Wednesday, Aug 19 2026 | Time 16:52 Hrs(IST)
Regional

مذاکرات ناکام، ہریانہ کے بجلی ملازمین 11 سے 13 اگست تک تین روزہ ہڑتال پر بضد

مذاکرات ناکام، ہریانہ کے بجلی ملازمین 11 سے 13 اگست تک تین روزہ ہڑتال پر بضد

چنڈی گڑھ، 6 اگست (یو این آئی) ہریانہ کے وزیر توانائی ، اعلیٰ افسران اور متحدہ جدوجہد محاذ کے نمائندوں کے درمیان بدھ کی شام تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہنے والی بات چیت بے نتیجہ رہی اس کے بعد متحدہ جدوجہد محاذ نے واضح کر دیا کہ 11 سے 13 اگست تک مجوزہ تین روزہ ریاست گیر ہڑتال ہر حال میں کی جائے گی متحدہ جدوجہد محاذ کی جانب سے جمعرات کو جاری پریس بیان کے مطابق، اجلاس میں ملازمین اور انجینئروں کے زیر التوا مطالبات، ایچ وی پی این ایل اور ایچ پی جی سی ایل کی تنظیم نو، مجوزہ زرعی بجلی تقسیم کار ادارے، گڑگاؤں اور نوح میں متوازی بجلی تقسیم کے لائسنس، اسمارٹ میٹرنگ منصوبے، بجلی کے شعبے کی نج کاری اور دیگر پالیسی سے متعلق معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
محاذ کا الزام ہے کہ حکومت اور بجلی کارپوریشن کے انتظامیہ نے کسی بھی مطالبے پر مقررہ مدت میں فیصلہ کرنے کے بجائے صرف یقین دہانیاں کرائی ہیں۔ ساتھ ہی ملازمین سے مجوزہ ہڑتال ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی، جسے متحدہ جدوجہد محاذ نے ملازمین کے وسیع تر مفاد میں یکسر مسترد کر دیا۔
اجلاس میں متحدہ جدوجہد محاذ کی جانب سے صدر دیویندر سنگھ ہڈا، انجینئرز ایسوسی ایشن کے صدر پونیت کنڈو، جنرل سکریٹری رویندر گھنگھاس، بلجیت بینی وال سمیت دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔
دیویندر سنگھ ہڈا اور رویندر گھنگھاس نے الزام عائد کیا کہ حکومت بجلی کے شعبے میں یک طرفہ اور من مانی فیصلے نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین، افسران اور صارفین کے مفادات پر کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جب تک زیر التوا مطالبات کا باعزت حل نہیں نکالا جاتا اور بجلی کے شعبے کی نج کاری سے متعلق فیصلوں پر نظرثانی نہیں کی جاتی، تحریک جاری رہے گی۔
بلجیت بینی وال نے کہا کہ ایچ وی پی این ایل اور ایچ پی جی سی ایل کی تنظیم نو کا معاملہ طویل عرصے سے زیر التوا ہے، لیکن انتظامیہ اس سمت میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا رہی۔ ملازمین نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات پر جلد فیصلہ نہیں کیا تو 11 سے 13 اگست تک مجوزہ ریاست گیر ہڑتال ہر حال میں کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے

خاص خبریں
سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا میں آتش زدگی کے حادثہ میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا میں آتش زدگی کے حادثہ میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا کے ایک ہوٹل میں آگ کے حادثے میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی نائب صدر جمہوریہ نے بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، "کولکاتا میں آگ لگنے کے دردناک حادثے میں ہوئی اموات سے مجھے گہرا دکھ ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
کھرگے کو 'دلت مانسکتا' کہنے پر کانگریس کا بی جے پی - آر ایس ایس پر حملہ

کھرگے کو 'دلت مانسکتا' کہنے پر کانگریس کا بی جے پی - آر ایس ایس پر حملہ

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) کانگریس نے دہلی یونیورسٹی کے شعبہ سیاسییات کے ایک پروفیسر کے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے بارے میں کیے گئے تبصرے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس تبصرے نے دلتوں کے تئیں بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی 'مانسکتا' یعنی ذہنیت کو بے نقاب کر دیا ہے کانگریس شعبہ مواصلات کے سربراہ پون کھیڑا نے بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر آر ایس ایس سے وابستہ اس پروفیسر کے ایک نیوز چینل پر کیے گئے تبصرے کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ راہل اور کھرگے کو 'غلامی کی مانسکتا' اور 'دلت مانسکتا' سے جوڑنا ان کی شناخت کو ذات پات کے روایتی تعصب تک محدود کرنے کی کوشش ہے۔

...مزید دیکھیں
کولکاتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک

کولکاتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک

کولکاتہ، 19 اگست (یواین آئی) مغربی بنگال میں وسطی کولکاتہ کی فری اسکول اسٹریٹ پر واقع ایک ہوٹل میں منگل کی دیر رات لگنے والی بھیانک آگ آس پاس کے ہوٹلوں تک پھیل جانے سے ایک بچے سمیت کم از کم نو افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے حکام نے یہ معلومات دی ہے  انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع کل رات تقریباً دو بجے ہوٹل کی تیسری منزل سے ملی  گھنے دھوئیں نے جلد ہی کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے اس وقت سوئے ہوئے کئی مہمان اندر ہی پھنس گئے۔

...مزید دیکھیں
جموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ

جموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ

سری نگر، 19 اگست (یو این آئی) ہندوستان میں امریکی سفیر سرجیو گور کے دورہ سے قبل وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کو کہا کہ جموں و کشمیر کے مسائل کو ہندوستانی حکومت حل کرے گی نہ کہ امریکی حکومت اور وہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار سے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے بارے میں کوئی شکایت نہیں کریں گے مسٹر عبداللہ نے اصرار کیا کہ وہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار سے یونین ٹیریٹری میں مسائل کی شکایت نہیں کریں گے۔

...مزید دیکھیں
شاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال

شاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال نے سابق وزیر ستییندر جین کی گرفتاری پر مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ پرسنگین الزامات عائد کیے ہیں مسٹر کیجریوال نے بدھ کے روز ایکس پر دعویٰ کیا کہ صبح تک اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی جانب سے ستییندر جین کو گرفتار کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، لیکن دوپہر میں مسٹر شاہ کی طرف سے مبینہ طور پر براہِ راست فون آنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

...مزید دیکھیں
سابق وزیر اعظم عمران خان علاج کےلیے جیل سے ہسپتال منتقل

سابق وزیر اعظم عمران خان علاج کےلیے جیل سے ہسپتال منتقل

اسلام آباد، 19 اگست (یو این آئی) پاکستان کی عدالت عالیہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو طبی علاج کے لیے جیل حکام کی جانب سے ہسپتال منتقل کرنے اور کیس کی اگلی سماعت یعنی 16 ستمبر تک ہسپتال میں رہنے کی اجازت دینے کا حکم دیا ہے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی سپریم کورٹ کے بینچ جس میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہیں انہوں نے حکومت کو حکم دیا کہ عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔

...مزید دیکھیں
جوہر یونیورسٹی سمیت اعظم خاں سے جڑے متعدد ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے

جوہر یونیورسٹی سمیت اعظم خاں سے جڑے متعدد ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے

لکھنؤ / رام پور، 19 اگست (یواین آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر اور جنرل سکریٹری اعظم خاں اور ان کے ڈریم پروجیکٹ 'محمد علی جوہر یونیورسٹی' پر ایک بار پھر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گھیرا تنگ کر دیا ہے بدھ کی صبح ای ڈی کی ٹیموں نے رام پور میں واقع جوہر یونیورسٹی اور 'مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ' سے جڑے احاطوں سمیت اتر پردیش کے سہارنپور اور دہلی میں تقریباً 10 ٹھکانوں پر ایک ساتھ چھاپہ مار کارروائی شروع کی۔

...مزید دیکھیں