NationalPosted at: Jan 13 2026 4:00PM صدر مرمو نے فصلوں کے تہواروں پر شہریوں کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 13 جنوری (یواین آئی) صدر دروپدی مرمو نے فصلوں کے تہوار لوہڑی، مکر سنکرانتی، پونگل اور ماگھ بیہو کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار ہندوستان کی زرخیز زرعی وراثت اور قومی یکجہتی کی علامت ہیں صدر نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کہاکہ "میں لوہڑی، مکرسنکرانتی، پونگل اور ماگھ بیہو کے مبارک موقع پر ہندوستان اور بیرونِ ملک رہنے والے تمام ہندوستانیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔"
انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ "یہ تہوار ہماری زرخیز زرعی روایات اور قومی یکجہتی کے مظہر ہیں۔ یہ ہماری متنوع اور زندہ ثقافتی وراثت کا عکس ہیں۔ یہ تہوار ہمارے کسانوں کی سخت محنت کو سلام کرنے کا موقع ہیں جو ملک کو کھلانے کے لیے انتھک کوشش کرتے ہیں۔ ملک بھر میں منائے جانے والے ان تہواروں کے ذریعے ہم مادر وطن کے تئیں اپنی شکرگزاری کا اظہار کرتے ہیں۔ میں اس مبارک موقع پر دعا کرتی ہوں کہ ہمارے معاشرے میں محبت اور اتحاد کی روح مزید مضبوط ہو اور ہم ایک خوشحال قوم کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں۔"
قابلِ ذکر ہے کہ لوہڑی، پونگل اور مکرسنکرانتی سمیت یہ فصلوں کے تہوار اُن مختلف طریقوں کو ظاہر کرتے ہیں جن سے پورے ہندوستان میں برادریاں اس موسم کی خوشحالی کا جشن مناتی ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا