Wednesday, Aug 19 2026 | Time 17:08 Hrs(IST)
Regional

راہل گاندھی کے پریاگ راج میں طلبہ کے ساتھ بات چیت پروگرام کے لیے کے پی گراؤنڈ کی بکنگ منسوخ، کانگریس نے سازش کا الزام لگایا

راہل گاندھی کے پریاگ راج میں طلبہ کے ساتھ بات چیت پروگرام کے لیے کے پی گراؤنڈ کی بکنگ منسوخ، کانگریس نے سازش کا الزام لگایا

پریاگ راج، 6 اگست (یواین آئی) اتر پردیش کے پریاگ راج میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کے مجوزہ طالب علم مکالمہ پروگرام سے پہلے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے  8 اگست کو منعقد ہونے والے پروگرام کے لیے بک کیا گیا کے پی گراؤنڈ (کایستھ پاٹھ شالہ ٹرسٹ) کی اجازت ٹرسٹ نے اچانک منسوخ کر دی ہے  اس کے بعد کانگریس لیڈران میں ہلچل تیز ہو گئی ہے اور پارٹی کی قانونی ٹیم اس معاملے میں متحرک ہو گئی ہے۔
کایستھ پاٹھ شالہ (کے پی) ٹرسٹ کے قائم مقام صدر چودھری جتیندر ناتھ سنگھ نے بدھ کی دیر رات شہر کانگریس کمیٹی کو خط جاری کر کے پہلے دی گئی اجازت واپس لینے کی اطلاع دی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ پروگرام سے ٹرسٹ سے وابستہ دو اسکولوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوں گی اور طلبہ کی پڑھائی میں خلل پڑ سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مسلسل بارش کے باعث میدان کی حالت خراب ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں میں کسی قسم کا خلل نہیں پڑنا چاہیے۔ کالج انتظامیہ کی جانب سے بھی اس سلسلے میں اعتراض درج کرایا گیا تھا۔ ٹرسٹ نے تجویز دی ہے کہ پروگرام کو بارش کے بعد یا اسکولوں کی تعطیلات کے دوران منعقد کیا جائے۔ خط میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ میدان کی صفائی اور لیولنگ کے لیے کانگریس کی جانب سے جمع کرائی گئی رقم چیک کے ذریعے واپس کر دی جائے گی۔ خط کی کاپی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، کایستھ پاٹھ شالہ کے جنرل سکریٹری، چودھری نونیہال سنگھ اکیڈمی اور ٹرسٹ کے اکاؤنٹنٹ کو بھی بھیجی گئی ہے۔
دوسری طرف، پروگرام کی تیاریاں آخری مرحلے میں تھیں اور پنڈال کی تعمیر کا کام بھی شروع ہو چکا تھا۔ بکنگ منسوخ ہونے کے بعد کانگریس کی مرکزی لیگل ٹیم پریاگ راج پہنچ گئی ہے اور ٹرسٹ کے عہدیداروں اور انتظامی حکام سے بات چیت کر رہی ہے۔
کانگریس کے مطابق راہل گاندھی 8 اگست کو شام پانچ بجے پریاگ راج میں تقریباً تین لاکھ طلبہ کے ساتھ گفتگو کرنے والے ہیں۔ یہ پروگرام 'چھاتروں کی گونج' مہم کا حصہ ہے، جس کے تحت پیپر لیک، مہنگی تعلیم، بھرتی کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں اور بے روزگاری جیسے مسائل پر نوجوانوں سے براہ راست گفتگو کی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے ایسے پروگرام 17 جون کو راجستھان کے کوٹا اور 17 جولائی کو اتراکھنڈ کے دہرا دون میں منعقد کیے جا چکے ہیں۔
اس دوران اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے رائے نے اجازت منسوخ کیے جانے پر بھارتیہ جنتا پارٹی پر شدید حملہ بولا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی سیاسی سازش کے تحت راہل گاندھی کے پروگراموں میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔
اجے رائے نے کہا کہ پہلے بھی راہل گاندھی کے طالب علم مکالمہ پروگراموں میں خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی اور اب پریاگ راج میں بھی وہی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی طلبہ کے مستقبل اور پیپر لیک جیسے سنگین مسائل پر بحث سے گھبرا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کا دورہ پریاگ راج ہر حال میں ہوگا۔ اگر انتظامیہ یا متعلقہ ادارے اجازت نہیں دیتے ہیں تب بھی کانگریس متبادل مقام یا ضرورت پڑنے پر سڑک پر پروگرام منعقد کرے گی، لیکن راہل گاندھی 8 اگست کو پریاگ راج ضرور آئیں گے۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا میں آتش زدگی کے حادثہ میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا میں آتش زدگی کے حادثہ میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا کے ایک ہوٹل میں آگ کے حادثے میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی نائب صدر جمہوریہ نے بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، "کولکاتا میں آگ لگنے کے دردناک حادثے میں ہوئی اموات سے مجھے گہرا دکھ ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
کھرگے کو 'دلت مانسکتا' کہنے پر کانگریس کا بی جے پی - آر ایس ایس پر حملہ

کھرگے کو 'دلت مانسکتا' کہنے پر کانگریس کا بی جے پی - آر ایس ایس پر حملہ

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) کانگریس نے دہلی یونیورسٹی کے شعبہ سیاسییات کے ایک پروفیسر کے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے بارے میں کیے گئے تبصرے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس تبصرے نے دلتوں کے تئیں بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی 'مانسکتا' یعنی ذہنیت کو بے نقاب کر دیا ہے کانگریس شعبہ مواصلات کے سربراہ پون کھیڑا نے بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر آر ایس ایس سے وابستہ اس پروفیسر کے ایک نیوز چینل پر کیے گئے تبصرے کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ راہل اور کھرگے کو 'غلامی کی مانسکتا' اور 'دلت مانسکتا' سے جوڑنا ان کی شناخت کو ذات پات کے روایتی تعصب تک محدود کرنے کی کوشش ہے۔

...مزید دیکھیں
کولکاتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک

کولکاتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک

کولکاتہ، 19 اگست (یواین آئی) مغربی بنگال میں وسطی کولکاتہ کی فری اسکول اسٹریٹ پر واقع ایک ہوٹل میں منگل کی دیر رات لگنے والی بھیانک آگ آس پاس کے ہوٹلوں تک پھیل جانے سے ایک بچے سمیت کم از کم نو افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے حکام نے یہ معلومات دی ہے  انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع کل رات تقریباً دو بجے ہوٹل کی تیسری منزل سے ملی  گھنے دھوئیں نے جلد ہی کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے اس وقت سوئے ہوئے کئی مہمان اندر ہی پھنس گئے۔

...مزید دیکھیں
جموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ

جموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ

سری نگر، 19 اگست (یو این آئی) ہندوستان میں امریکی سفیر سرجیو گور کے دورہ سے قبل وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کو کہا کہ جموں و کشمیر کے مسائل کو ہندوستانی حکومت حل کرے گی نہ کہ امریکی حکومت اور وہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار سے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے بارے میں کوئی شکایت نہیں کریں گے مسٹر عبداللہ نے اصرار کیا کہ وہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار سے یونین ٹیریٹری میں مسائل کی شکایت نہیں کریں گے۔

...مزید دیکھیں
شاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال

شاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال نے سابق وزیر ستییندر جین کی گرفتاری پر مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ پرسنگین الزامات عائد کیے ہیں مسٹر کیجریوال نے بدھ کے روز ایکس پر دعویٰ کیا کہ صبح تک اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی جانب سے ستییندر جین کو گرفتار کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، لیکن دوپہر میں مسٹر شاہ کی طرف سے مبینہ طور پر براہِ راست فون آنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

...مزید دیکھیں
سابق وزیر اعظم عمران خان علاج کےلیے جیل سے ہسپتال منتقل

سابق وزیر اعظم عمران خان علاج کےلیے جیل سے ہسپتال منتقل

اسلام آباد، 19 اگست (یو این آئی) پاکستان کی عدالت عالیہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو طبی علاج کے لیے جیل حکام کی جانب سے ہسپتال منتقل کرنے اور کیس کی اگلی سماعت یعنی 16 ستمبر تک ہسپتال میں رہنے کی اجازت دینے کا حکم دیا ہے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی سپریم کورٹ کے بینچ جس میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہیں انہوں نے حکومت کو حکم دیا کہ عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔

...مزید دیکھیں
جوہر یونیورسٹی سمیت اعظم خاں سے جڑے متعدد ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے

جوہر یونیورسٹی سمیت اعظم خاں سے جڑے متعدد ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے

لکھنؤ / رام پور، 19 اگست (یواین آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر اور جنرل سکریٹری اعظم خاں اور ان کے ڈریم پروجیکٹ 'محمد علی جوہر یونیورسٹی' پر ایک بار پھر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گھیرا تنگ کر دیا ہے بدھ کی صبح ای ڈی کی ٹیموں نے رام پور میں واقع جوہر یونیورسٹی اور 'مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ' سے جڑے احاطوں سمیت اتر پردیش کے سہارنپور اور دہلی میں تقریباً 10 ٹھکانوں پر ایک ساتھ چھاپہ مار کارروائی شروع کی۔

...مزید دیکھیں

رادھا کرشنن کا 2 ستمبر کو رائے پور دورہ، ایمس کی تقسیمِ اسناد تقریب میں شرکت کریں گے

19 Aug 2026 | 4:56 PM

رائے پور، 19 اگست (یو این آئی) ملک کے نائب صدر سی پی رادھا کرشنن کے دو ستمبر کو مجوزہ دورۂ چھتیس گڑھ کے سلسلے میں ریاستی حکومت نے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ چیف سکریٹری وکاس شیل نے بدھ کے روز منترالیہ مہاندی بھون میں سینئر حکام کے اجلاس میں سکیورٹی، پروٹوکول، ٹریفک، طبی، استقبال اور تقریب کی جگہ سے متعلق انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔.