Tuesday, Mar 18 2025 | Time 10:39 Hrs(IST)
Regional

لوک سبھا الیکشن جیتنے کے لیے ہمیں احتیاط سے کام لینا ہوگا: اکھلیش

لوک سبھا الیکشن جیتنے کے لیے ہمیں احتیاط سے کام لینا ہوگا: اکھلیش

سیتاپور، 10 جون (یو این آئی) اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ہفتہ کو سیتا پور کے نیمیشارنیا میں پارٹی کارکنوں کے تربیتی پروگرام میں کہا کہ 2024 کے انتخابات جیتنے کے لئے ہمیں احتیاط سے کام کرنا ہوگا۔
لوک جاگرن ابھیان کے تناظر میں نیمیشرنیا میں ہزاروں کارکنوں کو تربیت دینے کے دو روزہ پروگرام میں حصہ لینے کے بعد ایس پی سربراہ نے نام لیے بغیر صحافیوں سے کہا کہ اسر وہی ہیں جو ظلم کر رہے ہیں۔ یہ دیوتاوں کی سرزمین ہے، یہ رشی منیوں کی سرزمین ہے، یہاں پر اسروں کے اسر کا بھی دیو بھومی پر اثر نہیں رہا ہے، اسی لیے ہم لوگوں کو بچانے کے لیے یہاں پرارتھنا کرتے ہیں اورکارکنوں کو تربیت دے رہے ہیں۔ یہ دیو بھومی ایک محفوظ جگہ ہے جہاں اسروں کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔
انہوں نے ڈپٹی سی ایم سے کہا کہ لگتا ہے آپ اپنے سوالوں سے بچتے نظر آرہے ہیں، امن و امان کی کیا حالت ہے، کیا سرمایہ کاری آئی ہے نیمش کی ترقی میں ایس پی کے دور میں کئی اسکیمیں آئی ہیں، میں یہاں کھڑے ہوکر کہہ سکتا ہوں کہ یہ ایک محفوظ جگہ ہے جہاں اسروں کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا، ’’ہمارے اراکین اسمبلی نے بجلی، سڑکیں اور مندروں کو سجایا اور اچھی طرح سے تعمیر کرایا ہے، یہاں تو وزیر اعلیٰ وعدہ کرکے اس مقدس سرزمین سے گئے تھے اور اب تک وہ وعدہ پورا نہیں ہوا‘‘۔
انہوں نے اپنے تربیتی پروگرام میں کہا کہ کارکنوں کو گھر گھر جانا ہو گا، انہیں اس بات کا بھی خیال رکھنا ہو گا کہ ووٹر لسٹ سے نام کاٹے نہ جائیں۔ انہیں ہر سطح پر چوکنا رہنا ہوگا، تب ہی ہم اتر پردیش لوک سبھا انتخابات جیتیں گے۔
یواین آئی۔ م ع۔ 2118

خاص خبریں
اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد پہلی بار غزہ پر فضائی حملے تیز کئے

اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد پہلی بار غزہ پر فضائی حملے تیز کئے

غزہ/یروشلم، 18 مارچ (یو این آئی) اسرائیلی فوج نے منگل کو شمالی اور وسطی غزہ پٹی پر فضائی حملے کیے ہیں۔

...مزید دیکھیں
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 130 سے ​متجاوز

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 130 سے ​متجاوز

غزہ سٹی، 18 مارچ (یو این آئی) غزہ پر اسرائیلی حملے میں مرنے والوں کی تعداد کم از کم 130 ہو گئی ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ سینکڑوں دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
امریکی فوج نے یمن کے حوثی باغیوں کے زیر قبضہ راجدھانی پر  کئے نئے فضائی حملے

امریکی فوج نے یمن کے حوثی باغیوں کے زیر قبضہ راجدھانی پر کئے نئے فضائی حملے

صنعا، 18 مارچ (یو این آئی) امریکی فوج نے پیر کی تاخیر شب یمن کے دارالحکومت صنعا پر تازہ فضائی حملہ کیا۔

...مزید دیکھیں
اینگلوفون علاقوں میں 5 کی موت، 6 یرغمالیوں کو بچا یا

اینگلوفون علاقوں میں 5 کی موت، 6 یرغمالیوں کو بچا یا

یاؤنڈے، 18 مارچ (یو این آئی) کیمرون کے شمال مغربی اور جنوب مغربی علاقوں کے شورش زدہ اینگلوفون علاقوں میں پیر کو جھڑپوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
صدر پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے گینگ کا لیڈر ہلاک

صدر پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے گینگ کا لیڈر ہلاک

بوگوٹا، 18 مارچ (یو این آئی) کولمبیا کی ایک مجرمانہ تنظیم کے لیڈر سینٹنڈر فرینکو جمنیز کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ابھیشیک بچن نے فلم بی ہیپی کے لیے ریمو ڈی سوزا کی تعریف کی

ابھیشیک بچن نے فلم بی ہیپی کے لیے ریمو ڈی سوزا کی تعریف کی

ممبئی، 18 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے فلم بی ہیپی کے لیے کوریوگرافر ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کی تعریف کی ہے۔

...مزید دیکھیں
مانا پٹیل نے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرکے  پہلی ہندوستانی خاتون تیراک بن کر تاریخ رقم کی

مانا پٹیل نے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرکے پہلی ہندوستانی خاتون تیراک بن کر تاریخ رقم کی

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی)
مانا پٹیل ہندستانی تیراک خاتون کھلاڑیوں میں ایک باصلاحیت تیراک شمار کی جاتی ہیں ۔

...مزید دیکھیں
مانا پٹیل نے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرکے  پہلی ہندوستانی خاتون تیراک بن کر تاریخ رقم کی

مانا پٹیل نے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرکے پہلی ہندوستانی خاتون تیراک بن کر تاریخ رقم کی

18 Mar 2025 | 10:28 AM

مانا پٹیل ہندستانی تیراک خاتون کھلاڑیوں میں ایک باصلاحیت تیراک شمار کی جاتی ہیں ۔ مانا پٹیل ، گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک ہندوستانی بیک اسٹروک تیراک ہیں ۔مانا پٹیل نے سات برس کی عمر میں تیراکی شروع کی تھی۔مانا 18 مارچ ، 2000 احمد آباد ، گجرات میں پیدا ہوئیں۔ مانا کو تیراکی کا شوق کم عمری میں ہی شروع ہو گیا تھا ، اور وہ اپنی لگن اور محنت سے تیزی سے اس سمت میں آگے بڑھتی گئیں۔مانا جب تیراکی کی تربیت حاصل کررہی تھیں ان کو مناسب سہولیات کا فقدان رہا۔اس کے باوجود انہیں مختلف چیلنجوں کا سامنا رہا۔ حالانکہ پٹیل کھیل میں کامیابی کے لیے ہمیشہ پرعزم رہیں ۔