جوش و خروش اور توانائی سے بھردے اور اہل وطن کے درمیان یکجہتی کے رنگ کو بھی گہرا کرے وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:’’آپ سبھی کو ہولی کی ڈھیروں مبارکباد! مسرت و شادمانی سے معمور یہ تہوار سبھی کی زندگی میں نیا جوش و خروش اور توانائی لے کر آئے اور اہل وطن کی یکجہتی کے رنگ کو مزید گہرا کرے، یہ تمنا ہے۔ ‘‘
یو این آئی۔ ع ا۔ م ا