RegionalPosted at: Jun 18 2024 7:51PM مودی جیت کے بعد وارانسی میں ،کسان سمان ندھی کی 17ویں قسط جاری

وارانسی:18جون(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو وارانسی میں ایک اسٹیج سے وزیر اعظم کسان سمان ندھی اسکیم کی 17ویں قسط جاری کیا اور کسانوں کی بھلائی کے لئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
کسان سمان ندھی کی اس قسط کے ذریعہ سے ملک میں نوکروڑ 26 لاکھ 67ہ زار496 کسانوں کے کھاتے میں 20 ہزار کروڑ روپئے رقم ٹرانسفر کی گئی۔ اس طرح اب اس اسکیم سے کسانوں کو 3.24 لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم دی جاچکی ہے۔
لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی قیادت والے این ڈی اے کی تاریخی جیت کے ساتھ لگاتار تیسری بار وزیر اعظم کا حلف لینے کے بعد مودی کی آج یہ اپنے انتخابی حلقے کا پہلا دورہ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یہاں خصوصی طور سے منعقد پی ایم کسان سمان سمیلن میں بٹن دبا کر کسانوں کے کھاتے میں اسکیم کے 2۔2 ہزار روپئے کی قسط جاری کی۔
مودی نے سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے کہا'اپنے کسان بھائی۔بہنوں کی زندگی آسنان بنانے کے لئے ہماری حکومت کمربستہ ہے۔ کاشی کی پاک سرزمین سے وزیر اعظم کسان سمان ندھی کی 17ویں قسط جاری کرتے فخر محسوس کررہا ہوں۔ پروگرام میں اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر زراعت و کسان بہبود شیوراج سنگھ چوہان بھی موجود تھے۔
اپنے وارانسی قیام میں وزیر اعظم 30ہزار سے زیادہ خواتین کو زرعی سکھی کے طور پر سرٹیفکٹ دیں گے۔ مودی وارانسی میں آج شام سات بجے دشاشومیدھ گھاٹ پر گنگا آرتی میں شرکت کریں گے۔ وہ رات آٹھ بجے کاشی وشوناتھ مندر میں پوجا ۔ارچنا اور درشن بھی کریں گے۔ مودی بدھ کو بہار میں نالندر یونیورسٹی احاطے کا افتتاح کریں گے۔
یواین آئی۔ولی