Sunday, Dec 14 2025 | Time 00:36 Hrs(IST)
Regional

سال 2047تک ملک کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے:راجناتھ سنگھ

سال 2047تک ملک کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے:راجناتھ سنگھ

جونپور:19جنوری(یواین آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اتوار کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آج ہندوستان سب سے بڑی ڈیجیٹل معیشت بن چکا ہے۔ شہر سے گاؤں تک سب سے زیادہ 5جی یوجرس ہیں۔ہم 2047 تک ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔
وزیر دفاع راجناتھ سےاتوار کو اترپردیش کے ضلع جونپور کے نظام الدین پور گاؤں میں بی جے پی کے سینئر لیڈر جگت نارائن دوبے کی رہائش پر منعقد تقریب میں شرکت کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کچھ بولتا ہے تو ساری دنیا کان کھول کر سنتی ہے کہ ہندوستان بول کیا رہا ہے۔ آرمی سے جڑے آلات ہندوستان کی سرزمین پر بن رہے ہیں اور دوسرے ممالک کو بھی ایکسپورٹ کررہے ہیں۔ ملک میں 1.30لاکھ اسٹارٹ اپ کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے نوجوانوں کو ہندوستان کی تاریخ پڑھنی چاہئے۔ہمارے تاریخ میں ہر شعبے میں ہندوستان کی حصولیابی ہے۔
سنگھ نےمیڈیا نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ غلام جموں کشمیر ہندوستان کا مکٹ منی ہے اور اس کے بغیر جموں کشمیر ادھورا ہے۔پاکستان کے لئے یہ ایک بیرونی شعبے سے زیادہ کچھ نہیں ہے وہ اس کا استعمال دہشت گردی کو شہ دینے وہ ہندوستان مخالف پیروپیگنڈے کے لئے کررہا ہے۔ وزیر دفاع نے غلام جموں کشمیر کو ہندوستان کا جزو لاینفک قرار دیا اور ساتھ ہی پاکستان کو سخت چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ غلام جموں کشمیر میں دہشت گردانہ ٹریننگ کیمپ و لانچنگ پیڈ ختم کردے نہیں تو مناسب جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جموں کشمیر میں دہشت گردی کو شہ دینے کی سازش لگاتار جاری رکھے ہوئے ہے۔ غلام جموں کشمیر کے وزیراعظم انوارالحق کے ہندوستان مخالف پروپیگنڈے پر وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان وہاں لوگوں کو مذہب کے نام پر ہندوستان کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کررہا ہے اور وہاں کے باشندوں پر ظلم کرتا ہے۔
اس موقع پر بی جے پی کے سابق ایم ایل اے ڈاکٹر ہریندر سنگھ، سابق ایم ایل سی کنورویریندر پرتاپ سنگھ، سابق ایم ایل اے گلاب سروج، بی جے پی کے ریاستی ترجمان اوم پرکاش سنگھ، بی جے پی کے ضلع صدر پشپ راج سنگھ، اپنا دل کے قومی سکریٹری پپو مالی سمیت بی جے پی کے کارکنان و ذمہ داران موجود رہے۔ وزیر دفاع کے آمد کو دیکھتے ہوئے پورا نظام الدین پور گاؤں پولیس چھاونی میں بدل گیا تھا۔
یواین آئی۔ولی

خاص خبریں
پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو قوم کا خراجِ عقیدت، دہشت گردی کے خلاف اتحاد برقرار رکھنے کا عزم

پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو قوم کا خراجِ عقیدت، دہشت گردی کے خلاف اتحاد برقرار رکھنے کا عزم

نئی دہلی، 13 دسمبر (یواین آئی) ملک نے ہفتہ کے روز 2001 میں پارلیمنٹ ہاؤس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی برسی کے موقع پر نہایت وقار اور سنجیدگی کے ساتھ اُن بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی جمہوریت کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
کیرالہ مقامی بلدیاتی انتخابات: کانگریس سب سے بڑی طاقت، بائیں بازو کو جھٹکا لیکن بی جے پی نے ترواننت پورم جیت کر سیاسی منظر نامہ بدل دیا

کیرالہ مقامی بلدیاتی انتخابات: کانگریس سب سے بڑی طاقت، بائیں بازو کو جھٹکا لیکن بی جے پی نے ترواننت پورم جیت کر سیاسی منظر نامہ بدل دیا

ترواننت پورم، 13 دسمبر (یو این آئی) کیرالہ کے مقامی بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کی قیادت والا متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف)، بلدیات اور گرام پنچایتوں میں فیصلہ کن جیت حاصل کرتے ہوئے سب سے بڑی طاقت بن کر ابھرا ہے۔

...مزید دیکھیں
ملکارجن کھرگے اور راہل گاندھی نے کیرالہ کے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا

ملکارجن کھرگے اور راہل گاندھی نے کیرالہ کے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا

نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی اور وائناڈ سے پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے کیرالہ کے بلدیاتی انتخابات میں یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) کو ملنے والی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کیرالہ کے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
برلا نے پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا

برلا نے پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے سال 2001 میں ہندوستانی پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں جان گنوانے والے سکیورٹی اہلکاروں اور ملازمین کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
قبائلی جنگجوؤں سے پارلیمنٹ اور پہلگام حملے تک

قبائلی جنگجوؤں سے پارلیمنٹ اور پہلگام حملے تک

خصوصی تحریر: جینت رائے چودھری
نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان نے دہشت گردانہ حملوں کی ایک طویل اور دردناک تاریخ دیکھی ہے جس کا آغاز حصول آزادی کے ساتھ ہی ہوا۔

...مزید دیکھیں
عظیم فٹبالرلیونیل میسی اوروزیراعلی تلنگانہ کی ٹیم کا دوستانہ میچ، اُپل اسٹیڈیم میں پُرجوش شائقین،راہول گاندھی بھی شریک

عظیم فٹبالرلیونیل میسی اوروزیراعلی تلنگانہ کی ٹیم کا دوستانہ میچ، اُپل اسٹیڈیم میں پُرجوش شائقین،راہول گاندھی بھی شریک

حیدرآباد 13دسمبر(یواین آئی) ارجنٹائن کے فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونیل میسی کی ٹیم اور تلنگانہ کے وزیر اعلی ریونت ریڈی کی قیادت والی ٹیم کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ کا حیدرآباد کے اپل اسٹیڈیم میں انعقاد کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
لیونل میسی نے کولکتہ میں اپنے مجسمے کی نقاب کشائی کی

لیونل میسی نے کولکتہ میں اپنے مجسمے کی نقاب کشائی کی

کولکتہ، 13 دسمبر (یو این آئی) ارجنٹینا ٹیم کے اسٹار فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی نے ہفتہ کے روز مغربی بنگال کی راجدھانی کولکتہ کے داخلی راستے وی آئی پی روڈ پر نصب اپنی 70 فٹ بلند لوہے کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔

...مزید دیکھیں

تلک ورما کا تیسرے ٹی20 میں مضبوط سے واپسی کا عزم

13 Dec 2025 | 11:54 PM

دھرم شالہ، 13 دسمبر (یواین آئی) ہندوستان تیسرے ٹی20 بین الاقوامی میچ میں مضبوط واپسی کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔ نوجوان بلے باز تلک ورما نے میچ سے ایک روز قبل کہا کہ ٹیم پوری طرح تیار ہے اور حالات سے بالکل متاثر نہیں ہے۔ میچ سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تلک ورما نے پچ، اوس کے اثر، ٹیم کی تیاریوں اور ٹیم میں اپنے کردار پر تفصیل سے بات کی۔.

میڈیکل کالج و اسپتال کیمپس میں پرائیویٹ ایمبولینس والے کی غنڈہ گردی، تین ملزمان گرفتار

13 Dec 2025 | 11:48 PM

راج نندگاؤں، 13 دسمبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے راج نندگاؤں میڈیکل کالج واسپتال کیمپس میں غنڈہ گردی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نجی ایمبولینس آپریٹرس نے اسپتال کے سکیورٹی گارڈ اور سپروائزر کے ساتھ بدسلوکی اور حملہ کیا جب انہوں نے انہیں اپنی نجی ایمبولینس کھڑی کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا۔ لال باغ تھانہ کی پولیس نے اس معاملے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے آج تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ .