Tuesday, Aug 18 2026 | Time 01:00 Hrs(IST)
Others

ماں سیتا کے آشیرواد سے ہی بہار ایک ترقی یافتہ ریاست بنے گا: نریندر مودی

ماں سیتا کے آشیرواد سے ہی بہار ایک ترقی یافتہ ریاست بنے گا: نریندر مودی

سیتامڑھی، 8 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز سیتامڑھی کی سرزمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں سیتا کے آشیرواد سے ہی رام مندر کی تعمیر کا فیصلہ رام للا کے حق میں آیا تھا اور انہی کی کرپا سے بہار ایک ترقی یافتہ ریاست بنے گا وزیر اعظم نے ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے خوش قسمتی کی بات ہے کہ میں ماں سیتا کی جنم بھومی پر آیا ہوں انہوں نے کہا کہ پچھلی بار 8 نومبر 2019 کو انہیں سیتا ماتا کی دھرتی پر آنے کا موقع ملا تھا اور اگلے ہی دن صبح پنجاب میں کرتارپور صاحب کوریڈور کے افتتاح کے لیے جانا تھا۔ اسی دن سپریم کورٹ میں ایودھیا مقدمے پر فیصلہ بھی آنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اُس وقت ان کا دل پرارتھنا کر رہا تھا کہ سیتا میا کے آشیرواد سے فیصلہ رام للا کے حق میں آئے تو کتنا اچھا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پرارتھنا قبول ہوئی، سیتا میا کا آشیرواد ملا اور فیصلہ رام للا کے حق میں آیا۔ آج وہ ایک بار پھر سیتا ماتا کی دھرتی پر آکر ان کا آشیرواد لے رہے ہیں اور اُن لمحات کو یاد کر رہے ہیں۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ماں سیتا کے آشیرواد سے ہی بہار ترقی یافتہ ریاست بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار کا بہار اسمبلی الیکشن وکست بہار کی تعمیر کے لیے ہے، اور یہی انتخاب طے کرے گا کہ آنے والے برسوں میں بہار کے بچوں کا مستقبل کیسا ہوگا۔
انہوں نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آر جے ڈی والے بہار کے بچوں کے لیے جو کرنا چاہتے ہیں، وہ ان کی انتخابی تشہیر میں بج رہے گانے سنیں گے تو آپ کو محسوس ہوگا کہ ان کا پیغام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں سے گانے گوا کر یہ کہا جا رہا ہے کہ انہیں ’رنگدار‘ بننا ہے، اور اب بہار کے عوام کو طے کرنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو رنگدار یا ڈاکٹر بنانا چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بہار کے لوگوں نے کمال کر دیا ہے اور پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد جنگل راج والوں کو بجلی کا جھٹکا لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر طرف اس بات کا چرچہ ہے کہ بہار کی خواتین اور نوجوانوں نے ترقی کو چُنا ہے۔ مودی نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی طاقت عوام کی طاقت ہے اور سیتامڑھی کی یہ ریلی دیکھ کر اس طاقت کا احساس ہو رہا ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ بہار کی این ڈی اے حکومت میں کَٹّہ والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے کی حکومت بچوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ، کمپیوٹر، کتابیں اور کھیل کود کا سامان دے رہی ہے، لیکن دوسری طرف مہاگٹھ بندھن کے لوگ انہیں کٹّہ تھمانے کی فکر میں ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن کے لیڈر صرف اپنے بچوں کے خواب دیکھتے ہیں، انہیں وزیر بنانا چاہتے ہیں، لیڈر بنانا چاہتے ہیں، مگر عوام کے ووٹ سے منتخب ہونے کے بعد یہ عام لوگوں کے بچوں کو رنگدار بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام سب سمجھ چکے ہیں اور اس کا اثر پہلے مرحلے کے الیکشن میں صاف نظر آیا ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ یہ وہی صوبہ ہے جہاں کرپوری ٹھاکر اور بھولا پاسوان شاستری جیسے رہنماؤں نے عوام کو سماجی انصاف دلانے کی کوشش کی تھی، مگر جیسے ہی آر جے ڈی (راشٹریہ جنتا دل) کی حکومت آئی، پورا ماحول بدل گیا اور سماجی انصاف کی سوچ آہستہ آہستہ جنگل راج میں بدل گئی۔
جاری۔ یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
فڑنویس نے مودی سے ملاقات کر کے ترقی کے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا

فڑنویس نے مودی سے ملاقات کر کے ترقی کے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا

نئی دہلی، 17 اگست (یو این آئی) مہاراشٹر کے وزیر اعلٰی دیویندر فڑنویس نے پیر کے روز یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور ریاست میں جاری ترقی کے مختلف منصوبوں پر ان سے تبادلہ خیال کیا نیز مرکز اور ریاست کے مشترکہ منصوبوں کے لیے مرکزی حکومت سے مزید تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی مسٹر فڑنویس نے مسٹر مودی سے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا 'ایکس' پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، "آج میں نے نئی دہلی میں ہمارے عالمی رہنما اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
طلبہ کے مطالبات پر راہل گاندھی نے ہیمنت سورین سے مداخلت کی اپیل کی، مظاہرین سے ملنے کی خواہش ظاہر کی

طلبہ کے مطالبات پر راہل گاندھی نے ہیمنت سورین سے مداخلت کی اپیل کی، مظاہرین سے ملنے کی خواہش ظاہر کی

نئی دہلی، 17 اگست (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے جھارکھنڈ میں طالب علموں کے احتجاج کے حوالے سے وزیر اعلٰی ہیمنت سورین کو خط لکھ کر مظاہرین سے ذاتی طور پر ملاقات کرنے اور ان کے مطالبات کا حل نکالنے کی اپیل کی ہے راہل گاندھی نے گزشتہ 14 اگست کو مسٹر سورین کو خط لکھا تھا۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی بچپن اور ملک کا مستقبل خطرے میں، تعلیمی و طبی نظام میں اصلاح ضروری: رام دیو

ہندوستانی بچپن اور ملک کا مستقبل خطرے میں، تعلیمی و طبی نظام میں اصلاح ضروری: رام دیو

رائے پور، 17 اگست (یو این آئی) یوگ گرو بابا رام دیو نے ملک کے تعلیمی اور طبی نظام میں اصلاح کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ وقت میں کسی مذہب یا ذات سے زیادہ ہندوستانی بچپن، ملک کی جوانی، حال اور مستقبل خطرے میں ہے بھوپال سے دہرادون کے سفر کے دوران دہرادون میں خراب موسم کے باعث بابا رام دیو اتوار کو رائے پور پہنچے اور یہاں رات قیام کیا۔

...مزید دیکھیں
ملک میں 'پیپر لیک نکسل' کو ختم کرنے کی ضرورت: کانگریس

ملک میں 'پیپر لیک نکسل' کو ختم کرنے کی ضرورت: کانگریس

نئی دہلی، 17 اگست (یو این آئی) کانگریس نے یو جی سی - نیٹ کے تین امتحانات کو تقریباً دو مہینے بعد منسوخ کرنے پر مرکزی حکومت اور نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملک میں 'پیپر لیک نکسل' ہی سب سے بڑا خطرہ بن گیا ہے اور اس کو ختم کرنے کی ضرورت ہے
یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو چب اور کانگریس کی سینئر رہنما ڈاکٹر چینیکا انیال نے پیر کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یو جی سی - نیٹ امتحان منعقد ہونے کے دو مہینے بعد این ٹی اے کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور اب تین پیپر دوبارہ کرانے کی بات کہی جا رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
خواتین کی حفاظت پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے : اوم برلا

خواتین کی حفاظت پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے : اوم برلا

کوٹہ، 17 اگست (یو این آئی) لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ آج ملک کی بیٹیاں تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی، سیکورٹی، کھیل اور انتظامیہ سمیت ہر میدان میں آگے بڑھ رہی ہیں ہمیں ایک مہذب معاشرہ بنانے کی ضرورت ہے جہاں بیٹیاں محفوظ ہوں، اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں اور اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں ملک کی بیٹیاں ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو پورا کرنے میں اہم رول ادا کریں گی۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی معاملہ: سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کی کارروائی ملتوی کی، جوابات طلب کیے

راہل گاندھی معاملہ: سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کی کارروائی ملتوی کی، جوابات طلب کیے

نئی دہلی، 17 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کے روز الہ آباد ہائی کورٹ کو اس عرضی پر کارروائی ملتوی کرنے کی ہدایت دی ہے جس میں بی جے پی کے ایک رکن نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی پر ان کی معلوم آمدنی کے ذرائع سے زیادہ اثاثے رکھنے کا الزام لگایا ہے چیف جسٹس آف انڈیا سوریہ کانت، جسٹس جوئے مالیا باگچی اور جسٹس وی موہنا پر مشتمل بینچ نے مرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی) اور کسی بھی دیگر متعلقہ اتھارٹی کو بھی ہدایت دی کہ وہ مزید احکامات تک اس معاملے میں ہائی کورٹ کو کوئی رپورٹ پیش نہ کریں۔

...مزید دیکھیں
ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ اور ویژن اسپرنگ فاؤنڈیشن کی نئی پہل: نیو دہلی اور بنگلور میں ’موبائل آئیز کلینک وین‘ کا آغاز

ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ اور ویژن اسپرنگ فاؤنڈیشن کی نئی پہل: نیو دہلی اور بنگلور میں ’موبائل آئیز کلینک وین‘ کا آغاز

نئی دہلی، 17 اگست ( یو این آئی ) اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے تحت عوام الناس کی صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے، ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ لمیٹڈ نے ویژن اسپرنگ فاؤنڈیشن کے تعاون سے دو 'موبائل آئیز کلینک وین' شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

۔۔۔ ۔۔۔۔۔

17 Aug 2026 | 10:25 PM

بھارت نے آخری کوارٹر میں برابری کی کوشش جاری رکھی۔ 47ویں منٹ میں جرمن پریت سنگھ نے پنالٹی کارنر حاصل کیا، لیکن ہرمن پریت سنگھ کی ڈفلیکشن کی کوشش کو انگلینڈ کے چوکس گول کیپر تھامس سورسبی نے روک دیا۔ اس کے بعد 50ویں منٹ میں ابھیشیک نے ٹام ہاک کے ذریعے گول کرنے کی کوشش کی، لیکن گیند گول کے سامنے سے نکل گئی۔انگلینڈ نے 55ویں منٹ میں میچ کا نتیجہ طے کردیا۔ گول کے سامنے ہونے والی ہلچل کے بعد بھارت کے خلاف پنالٹی کارنر ملا اور بینڈوراک نے گول کیپر سورج کرکیرا کی بائیں جانب نچلی ڈریگ فلک لگاکر اپنا دوسرا گول کیا۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے 4-2 کی برتری حاصل کرلی۔.

یش نے 700 فینس کے ساتھ تصویریں کھنچوائیں

17 Aug 2026 | 4:12 PM

ممبئی، 17 اگست (یواین آئی) جنوبی ہندستانی فلموں کے سپر اسٹار یش نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے خاص لگاؤ کی مثال پیش کی ہے۔ یش نے بتایا کہ انہوں نے تقریباً 700 مداحوں کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں اور آڈینس میں موجود ہر فین سے ملنے کے لئے تقریباً 30 منٹ تک رکے۔.

قومی انصاف مورچہ کے 21 اگست کے پنجاب بند کی مکمل حمایت: گیانی ہرجیت سنگھ

17 Aug 2026 | 11:06 PM

چنڈی گڑھ، 17 اگست (یو این آئی) شرومنی اکالی دل پُنرسُرجیت کے صدر گیانی ہرجیت سنگھ نے 21 اگست کو قومی انصاف مورچہ کی جانب سے دی گئی پنجاب بند کی کال کی اپنی تنظیم کی طرف سے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ قومی انصاف مورچہ ’بندی سنگھوں‘ کی رہائی کے مطالبے کو لے کر چنڈی گڑھ کی سرحد پر طویل عرصے سے دھرنا دے رہا ہے۔ .