Tuesday, Jan 13 2026 | Time 14:29 Hrs(IST)
Regional

سچائی چھپا جھوٹ پھیلانے میں ماہر بی جےپی:اکھلیش یادو

سچائی چھپا جھوٹ پھیلانے میں ماہر بی جےپی:اکھلیش یادو

پریاگ راج:20اپریل(یواین آئی)اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے حکمراں جماعت بی جے پی پر گمرہی پھیلانے اور سچ کو چھپانے کا الزام لگایا ہے۔
سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے اتوار کو ایک پرائیویٹ پروگرام میں شرکت کرنے سے پہلے سول لائنس میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں یہ الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ سچ چھپانے اور جھوٹ کو پھیلانے میں بی جےپی کو مہارت حاصل ہے۔ اس کا جیتا جاگتا ثبوت مہاکمبھ ہے۔ مہاکمبھ پہنچنے کے لئے عقیدت مندوں سے سچ چھپا کر بہتر انتظام کو جھوٹا پرچار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کسی حکومت میں کوئی وزیر پروپیگنڈہ کیا کرتا تھا لیکن یہاں تو بی جےپی حکومت ہی پروپیگنڈہ پر چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عقیدت مندوں کا مہاکمبھ نہیں تھا یہ پوری طرح سیاسی کمبھ تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے دعوی کیا تھا کہ مہاکمبھ میں 100 کروڑ لوگوں کاانتظام کیا گیا ہے۔ جو پوری طرح سے فلاپ ثابت ہوئی ہے۔ مہاکمبھ میں انتظام کم اور پرچار زیادہ تھا۔ دنیا کے سب سے بڑے روحانی و ثقافتی میلہ مہاکمبھ میں مونی اماوسیہ اشنان پر ہوئے دردناک حادثے کو روکا جاسکتا تھا لیکن اس حکومت میں تکبر انتا زیادہ ہے کہ رائے مشورہ اور شبہات کو بھی تنقید سمجھا گیا۔
اکھلیش نے کہا کہ ایس پی حکومت نے 2013 میں کمبھ کا انعقاد کرایا تھا۔ بی جےپی کو اسی تجربہ کی بنیاد پر تدبیر دے رہے تھے لیکن اسے سنجیدگی اور مثبت ڈھنگ سے لیا گیا ہوتو تو مہاکمبھ کے سب سے بڑے راج سی اشنان’ مونی اماوسیہ‘ پر ہوئے دردناک واقعہ سے بچا جاسکتا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر ایونٹ کو وزیر اعلی بی جےپی کا ایونٹ بنانا چاہتے ہیں۔ یہ پورا مس منجمنٹ کیا گیا ہے۔ مہاکمبھ پر اتنا بڑا دھبہ لگا ہے۔ اس کی سچائی ہم سے بہتر آپ لوگ مقامی ہیں بہتر جانتے ہیں۔ہمارے پاس بہت سی باتیں نہیں پہنچ پاتی ہیں۔
ایس پی سربراہ نے کہا کہ سنگم نوز پر ہوئے دردناک حادثے میں حکومت اعداد کیوں چھپارہی ہے۔ اعداد اس لئے چھپائے جارہے ہیں کہ معاوضہ نہ دینا پڑے۔ سنگم نوز پر اس رات جھارکھنڈ کے شیوراج گپتا کی موت ہوگئی۔ ان کا بھتیجہ جہاں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بھتیجے نے بتایا کہ ان کے چچا کی باڈی کا نمبر چھ تھا۔ان کے پاس سبھی پیپر موجود ہے پھر کیوں معاوضہ نہیں دے رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے جو معاوضہ دینے کی بات کہی تھی۔ اس کے مقام پر دباؤ کیوں بنایا جارہا ہے۔ کئی کنبے ایسے ہیں جن کے رکن ابھی بھی اپنے گھر نہیں پہنچے ہیں۔ سچائی یہی ہے کہ حکومت ہر اعداد چھپانا چاہتی ہے۔نائب وزیر اعلی کیشو موریہ کو لے کر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں اب دوسرے کرہ پر چلے جانا چاہئے کیونکہ اس کرہ پر ان کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
یواین آئی۔ولی

خاص خبریں
کھرگے - راہل نے لوہڑی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

کھرگے - راہل نے لوہڑی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 13 جنوری (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو لوہڑی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی اور سبھی کی زندگی میں خوشحالی کی خواہش کی مسٹر کھڑگے نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا، "لوہری کے پرمسرت موقع پر سب کو مبارک باد۔

...مزید دیکھیں
آتشـی نے گُروؤں کے خلاف بے ادبی کی: مشرا

آتشـی نے گُروؤں کے خلاف بے ادبی کی: مشرا

نئی دہلی، 13 جنوری (یواین آئی) دہلی کے وزیرِ فن و ثقافت کپل مشرا نے کہا کہ اسمبلی کی قائدِ حزبِ اختلاف آتشـی نے سکھ گُروؤں کے بارے میں جو الفاظ استعمال کیے وہ بے ادبی، گناہ اور پاپ ہیں اور ان کا کوئی جواز نہیں تھا مسٹر مشرا نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ 6 جنوری کو دہلی اسمبلی میں ایک غیر معمولی اور سنگین پاپ ہوا۔

...مزید دیکھیں
انڈیگو کی نیو ایئر سیل، کرایہ 1,499 روپے سے شروع

انڈیگو کی نیو ایئر سیل، کرایہ 1,499 روپے سے شروع

نئی دہلی، 13 جنوری (یواین آئی) نجی فضائی کمپنی انڈیگو نے منگل کو نیو ایئر سیل کا اعلان کیا، جس میں گھریلو راستوں پر کرایہ 1,499 روپے سے شروع ہو رہا ہےانڈیگو نے منگل کو ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ یہ سیل 13 سے 16 جنوری تک جاری رہے گی۔

...مزید دیکھیں
مسافر گاڑیوں کی فروخت دسمبر میں 27 فیصد بڑھی، سالانہ فروخت نے بھی ریکارڈ بنایا

مسافر گاڑیوں کی فروخت دسمبر میں 27 فیصد بڑھی، سالانہ فروخت نے بھی ریکارڈ بنایا

مسافر گاڑیوں کی فروخت دسمبر میں 27 فیصد بڑھی، سالانہ فروخت نے بھی ریکارڈ بنایا
نئی دہلی، 13 جنوری (یواین آئی) ملک میں مسافر گاڑیوں کی تھوک فروخت دسمبر میں 26.8 فیصد بڑھ کر 3,99,216 یونٹ تک پہنچ گئی۔

...مزید دیکھیں
ہر نوجوان کو ہندوستان کو غلامی کی ذہنیت سے آزاد کرنے کا عہد کرنا ہوگا: وزیراعظم مودی

ہر نوجوان کو ہندوستان کو غلامی کی ذہنیت سے آزاد کرنے کا عہد کرنا ہوگا: وزیراعظم مودی

نئی دہلی، 12 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نئے خیالات، توانائی اور مقاصد کے ساتھ نوجوان طاقت قوم کی تعمیر میں سب سے آگے ہے اور ملک کے ہر نوجوان کو عزم کے ساتھ ہندوستان کو غلامی کی ذہنیت سے باہر نکالنا ہوگا مسٹر مودی نے پیر کو ’وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ‘ کے دوسرے کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے گزشتہ ایک دہائی میں کئی اصلاحات کی ہیں اور ان کے مرکز میں ملک کی نوجوان طاقت کو رکھا ہے۔

...مزید دیکھیں
بجٹ 27-2026: سرمایہ کاری میں کمی اور بڑھتی ہوئی معاشی ناانصافی بڑی چیلنجز ہیں، کانگریس

بجٹ 27-2026: سرمایہ کاری میں کمی اور بڑھتی ہوئی معاشی ناانصافی بڑی چیلنجز ہیں، کانگریس

نئی دہلی،12 جنوری (یو این آئی ) کانگریس نے ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ مالیاتی بجٹ 27-2026 کے سامنے سرمایہ کاری میں سستی، گھریلو بچتوں میں گراوٹ اور بڑھتی ہوئی معاشی ناہمواری جیسے سنگین مسائل سب سے بڑا چیلنج ہوں گے۔

...مزید دیکھیں
اسرو کو بڑا دھکہ۔پی ایس ایل وی۔سی 62  مشن ناکام، ڈی آر ڈی او کا سیٹلائٹ خلا میں نہ پہنچ سکا

اسرو کو بڑا دھکہ۔پی ایس ایل وی۔سی 62 مشن ناکام، ڈی آر ڈی او کا سیٹلائٹ خلا میں نہ پہنچ سکا

حیدرآباد 12جنوری (یواین آئی) ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ(اسرو) کا قابلِ اعتماد راکٹ پی ایس ایل وی سی 62 پیر کواپنے مشن میں ناکام ہو گیا یہ راکٹ ڈی آر ڈی او کے اہم ترین زمین مشاہداتی سیٹلائٹ ای او ایس این ون اور 15 دیگر ملکی و غیر ملکی سیٹلائٹس کو ان کے مقررہ مدار میں پہنچانے میں ناکام رہا 22.5 گھنٹے کی الٹی گنتی کے بعد 44.4 میٹر بلند اور 260 ٹن وزنی اس راکٹ نے صبح 10.18بجے شاررینج کے پہلے لانچ پیڈ سے شاندار پروازکی۔

...مزید دیکھیں

آسٹن ولا کی بڑی پیش رفت: ریکارڈ فیس کے عوض فرانسیسی مڈفیلڈر اوریان ژاں فرانسوا کے ساتھ معاہدہ

13 Jan 2026 | 2:21 PM

برمنگھم ،13 جنوری(یواین آئی ) ویمنز سپر لیگ (WSL) میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے آسٹن ولا نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے چیلسی کی اسٹار مڈفیلڈر اوریان ژاں فرانسوا کو ریکارڈ فیس کے عوض اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے۔ جس کی فیس 4 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ بتائی جا رہی ہے۔ بی بی سی کے مطابق یہ رقم چیلسی ویمنز کی تاریخ میں کسی کھلاڑی کی سب سے بڑی بھی ہے۔24 سالہ اوریان ژاں فرانسوا 2024 میں پیرس سینٹ جرمین سے چیلسی میں شامل ہوئی تھیں، تاہم وہ وہاں مستقل طور پر ابتدائی الیون میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں اور مجموعی طور پر 28 میچز کھیل سکیں۔ .