OthersPosted at: Oct 15 2025 5:22PM تیجسوی نے راگھو پورسے نامزدگی فارم داخل کیا، لالو۔رابڑی اور میسا بھارتی بھی ساتھ تھے

پٹنہ، 15 اکتوبر (یواین آئی) بہار اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے بدھ کے روز رگھوپور اسمبلی حلقہ سے اپنا نامزدگی فارم داخل کر دیا ہے بڑی تعداد میں موجود حامیوں کے ہجوم کے درمیان حاجی پور کلکٹریٹ میں نامزدگی داخل کرتے وقت تیجسوی پرساد یادو کے ساتھ ان کے والد لالو پرساد، والدہ رابڑی دیوی اور بہن میسا بھارتی بھی موجود تھیں تیجسوی پرساد یادو یہ انتخاب تیسری بار راگھوپور سے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے پہلی بار 2015 میں اس سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی اور نائب وزیراعلیٰ بنے تھے۔ وہیں 2020 میں بھی انہوں نے اس سیٹ پر اپنی جیت برقرار رکھی اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنے۔
راگھوپور کو آر جے ڈی کا روایتی گڑھ مانا جاتا ہے، جہاں سے خود سابق وزیراعلیٰ اور آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد اور سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی بھی پہلے انتخاب لڑ چکی ہیں۔
نامزدگی سے قبل جب تیجسوی پرساد یادو کا قافلہ حاجی پور کے لیے روانہ ہوا تو راستے بھر حامیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بھاری بھیڑ، ڈھول باجے اور نعرہ بازی کے درمیان تیجسوی پرساد یادو نے ہاتھ ہلا کر عوام کا خیر مقدم قبول کیا۔
یواین آئی۔۔ قمر