Wednesday, Apr 15 2026 | Time 22:51 Hrs(IST)
National

وزیراعظم نے خواتین کے عالمی دن پر مبارکباد دی، ہندوستان کی ترقی میں 'ناری شکتی' کے کردار کی ستائش کی

وزیراعظم نے خواتین کے عالمی دن پر مبارکباد دی، ہندوستان کی ترقی میں 'ناری شکتی' کے کردار کی ستائش کی

نئی دہلی، 8 مارچ (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے بین الاقوامی یومِ خواتین کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہندوستان کی ناری شکتی کی قوت، عزم اور کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہےوزیراعظم نے ملک بھر کی خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے ہندوستان کی ترقی کی تشکیل میں ان کے بڑھتے ہوئے کردار کی ستائش کی انہوں نے کہا کہ ہر شعبے میں خواتین عزم، تخلیقی صلاحیت اور بے مثال جوش کے ساتھ تعاون دے رہی ہیں۔ ان کی کامیابیاں ملک کو تحریک دیتی ہیں اور ایک وکست بھارت کی تعمیر کے لیے ہمارے اجتماعی عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔
خواتین کی قیادت میں ترقی کے حوالے سے حکومت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا حکومت کی متعدد اسکیموں اور اقدامات کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت ایسے مواقع پیدا کرنے کے لیے پُرعزم ہے جن کے ذریعے ہر خاتون اپنی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لا سکے اور ہندوستان کی ترقی کے سفر میں اپنا کردار ادا کر سکے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہندوستان کی ناری شکتی کی کامیابیاں ملک کے لیے باعثِ فخر ہیں اور یہ اس بات کی طاقتور یاد دہانی ہیں کہ ملک کی تعمیر میں خواتین کس قدر تبدیلی لانے والا رول ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے ہندوستان آگے بڑھ رہا ہے، خواتین کی امنگیں اور خدمات ملک کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک کی جانب اجتماعی سفر میں مسلسل رہنمائی فراہم کرتی رہیں گی۔
مسٹر مودی نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران نچلی سطح پر خواتین کی زندگیوں میں کس طرح نمایاں تبدیلی آئی ہے ۔ انہوں نے ملک بھر میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کے اثرات کو اجاگر کیا۔
ایکس پر اپنے سلسلہ وار پیغامات میں نریندر مودی نے کہا کہ’’عالمی یومِ خواتین کے موقع پر میں اپنی تمام ناری شکتی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ہر شعبے میں خواتین عزم، تخلیقی صلاحیت اور بے مثال جوش کے ساتھ ہندوستان کی ترقی کو نئی شکل دے رہی ہیں۔ ان کی کامیابیاں ملک کو متاثر کرتی ہیں اور ایک وکست بھارت کی تعمیر کے ہمارے اجتماعی عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔
خواتین کو بااختیار بنانا ہماری مختلف اسکیموں اور اقدامات کا بنیادی حصہ ہے۔ ہم ایسے مواقع پیدا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں جو ہر خاتون کو اپنی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے اور ہندوستان کی ترقی کے سفر میں حصہ لینے کے قابل بنائیں۔
دیگر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ’’بھارت کی ناری شکتی کی کامیابیاں فخر کا باعث ہیں اور یہ ملک کی تعمیر میں خواتین کے انقلابی کردار کی ایک مضبوط یاد دہانی بھی ہیں۔ جیسے جیسے ہندوستان مزید ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے، خواتین کی امنگیں اور خدمات ہماری اجتماعی رہنمائی کرتی رہیں گی تاکہ ہم ایک مضبوط اور خوشحال ملک کی جانب اپنا سفر جاری رکھ سکیں۔
یواین آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
سمراٹ چودھری نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف  لیا

سمراٹ چودھری نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

پٹنہ، 15 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے قانون ساز پارٹی کے لیڈرسمراٹ چودھری نے آج بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا مسٹر چودھری بہار کے ایسے 24 ویں شخص ہیں، جنہیں ریاست کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہونے کا موقع ملا ہے۔

...مزید دیکھیں
پون کھیڑا کو سپریم کورٹ سے جھٹکا: آسام کیس میں عبوری ضمانت پر روک لگا دی گئی

پون کھیڑا کو سپریم کورٹ سے جھٹکا: آسام کیس میں عبوری ضمانت پر روک لگا دی گئی

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کے روز کانگریس لیڈر پون کھیڑا کو ٹرانزٹ قبل از گرفتاری ضمانت دینے کے تلنگانہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگا دی۔

...مزید دیکھیں
جے ڈی وینس کا پاکستان کی ثالثی میں مذاکرات میں زبردست پیش رفت کا اعتراف

جے ڈی وینس کا پاکستان کی ثالثی میں مذاکرات میں زبردست پیش رفت کا اعتراف

جارجیا، 15 اپریل (یو این آیہ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے جارجیا یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ امریکی وفد نے پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں زبردست پیش رفت کی ہے اور اسی پیش رفت کی وجہ ہی سے جنگ بندی ابھی تک برقرار ہے جے ڈی وینس نے کہا ٹرمپ ایران کے ساتھ کوئی چھوٹی موٹی نہیں بلکہ بڑی ڈیل چاہتے ہیں، مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی تھی لیکن جوہری ہتھیاروں پر ڈیڈ لاک ہوا، ٹرمپ نے کہا ایران نارمل ملک کی طرح رویہ رکھے تو ہم بھی اس کے ساتھ معاشی طور پر ایک عام ملک کی طرح سلوک کریں گے۔

...مزید دیکھیں
تیجسوی یادو کی سمراٹ چودھری کو وزیر اعلی بننے پرالبیلے انداز میں مبارکباد

تیجسوی یادو کی سمراٹ چودھری کو وزیر اعلی بننے پرالبیلے انداز میں مبارکباد

پٹنہ، 15 اپریل (یو این آئی) بہار میں اپوزیشن کے لیڈر اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے قومی کارگزار صدر تیجسوی یادو نے بدھ کو سمراٹ چودھری کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد البیلے انداز میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر چودھری نے 2025 کے انتخابات میں عوام کی پسند سے وزیر اعلیٰ بننے والے نتیش کمار کو اقتدار سے ہٹا کر اپنی برسوں پرانی قسم پوری کر لی ہے اس کے لیے انہیں ڈھیروں مبارکباد اور نیک خواہشات!
مسٹر یادو کا طنز اس واقعے کی طرف تھا جب تین سال پہلے بی جے پی اور جے ڈی یو کی علیحدگی کے دنوں میں مسٹر چودھری نے پگڑی باندھ کر کہا تھا کہ اب وہ اسے نتیش کمار کو وزارتِ اعلیٰ کے عہدے سے ہٹا کر ہی اتاریں گے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیل اور لبنان کے درمیان تین دہائیوں بعد براہِ راست مذاکرات

اسرائیل اور لبنان کے درمیان تین دہائیوں بعد براہِ راست مذاکرات

واشنگٹن، 15 اپریل (یو این آئی) لبنان اور اسرائیل نے تین دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد اپنی پہلی سفارتی بات چیت کی ہے  بی بی سی کی بدھ کی رپورٹ کے مطابق، یہ ملاقات اسرائیل اور ایران کے حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ کے درمیان جاری لڑائی کو ختم کرنے کے مقصد سے کی گئی ہے مذاکرات کی اہم تفصیلات کے مطابق اس بات چیت کی ثالثی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کی، جنہوں نے اسے حزب اللہ کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کا ایک تاریخی موقع قرار دیا۔

...مزید دیکھیں
ایران کا جوہری بم حاصل کرنا قطعی طور پر ناقابلِ قبول : ٹرمپ

ایران کا جوہری بم حاصل کرنا قطعی طور پر ناقابلِ قبول : ٹرمپ

واشنگٹن، 15 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پوپ لیو کے خلاف سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دینا چاہیے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کوئی پوپ لیو کو بتائے کہ ایران نے گزشتہ 2 ماہ میں کم از کم 42 ہزار نہتے اور معصوم مظاہرین کو قتل کیا ہے اور ایران کا جوہری بم حاصل کرنا قطعی طور پر ناقابلِ قبول ہے۔

...مزید دیکھیں
گریٹر نوئیڈا میں شیو نادر یونیورسٹی کے ملازمین کا احتجاج، تنخواہ میں اضافہ اور اوور ٹائم کی دگنی ادائیگی کا مطالبہ

گریٹر نوئیڈا میں شیو نادر یونیورسٹی کے ملازمین کا احتجاج، تنخواہ میں اضافہ اور اوور ٹائم کی دگنی ادائیگی کا مطالبہ

گریٹر نوئیڈا، 15 اپریل (یواین آئی) اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں واقع گریٹر نوئیڈا کے شیو نادر یونیورسٹی کے ملازمین نے بدھ کے روز یونیورسٹی کیمپس کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرہ کرنے والے ملازمین نے تنخواہ میں اضافے اور اوور ٹائم کے بدلے دگنی ادائیگی کا مطالبہ کیا ملازمین کا الزام ہے کہ طویل عرصے سے ان کے مطالبات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں

پاکستان نے نیپال کو 3-0 سے شکست دے دی

15 Apr 2026 | 10:42 PM

اسلام آباد،15 اپریل ( یو این آئی) پاکستان نے آئی ٹی ایف ایشیا 12 اینڈ انڈر ٹیم مقابلہ (ساؤتھ ایشیا) 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان نیپال کو 3-0 سے شکست دے دی۔پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے مطابق کٹھمنڈو میں جاری ایونٹ میں پاکستان بوائز ٹیم گروپ بی میں مالدیپ اور میزبان نیپال کے ساتھ شامل ہے۔ .

آشا بھونسلے: طویل کریئر، ہزاروں نغمے، خاندانی ورثہ اور مسلم سوشل فلموں میں مستند خدمات

15 Apr 2026 | 4:59 PM

ممبئی،15اپریل ( یواین آئی) برصغیر کی نامور پلے بیک سنگر آشا بھونسلے کا شمار عالمی سطح پر اُن ممتاز گلوکاراؤں میں ہوتا ہے ،جنہوں نے نصف صدی سے زائد طویل کریئر میں ہزاروں نغمے گا کر ایک منفرد اور باوقار مقام حاصل کیا۔ مختلف مستند اندازوں کے مطابق انہوں نے بارہ ہزار سے زائد گانے ریکارڈ کیے، جب کہ بعض غیر رسمی دعوؤں میں یہ تعداد بیس ہزار سے بھی زیادہ بیان کی جاتی ہے۔ 1940 کی دہائی کے اواخر میں اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والی آشا بھونسلے آج بھی موسیقی کی دنیا میں ایک معتبر اور زندہ روایت کی حیثیت رکھتی ہیں۔ .

باگھوں کے مسکن میں 'خوف کا راج': بیماری اور زخموں نے ترائی مغربی بیلٹ کو گھیر لیا

15 Apr 2026 | 10:33 PM

رام نگر، 15 اپریل ( یو این آئی)اتراکھنڈ کے رام نگر میں واقع ترائی مغربی ون پربھاگ میں جنگلی حیات، خصوصاً ٹایئگرس پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ گزشتہ چار دنوں کے دوران جہاں ایک باگھ مرچکا ہے، وہیں آج ایک اور باگھن کو انتہائی تشویشناک حالت میں بچا کر ریسکیو سینٹر منتقل کیا گیا ہے، جس سے محکمہ جنگلات کی تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔.