Sunday, Sep 6 2026 | Time 14:51 Hrs(IST)
Others

حکومت کی سرپرستی وپشت پناہی میں ہونے والے جرائم سے ریاست کے نظم ونسق کی صورتحال خستہ: تیجسوی

حکومت کی سرپرستی وپشت پناہی میں ہونے والے جرائم سے ریاست کے نظم ونسق کی صورتحال خستہ: تیجسوی

پٹنہ، 18 جنوری (یواین آئی) بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو نے اتوار کو ریاست کی نتیش حکومت کو غیر حساس قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کی سرپرستی وپشت پناہی میں ہونے والے جرائم کے سبب ریاست میں قانون و انتظام کی صورت حال پوری طرح تباہ ہو گئی ہے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما مسٹر یادو نے کہا کہ ووٹ خرید کر بننے والی یہ حکومت پورے بہار میں نابالغ بچیوں، طالبات، بیٹیوں اور خواتین پر ڈھائے جا رہے مظالم پر آنکھیں موندے بیٹھی ہے۔ حکومت کی سرپرستی میں ہو رہے مظالم کے باوجود حکومت کے کرتا دھرتا رونگٹے کھڑے کر دینے والے واقعات پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اور اخلاقیات کا ڈھونگ رچا رہے ہیں۔
پارٹی کی جانب سے انہوں نے مدھے پورہ، کھگڑیا اور پٹنہ کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔ انہوں نے مدھے پورہ میں ایک بیوہ خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور قتل، کھگڑیا میں چار سالہ نابالغ بچی کے ساتھ بہیمانہ اجتماعی زیادتی اور قتل، اور پٹنہ میں جہان آباد کی نیٹ طالبہ کے ساتھ عصمت دری اور بے رحمانہ قتل کو بہار کی خستہ حال قانون و انتظام کی مثال قرار دیا۔اپوزیشن لیڈرکاالزام ہے کہ ان واقعات کے بعدحکومت کی سرپرستی میں لیپا پوتی کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
آر جے ڈی رہنما مسٹر یادو نے یہ بھی کہا کہ جب پٹنہ اور کھگڑیا میں ان واقعات کے خلاف لوگ سڑکوں پر اترے تو پولیس نے متاثرین کو انصاف دلانے کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور انہیں جیل بھیج دیا، جب کہ دوسری جانب مجرموں اور عصمت دری کے ملزمان کو ”مہمان“ کی طرح تحفظ اور عزت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا چار سالہ بچی کے ساتھ عصمت دری اور قتل کے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرنا جرم ہے؟ کیا متاثرین کے دکھ درد میں شریک ہونا اور ان کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا گناہ ہے؟
انہوں نے بہار کی قانون و انتظام کی صورت حال کو مکمل طور پرخستہ حال قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی خاموشی اب مجرمانہ ہو چکی ہے۔ا پوزیشن لیڈر مسٹر یادو نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ شاید ہی کسی صحافی کو یاد ہو کہ وزیر اعلیٰ نے آخری بار کب میڈیا سے بات کی تھی۔ مشینری کے سہارے چلنے والی اس حکومت میں ظلم و استحصال دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔
آر جے ڈی رہنما مسٹر یادو نے خبردار کیا کہ اگرحکومت کی سرپرستی اور پشت پناہی میں ہونے والے جرائم پر لگام نہ لگی تو عوام اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر اتر کر جدوجہد کریں گے اور حکومت کو یہ دکھایا جائے گا کہ عوامی تحریک کیسے چلائی جاتی ہے۔
یواین آئی۔۔ قمر

خاص خبریں

مہاراشٹر میں طلبہ کی تحریک پورے سسٹم سے ٹوٹے ہوئے اعتماد کا نتیجہ: راہل

نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں طلبہ کی تحریک پرکہا ہے کہ ہزاروں طلبہ پرامن طریقے سے سڑکوں پر ہیں اور اس کی وجہ صرف ایک امتحان یا بھرتی نہیں، بلکہ پورے سسٹم سے ان کا ٹوٹ چکا اعتماد ہے۔

...مزید دیکھیں

جھارکھنڈ کے وزیر سُدیویہ کمار سونو کا انتقال

رانچی/گریڈیہ، 6 ستمبر (یواین آئی) اطلاعات کے مطابق جھارکھنڈ کے کابینی وزیر اور جے ایم ایم کے سینئر لیڈر سدیبیہ کمار سونو کا گریڈیہ کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں

ایف پی آئی نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں 10,289 کروڑ روپے نکال لیے

ممبئی، 6 ستمبر(یواین آئی) غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں (ایف پی آئی) نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہندستانی کیپٹل مارکیٹ میں 10,289 کروڑ روپے کی خالص فروخت کی۔

...مزید دیکھیں

کچے تیل اور روپے کی چال سے شیئر بازار کی سمت طے ہوگی

ممبئی، 6 ستمبر (یو این آئی) گھریلو شیئر بازاروں میں گزشتہ ہفتے رہی گراوٹ کے بعد آنے والے ہفتے میں سرمایہ کاروں کی نظریں کچے تیل اور روپے کی چال پر رہیں گی۔

...مزید دیکھیں

چینی ایک ہفتے میں 287 روپے سستی، خوردنی تیلوں میں تیزی جاری

نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) گھریلو تھوک منڈیوں میں گزشتہ ہفتے چینی 287 روپے سستی ہو گئی۔

...مزید دیکھیں

این ایچ اے اے آئی کا تریشور سڑک حادثے میں آٹھ طلبہ کی موت پر اظہار تعزیت

تروواننت پورم، 6 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی قومی شاہراہ اتھارٹی (این ایچ اے آئی) نے کیرالہ کے تریشور ضلع میں قومی شاہراہ-66 پر سڑک حادثے میں ہلاک ہوئے آٹھ طلبہ کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

ہریانہ اور پنجاب میں اتوار کو موسلادھار بارش کا امکان، پیر سے بارش کم ہوگی: آئی ایم ڈی

چنڈی گڑھ، 6 ستمبر (یو این آئی) ہریانہ اور پنجاب میں اتوار کو کچھ جگہوں پر بھاری بارش ہو سکتی ہے، جبکہ پیر سے بارش کافی کم ہو جائے گی۔

...مزید دیکھیں

نارائن اور پورن نے ٹی کے آر کی سی پی ایل میں کوالیفکیشن کی امیدیں برقرار رکھیں

06 Sep 2026 | 2:38 PM

کینسنگٹن، 6 ستمبر (یو این آئی) نکولس پورن کی 59 رنز کی شاندار اننگز اور سنیل نارائن کی چار وکٹوں کی عمدہ گیندبازی کی بدولت ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) نے کم اسکور والے میچ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کو 35 رنز سے شکست دے کر سی پی ایل 2026 میں کوالیفائی کرنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھیں۔.

’ہنومان انش‘ کے سیٹ پر سخت نظم و ضبط، گالی گلوچ، نان ویج اور شراب پر تھی پابندی: وشال چترویدی

06 Sep 2026 | 12:25 PM

ممبئی، 06 ستمبر (یو این آئی) مصنف و ہدایت کار وشال چترویدی نے بتایا کہ فلم ’ہنومان انش‘ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر روحانی ماحول اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے کئی سخت قوانین نافذ کیے گئے تھے۔ سیٹ پر گالی گلوچ، اونچی آواز میں بحث، لڑائی جھگڑے کے ساتھ نان ویج کھانے اور شراب پر مکمل پابندی تھی۔.