NationalPosted at: Jun 9 2023 10:41PM ملک مودی کے ذریعہ چین کوکلین چٹ دینے کی بھاری قیمت چکا رہا ہے : کھڑگے

نئی دہلی، 9 جون (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعہ کے روز کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے چین کو دی گئی کلین چٹ سے ملک بھاری قیمت چکا رہا ہے مسٹر کھڑگے نے اپنے ٹویٹ میں کہا، "ایل اے سی (اب اتراکھنڈ میں) پر چینی فوج کے ذریعہ تعمیراتی کام کی جرات ہماری علاقائی سالمیت کو متاثر کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ مودی کی طرف سے چین کو دی گئی 'کلین چٹ' کی ملک بھاری قیمت چکا رہا ہے۔ چین کا مقابلہ کھوکھلے دعوے کرکے نہیں بلکہ حکمت عملی کے ساتھ مل کر کرنا چاہیے۔
اس سے قبل کانگریس پارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ 2020 میں چین کو مسٹر مودی کی 'کلین چٹ' بہت خطرناک ثابت ہوئی اور 1500 مربع کلومیٹر ہندوستانی علاقے پر چین کے کنٹرول پر ان کی خاموشی قومی سلامتی کے محاذ پر ان کی مکمل ناکامی کی عکاسی کرتی ہے۔
واضح رہے کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حال ہی میں کہا تھا، 'چین نے ہمارے علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔ یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے۔ انہوں نے 1500 مربع کلومیٹر زمین پر قبضہ کر لیا ہے اور یہ بالکل 'ناقابل قبول' ہے۔
یواین آئی۔ م س