InternationalPosted at: Jun 3 2026 2:36PM کنگ چارلس کی بیماری کے سبب شہزادہ ولیم نے شاہی ذمہ داریاں سنبھال لیں
لندن ، 3 جون (یو این آئی) برطانوی بادشاہ شاہ چارلس سوم کی کینسر کے خلاف جاری جنگ کے دوران شہزادہ ولیم نے شاہی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سنبھال لیں برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ چارلس طبی معالجے کے باعث اپنی عوامی سرگرمیاں محدود کر رہے ہیں، جس کے بعد شہزادہ ولیم عملی طور پر شاہی خاندان کے اہم فرائض انجام دے رہے ہیں اور بادشاہت کے استحکام کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
41سالہ شہزادہ ولیم اس وقت نہ صرف شاہی ذمہ داریوں میں مصروف عمل ہیں بلکہ نجی سطح پر اپنے خاندان کی بھی دیکھ بھال کر رہے ہیں جبکہ مبصرین انہیں برطانیہ کا شیڈو کنگ قرار دینے لگے ہیں۔ شہزادی کیٹ مڈلٹن کی حالیہ سرجری اور صحتیابی کے دوران انہوں نے عوامی مصروفیات سے مختصر وقفہ لیا تھا تاکہ اہلیہ اور بچوں کے ساتھ وقت گزار سکیں۔ تاہم اب شہزادہ ولیم دوبارہ شاہی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے ہیں اور ونڈسر کیسل میں اہم تقریبات کی قیادت سمیت قومی سطح کے مختلف ایونٹس میں شاہی خاندان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔