Saturday, May 16 2026 | Time 16:25 Hrs(IST)
National

بجٹ اجلاس مکمل، لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

بجٹ اجلاس مکمل، لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا کا بجٹ اجلاس، جو 28 جنوری کو شروع ہوا تھا، ہفتہ کے روز اختتام کو پہنچا، جس کے بعد ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کارروائی ملتوی کرنے سے قبل بتایا کہ 18 ویں لوک سبھا کے اس ساتویں سیشن کا آغاز 28 جنوری کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ خطاب سے ہوا تھا اس سیشن کے دوران کل 31 نشستیں ہوئیں اور 151 گھنٹے 42 منٹ تک کام کاج ہوا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے یکم فروری کو مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کیا۔ اس بجٹ پر عام بحث تقریباً 13 گھنٹے تک جاری رہی، جس میں 63 اراکین نے حصہ لیا۔ سیشن کے دوران قانون سازی کے محاذ پر بھی نمایاں پیش رفت ہوئی، جہاں 12 سرکاری بل پیش کیے گئے اور 9 بل منظور کیے گئے۔ جن میں صنعتی تعلقات ضابطہ (ترمیمی) بل 2026، ٹرانس جینڈر افراد کے حقوق کے تحفظ کا ترمیمی بل 2026، فنانس بل 2026، دیوالیہ پن و نادہندگی ضابطہ (ترمیمی) بل 2026، آندھرا پردیش تنظیم نو (ترمیمی) بل 2026، جن وشواس (دفعات میں ترمیم) بل 2026 اور مرکزی مسلح پولیس فورس (عمومی انتظام) بل 2026 شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئینی و قانونی امور کے حوالے سے 131ویں آئینی ترمیمی بل، یونین ٹیریٹری قانون (ترمیمی) بل اور حد بندی (ڈی لیمٹیشن) بل 2026 پر 16 اور 17 اپریل کو 21 گھنٹے 27 منٹ تک بحث ہوئی، جس میں 131 ارکان نے حصہ لیا، تاہم آئینی ترمیمی بل منظور نہیں ہو سکا۔
دیگر اہم پارلیمانی سرگرمیوں کے تحت 23 مارچ 2026 کو وزیر اعظم نے مغربی ایشیا کے تنازعہ اور ہندوستان کو درپیش چیلنجوں پر ایوان میں بیان دیا، جبکہ سیشن کے دوران 126 اسٹارڈ سوالات کے زبانی جوابات دیے گئے اور وقفہ صفر میں عوامی اہمیت کے 326 معاملات اٹھائے گئے۔ 30 مارچ کو ملک کو بائیں بازو کی انتہا پسندی سے پاک کرنے کی کوششوں پر مختصر بحث ہوئی، جس کا جواب وزیر داخلہ نے دیا، جب کہ پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں نے 73 رپورٹیں پیش کیں اور مجموعی طور پر 2089 دستاویزات ایوان کی میز پر رکھے گئے۔
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے سیشن کے دوران تعاون کے لیے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا، جس کے بعد ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
یو این آئی۔ م ع

خاص خبریں

وزیر اعظم نریندر مودی کے یو اے ای کے دورے کے بعد نیدرلینڈز میں ہندوستانی برادری کی طرف سے شاندار استقبال

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو (ہندوستانی وقت کے مطابق) نیدرلینڈز پہنچے جہاں ہندوستانی برادری نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں

مودی نے سکم کے یومِ تاسیس پر مبارکباد دی، ریاست کی ترقی کے لیے مرکز کے تعاون کا یقین دلایا

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندرمودی نے ہفتہ کے روز سکم کے یومِ تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

...مزید دیکھیں

وزیراعظم مودی ایمسٹرڈیم پہنچے، ہند۔ نیدرلینڈز کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ایمسٹرڈیم پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کا تصادم دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے: وانگ ای

بیجنگ، 16 مئی (اسپوتنک/یو این آئی): چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان ٹکراؤ دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے ایک بڑی آفت ثابت ہو سکتا ہے۔

...مزید دیکھیں

کیرالہ کابینہ اور محکموں کی تقسیم کو حتمی شکل دینے کے لیے یو ڈی ایف کی آج اہم میٹنگ

ترواننت پورم، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) نے پیر کو ہونے والی حلف برداری تقریب سے پہلے نئی کیرالہ کابینہ کی تشکیل کو حتمی شکل دینے کے لیے ہفتہ کو فیصلہ کن بات چیت شروع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

شاہبیری مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے لگی آگ، 8 دکانیں متاثر، کئی دکانوں کو بچایا گیا

گریٹر نوئیڈا، 16 مئی (یو این آئی) اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے بسراخ تھانہ علاقے میں واقع شاہبیری مارکیٹ میں جمعہ کے روز اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی دکانوں تک پھیل گئی۔

...مزید دیکھیں

مغربی آسٹریلیا میں شارک کے حملے میں 38 سالہ شخص ہلاک

16 May 2026 | 3:37 PM

پرتھ، 16 مئی (یواین آئی) آسٹریلیا کی ریاست مغربی آسٹریلیا میں ایک خطرناک شارک کے حملے میں 38 سالہ شخص ہلاک ہو گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ آج صبح پرتھ کے قریب روٹنیسٹ جزیرہ کے مقام ہارس شو ریف پر پیش آیا، جو غوطہ خوری اور ماہی گیری کیلئے مشہور مقام سمجھا جاتا ہے۔.

نااہل ہیں وزیر تعلیم، استعفیٰ دیں دھرمیندر پردھان : کھرگے

16 May 2026 | 3:07 PM

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے منعقدہ نیٹ امتحان کے پیپر لیک ہونے اور اس وجہ سے طلبہ کی خودکشی کی خبروں کے تعلق سے مودی حکومت پر حملہ کیا اور کہا کہ یہ سب وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کی نااہلی کا نتیجہ ہے، اس لیے انہیں فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے۔.

کمبوج کے خراب دن پر رائیڈو کا تبصرہ: 'یہ ایک گولڈن ڈک حاصل کرنے جیسا ہے'

16 May 2026 | 4:03 PM

نئی دہلی، 16 مئی، (یواین آئی) چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے گیند باز انشل کمبوج کے لیے آئی پی ایل 2026 اب تک یادگار رہا تھا، لیکن جمعہ کو لکھنؤ میں انہیں مچل مارش اور نکولس پورن کی طوفانی بلے بازی کا سامنا کرنا پڑا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے خلاف میچ میں کمبوج نے 2.4 اوورز میں 63 رن لٹائے اور انہیں کوئی وکٹ نہیں ملی۔.

پنکج ادھاس تین آخری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

16 May 2026 | 7:42 AM

اس فلم کی کامیابی کے بعد پنکج کو کئی فلموں میں گانے کا موقع ملا۔ ان فلموں میں گنگا جمنا سرسوتی، بہار آنے تک،تھانیدار، ساجن، دل آشنا ہے، پھر تیری کہانی یاد آئی، یہ دل لگی، مہرا، میں کھلاڑی تو اناڑی، مجدھار، گھات اور یہ ہے جلوہ اہم ہیں۔ .