Sunday, Jul 19 2026 | Time 21:35 Hrs(IST)
National

پریس کلب آف انڈیا کی تاریخ رقم , سنگیتا برواہ پشروتی پہلی خاتون صدر منتخب ، اردو میڈیا کی نمائندگی جاوید اختر کے حصے میں آئی

پریس کلب آف انڈیا کی تاریخ رقم , سنگیتا برواہ پشروتی پہلی خاتون صدر منتخب ، اردو میڈیا کی نمائندگی جاوید اختر کے حصے میں آئی

نئی دہلی، 14 دسمبر (یواین آئی) پریس کلب آف انڈیا (پی سی آئی) نے اتوار کے روز سنگیتا برواہ پشروتی کو اپنی پہلی خاتون صدر منتخب کرکے تاریخ رقم کی۔ یہ انتخاب کلب کے سفر میں صنفی نمائندگی اور جامع قیادت کی سمت ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ 13 دسمبر کو منعقدہ انتخابات میں پشروتی کی قیادت میں پینل نے تمام عہدے دار اور منیجنگ کمیٹی کی نشستیں جیت کر 21-0 کی شاندار کامیابی حاصل کی۔
اس بار اردو میڈیا کی نمائندگی جاوید اخترکے حصے میں آئی، جو جرمن نیوز ایجنسی ڈی ڈبلیو اردو کے ایڈیٹر ہیں۔
صدر کے عہدے کے لیے سنگیتا برواہ پشروتی نے فیصلہ کن برتری کے ساتھ 1,019 ووٹ حاصل کیے، جب کہ ان کے مدِ مقابل اتل مشرا اور ارون شرما کو بالترتیب 129 اور 89 ووٹ ملے۔ سکریٹری جنرل کے عہدے پر افضل امام نے 948 ووٹ لے کر گیان پرکاش (290 ووٹ) کو واضح فرق سے شکست دی۔
نائب صدر کے عہدے پر جتن گاندھی 1,029 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے اور اپنے قریبی حریف پرہلاد سنگھ راجپوت کو 900 سے زائد ووٹوں کے فرق سے ہرایا۔
عہدۂ خزانچی کے لیے آدتی راجپوت اور جوائنٹ سکریٹری کے لیے پی آر سنیل بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔
پی سی آئی کے چیف الیکشن کمشنر ایم ایم سی شرما اور ان کی ٹیم نے شام کے وقت پریس کلب کے لان میں صحافیوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں نتائج کا اعلان کیا۔
16 رکنی منیجنگ کمیٹی کے انتخابات میں نیرج کمار 932 ووٹ لے کر سرفہرست رہے۔ ان کے بعد ابھیشیک کمار سنگھ (911)، جہانوی سین (903)، اشوک کوشک (892)، کلول بھٹاچاریہ (882)، پروین جین (878)، اگرج پرتاپ سنگھ (865)، منوج شرما (861)، نیانِما باسو (851)، پی بی سریش (838)، وی پی پانڈے (833)، پریم بہوکھنڈی (831)، سنیہا بھورا (829)، جاوید اختر (823)، رضا الحسن لسکر (781) اور سنیل کمار (780) منتخب ہوئے۔
نتائج کے اعلان کے بعد سنگیتا برواہ پشروتی نے کہا کہ یہ انتخاب پریس کلب آف انڈیا کے اراکین کے ان کے پینل کے وژن اور آزاد، منصفانہ اور ذمہ دار صحافت کی اقدار سے وابستگی پر اجتماعی اعتماد کا مظہر ہے۔
سابق صدر گوتم لہری نے کلب کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئی ٹیم صحافیوں کو درپیش بدلتے ہوئے چیلنجز کے تناظر میں کلب کو مزید جامع، حساس اور مؤثر بنانے کا عمل جاری رکھے گی۔
پی سی آئی کے سبکدوش ہونے والے سکریٹری جنرل نیرج ٹھاکر نے کہا کہ قیام کے بعد سے پریس کلب آف انڈیا ملک و بیرونِ ملک صحافیوں کے لیے ایک اہم ادارہ رہا ہے، اور پہلی خاتون صدر کا انتخاب ترقی کی ایک مضبوط علامت اور برابری، تنوع اور جمہوری اقدار سے کلب کی وابستگی کی توثیق ہے۔
یواین آئی۔ ف ا ۔ م س

خاص خبریں
کل جماعتی میٹنگ اچھے ماحول میں ہوئی، پارلیمنٹ چلانے میں اپوزیشن سے تعاون کی اپیل: رجیجو

کل جماعتی میٹنگ اچھے ماحول میں ہوئی، پارلیمنٹ چلانے میں اپوزیشن سے تعاون کی اپیل: رجیجو

نئی دہلی، 19 جولائی (یواین آئی) پارلیمنٹ کے مانسون سیشن سے پہلے اتوار کو یہاں منعقدہ کل جماعتی میٹںگ میں حکومت نے اپوزیشن سے ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ ان کے تمام مسائل پر بحث کرائی جائے گی اور سیشن کے دوران لائے جانے والے بلوں کی معلومات بھی اپوزیشن جماعتوں کو پہلے سے دی جائے گی تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ آل پارٹی میٹنگ اچھے اور خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی تجاویز اور خیالات رکھے۔

...مزید دیکھیں
چڑھاوا چوری کی آزادانہ انکوائری کرائیں مودی: راہل

چڑھاوا چوری کی آزادانہ انکوائری کرائیں مودی: راہل

نئی دہلی، 19 جولائی (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے شری رام مندر میں عقیدت مندوں کی جانب سے دیے گئے چڑھاوے میں چوری کے معاملے کی فوری طور پر آزادانہ انکوائری کرانے، پورا حساب کتاب عام کرنے اور قصورواروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے مسٹر گاندھی نے اتوار کو سوشل میڈیا 'ایکس' پر کہا کہ شری رام مندر میں کروڑوں عقیدت مندوں نے اپنی عقیدت کے ساتھ اپنی کمائی پیش کی، لیکن وہاں ہونے والی 'چندہ چوری' اب کسی سے چھپی نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
باغی اراکینِ پارلیمنٹ کو کل جماعتی میٹنگ میں الگ مدعوکئے جانے کے خلاف  اپوزیشن کا علامتی واک آؤٹ

باغی اراکینِ پارلیمنٹ کو کل جماعتی میٹنگ میں الگ مدعوکئے جانے کے خلاف اپوزیشن کا علامتی واک آؤٹ

نئی دہلی، 19 جولائی (یواین آئی) پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل مرکزی حکومت کی جانب سے اتوار کو بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ سے اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران نے کچھ دیر کے لیے علامتی واک آؤٹ کیا اپوزیشن لیڈران نے کہا کہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے سامنے معاملہ زیر التوا ہونے کے باوجود ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے 20 باغی اراکینِ پارلیمنٹ کے گروپ این سی پی آئی کو میٹنگ میں مدعو کیے جانے کی مخالفت میں میٹنگ سے واک آؤٹ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
طرزِ زندگی کی بیماریوں سے نبرد آزمائی کے لیے صحت سے متعلق غلط معلومات کا خاتمہ اور شواہد پر مبنی آگاہی وقت کی ضرورت :  ڈاکٹر جتیندر سنگھ

طرزِ زندگی کی بیماریوں سے نبرد آزمائی کے لیے صحت سے متعلق غلط معلومات کا خاتمہ اور شواہد پر مبنی آگاہی وقت کی ضرورت : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

نئی دہلی، 19 جولائی (یو این آئی) کینسر، ذیابیطس، موٹاپے اور طرزحیات سے متعلق دیگر امراض کے خلاف ملک گیر عوامی تحریک (جن آندولن) کی اپیل کرتے ہوئے سائنس اور تکنالوجی اور ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، محکمہ ایٹمی توانائی، خلاء، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے محکے کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ کینسر، ذیابیطس، موٹاپے اور دیگر متعددی بیماریوں کے بڑھتے بوجھ کے خلاف ہندستان کا ردعمل ہسپتالوں سے آگے جانا چاہئے اور اسے ایک بڑی عوامی تحریک کی شکل اختیار کرنی چاہئے جو شروعاتی تشخیص، صحیح طبی مشورے اور شواہد پر مبنی حفظانِ صحت پر مرتکز ہو۔

...مزید دیکھیں
ابھیشیک بنرجی نے پولیس پر غیر قانونی توڑ پھوڑ کا الزام لگایا

ابھیشیک بنرجی نے پولیس پر غیر قانونی توڑ پھوڑ کا الزام لگایا

نئی دہلی، 19 جولائی (یواین آئی) ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور ڈائمنڈ ہاربر کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی نے الزام لگایا ہے کہ مغربی بنگال پولیس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے ان کا آفس توڑ کر وہاں رکھا سامان اور دستاویزات ہٹا دیے ہیں، جبکہ یہ معاملہ ابھی کلکتہ ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے مسٹر بنرجی نے سوشل میڈیا پر اتوار کو ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ نام نہاد "بلڈوزر سے توڑ پھوڑ" کی اس کارروائی میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی ہدایات کو نظر انداز کیا گیا ہے اور یہ ریاست میں پھیلی "انارکی" کی مثال ہے۔

...مزید دیکھیں
منگل پانڈے: آزادی کی وہ پہلی چنگاری جس نے برطانوی سلطنت کو ہلا کر رکھ دیا

منگل پانڈے: آزادی کی وہ پہلی چنگاری جس نے برطانوی سلطنت کو ہلا کر رکھ دیا

19جولائی یوم پیدائش کے موقع پر
نئی دہلی، 19 جولائی (یو این آئی) منگل پانڈے ہندوستان کی تحریک آزادی کا وہ درخشاں نام ہے، جن کی پہلی چنگاری نے برطانوی سامراج کے ظلم و استبداد کے خلاف ایک ہمہ گیر جنگِ آزادی کا روپ اختیار کیا ان کی شجاعت، قربانی اور بے باکی نے غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہندوستانیوں کو ایک نئی زندگی اور حوصلہ بخشا۔

...مزید دیکھیں
آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں ہندوستانی فضائیہ کی مشق ’ایکس پچ بلیک 2026‘ کا آغاز

آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں ہندوستانی فضائیہ کی مشق ’ایکس پچ بلیک 2026‘ کا آغاز

نئی دہلی، 19 جولائی (یو این آئی) ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) اتوار سے آسٹریلیا کی رائل آسٹریلین ایئر فورس (آر اے اے ایف) کے ڈارون فضائی اڈے پر منعقد ہونے والی کثیر ملکی فضائی مشق 'پچ بلیک 2026' میں حصہ لے گی یہ مشق 20 جولائی سے 7 اگست 2026 تک جاری رہے گی 'پچ بلیک' آر اے اے ایف کی دو سالہ بنیاد پر منعقد ہونے والی اہم کثیر ملکی فضائی جنگی مشق ہے۔

...مزید دیکھیں

برطانیہ کی حوالگی کی درخواست پر اینڈریو اور ٹرسٹن ٹیٹ گرفتار

19 Jul 2026 | 8:26 PM

واشنگٹن، 19 جولائی (یو این آئی) امریکی مارشلز سروس نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا شخصیات اینڈریو ٹیٹ اور ان کے بھائی ٹرسٹن ٹیٹ کو گرفتار کر لیا۔ برطانیہ کی کراؤن پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس) نے دونوں کی حوالگی کی درخواست کرتے ہوئے ان پر آبروریزی، جسمانی تشدد، انسانی اسمگلنگ اور دیگر سنگین جرائم کے نئے الزامات عائد کیے ہیں۔.

برنی زوکس اور سنڈریلا داس نے سنسنی خیز مقابلے میں پونے کو 8-7 سے ہرایا

19 Jul 2026 | 9:23 PM

پنجی، 19 جولائی (یو این آئی) اتوار کو کھیلے گئے ایک سنسنی خیز مقابلے میں رومانیہ کی اسٹار برناڈیٹ زوکس اور ہندوستان کی نوجوان سنسنی سنڈریلا داس کی شاندار کارکردگی کی بدولت ڈیمپو گوا چیلنجرز نے پونے جگوار کو 8-7 سے شکست دے کر بٹر فلائی الٹیمیٹ ٹیبل ٹینس (یو ٹی ٹی) سیزن 7 میں اپنی ناقابلِ شکست برتری برقرار رکھی۔ جہاں زوکس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گیمز جیت کر مقابلے کا رخ گوا کی طرف موڑا، وہاں سنڈریلا نے فیصلہ کن میچ میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت پکی کی اور لیگ میں اپنی ٹیم کا ناقابلِ شکست ریکارڈ برقرار رکھا۔.

بروس لی 2 آخر

19 Jul 2026 | 4:08 PM

سال1972 میں فلم وے آف ڈریگن میں بروس لی نے اپنی کثیر الجہت اداکاری کا ثبوت دیا۔ اس فلم میں بروس لی نہ صرف اداکار کے طور پر نظر آئے بلکہ وہ اس فلم کے اسکرپٹ رائٹر بھی تھے، ہدایت کار بھی تھے اور انہوں نے فائٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی اہم رول ادا کیا۔.

خواتین کی صحت سے متعلق بیداری پروگرام میں یوگا، زومبا، راج یوگا اور سی پی آر کی ٹریننگ

19 Jul 2026 | 9:14 PM

جے پور، 19 جولائی (یو این آئی) نیشنل میڈیکوز آرگنائزیشن (این ایم او) جے پور مہانگر اور پنک سٹی مہلا منڈل کے مشترکہ زیراہتمام اتوار کو یہاں خواتین میں صحت کے تئیں بیداری بڑھانے کے مقصد سے خصوصی ہیلتھ اویئرنیس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں خواتین کو جسمانی اور ذہنی صحت سے جڑے مختلف موضوعات پر ٹریننگ اور رہنمائی فراہم کی گئی۔ پروگرام میں این ایم او جے پور مہانگر کی سکریٹری ڈاکٹر آشا لتا نے خواتین کو باقاعدگی سے صحت کی جانچ، متوازن طرز زندگی اور صحت کے تئیں بیدار رہنے کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند خاتون ہی صحت مند خاندان اور صحت مند معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے۔.