RegionalPosted at: Feb 24 2024 11:33AM امت شاہ مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے
بھوپال، 24 فروری (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 25 فروری کو مدھیہ پردیش کے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی لوک سبھا انتخابات سے متعلق تیاریوں کے پیش نظر میٹنگ کریں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر شاہ اتوار کی صبح دہلی سے خصوصی پرواز سے روانہ ہو کر گوالیار پہنچیں گے۔ مسٹرشاہ گوالیار میں گوالیار اور چمبل کلسٹر کی انتظامی کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کریں گے اور پارٹی لیڈروں کو لوک سبھا انتخابات سے متعلق ضروری ہدایات دیں گے۔ اس کے بعد مسٹرشاہ کھجوراہو پہنچیں گے اور وہاں لوک سبھا بوتھ کمیٹی کانفرنس میں حصہ لیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ مسٹر شاہ اس ملاقات کے بعد خصوصی پرواز سے بھوپال آئیں گے۔
یواین آئی۔ م س